وجود

... loading ...

وجود
وجود

کمشنر کا کتا

پیر 30 اگست 2021 کمشنر کا کتا

تقویٰ وپرہیز گاری پر درس جاری تھا تمام سامعین ہمہ تن گوش تھے خاتم النبین پیارے آقاؐ کی حیاتِ طیبہ کے واقعات سے وضاحت کی جارہی تھی، صحابہ اکرامؓ کے طرزِ زندگی سے بھی حوالے دیے جارہے تھے ، تقویٰ و پرہیز گاری کے بدلے سنائی گئی انعام کی نوید کا بھی تذکرہ ہورہا تھا، سامعین کی کثیر تعداد ایسے خاموش تھی جیسے سکتہ طاری ہو، پیارے آقاؐ اور صحابہ ؓ کے واقعات سُنتے ہوئے اکثر آنکھیں وقفے وقفے سے اشک بارہورہی تھیں۔ یہ سسکیاں ہی سکوت توڑنے کا باعث تھیں۔ کچھ دیر بعد درس وخطاب ختم ہوا توسامعین کو سوال پوچھنے کی عام اجازت دی گئی، میں نے بھی کاغذ کے ٹکڑے پر لکھ بھیجا کہ حضرت یہ تو بتایئے کہ اگر جاننا ہو کہ اللہ راضی ہے یا ناراض ہے تو یہ کیسے معلوم کر سکتے ہیں؟ ہلکے سے تبسم کے ساتھ جواب ملا کہ یہ تو سب سے آسان ہے ، کسی میں دولت و اختیار سے غروروتکبر آجائے اور اُس کے شر سے لوگ پناہ مانگنے لگیں تو سمجھ جائیں اللہ ناراض ہے اگر کوئی عاجزی و انکساری کا پیکر ہے بھلے غریب ہی کیوں نہ ہو ،ا اللہ کی مخلوق سے اپنائیت روارکھے تو سمجھ جایئے ، اللہ راضی ہے اللہ کی طرف سے رکوع و سجود کی توفیق ہو اور زندگی اللہ اور اُس کے رسولؐ کے بتائے طریقہ کے مطابق گزارتا ہو تویہ متقی و پرہیز گار ہونے کا ثبوت ہوگا قیامت کے روز ایسے لوگ ہی کامیاب اور جنت کے حقدار ہوں گے۔
اہم عہدوں پر فائز شخصیات میں نخوت و تکبر دیکھ کر دل سے استغفارکی صدا بلند ہونے لگتی ہے اللہ تو دولت ،اختیاراورمرتبہ دیکر آزماتا ہے اولاد کوبھی فتنہ قراردیا گیا ہے مخلوق ِ خداسے صلہ رحمی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت ہے پھر یہ کون لوگ ہیں جو اپنے جیسے انسانوں سے کتراتے ، غریب اور کمزور کو دھتکارتے اور فیصلے لکھتے ہوئے ناانصافی کرتے ہیں کیا یہ نہیں جانتے کہ سانسیں رُکنے کے بعد قبرمیں جا کر حساب کتا ب دینا ہے جہاں مرتبہ ،دولت ،اولاد اور اختیار سب ساتھ چھوڑ جائیں گے پھر غرور وتکبر کس چیز کا؟میٹھے بول میں جادو ہے تو اخلاق سے بات کی بجائے کِس برتے گرجتے برستے ہیں خاموش رہنے سے پتہ نہیں چلتا کہ کون کیا ہے؟ مگر لب کشائی کرتے ہی تعلیم و تربیت آشکار ہو تی ہے، حسب نسب کیساہے کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں رہتا تو کیا یہ بہتر نہیں کہ اچھی یادیں چھوڑ کر جائیں تاکہ دنیا سے جانے کے بعد بُرے القابات دینے کی بجائے لوگ اچھے الفاظ میں یاد کریں۔
کمشنر کا منصب معمولی نہیں بڑا بااختیار عہدہ ہے بڑی تعداد میںہٹو بچو کی صدالگانے والے ماتحت ہوتے ہیں کام نہ بھی کیا جائے تو بھی تعریف وخوشامد سُننے کو ملتی ہے مگر یاد رکھیں مرتبے اور اختیار کے دوران ہونے والی تعریف و توصیف میں اخلاص یا حقیقت نہیں ہوتی زیادہ تر لوگ مطلب حاصل کرنے کے لیے تعریفی کلمات کا سہارہ لیتے ہیں ابھی گزشتہ دنوں کمشنر گوجرانوالہ کا ایک قیمتی کتاکیا گم ہواکہ سارے شہر کی شامت آگئی گلی گلی ہرکارے چرایا کتا واپس کرنے وگرنہ برآمدگی کی صورت میں قصوروار ٹھہراکرسخت سزادینے کے اعلانات کر رہے تھے، ہرچھوٹے بڑے سرکاری اہلکارپرکتے کی تلاش کادبائو تھا ،تمام چھوٹے بڑے آفیسر دفتری کام کاج چھوڑ کرصاحب سے شاباش لینے کے لیے کتے کی تلاش میں ہلکان تھے، کمشنر کی طرف سے بھی سخت احکامات تھے کہ کتا تلاش کر و وگرنہ تمھاری خیر نہیں ایک کتے کی تلاش میں سینکڑوں انسان گلیوں ،سڑکوں اور چوراہوں کی خاک چھاننے پر مجبور تھے ۔ یہ متکبرانہ انداز رتبے اور اختیار کی صریحاََ توہین تھی غروروتکبر کا غلیظ مظاہرہ تھامگر عاجزی و انکساری اور اخلاق کے متضادکروفروالا رویہ اپنایا گیا شہریوں کی جان تب چھوٹی جب ایک گلی میں کوڑے کے ڈھیر پر منہ مارتا کتا مل گیا جسے پکڑ کر سرکاری کارندوں نے بڑی عزت و احترام سے کمشنر ہائوس پہنچایا انعام کی آرزو تو پوری نہ ہوئی الٹا سب کوسخت سُست کہتے ہوئے جھڑک کر بھگا دیاگیا ۔کمشنر کی دانست میںتمام ماتحت نکمے اور کام چور ہیں جنھوں نے کتا تلاش کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کی یہ اطوار دیکھ کرمجھے اللہ کے راضی یا ناراض ہونے کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب یا د آگیا۔
ہواکچھ یوں تھا کہ کتا کسی نے چرایا نہیں تھا بلکہ کمشنر کے گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر بے زبان جانور سڑک پر آگیااور چلتے چلتے گھر سے کافی دور نکل گیا، یہ کاٹنے والا کوئی تند خو گوشت خور کتا تو تھا نہیں جس سے لوگ ڈرتے بلکہ یہ توانسانوں سے مانوس سدھایا ہواکتا تھا جس نے بھی پیار کیا یہ دُم ہلاتے ہوئے اُسی کے پیچھے چلنے لگا جسے آوارہ جان کر کچھ بچوں نے گلے میں رسی ڈال کر کھیلنا شروع کردیا۔ کھلاتے اور ہانکتے شب وروز گزرنے لگے جب شہر میں اعلانات کا سلسلہ شروع ہوا نیز یہ اعلانات میڈیا کی زینت بھی بننے لگے تو بچے خوفزدہ ہو گئے اور کتے کو سڑک پر کُھلاچھوڑ دیا جسے سرکاری کارندوں نے پہچان کر پکڑلیا اور گمشدہ کتا بازیاب ہونے کی نوید کمشنر کے گھرجاسنائی تاکہ ماہی بے آب کی طرح تڑپنے والے ذوالفقار گھمن کو کچھ راحت ملے ۔یہ واقعہ بیوروکریسی کے بدترین مائنڈ سیٹ کا عکاس ہے کیا اعلیٰ عہدوں پر براجمان ذہنی لحاظ سے اِتنے پست ہیں کہ ایک کتے کی تلاش کو تمام سرکاری کاموں پر فوقیت دیتے ہیں۔ یہ غرورو تکبر کا ایسا مظاہرہ ہے جسے ترک نہ کیا گیا تو سسکتی ،بلکتی اور تڑپتی انسانیت کے ہاتھوں سے مرتبے واختیار کی تذلیل ہو سکتی ہے، یادرہے ظلم و ناانصافی سے ہی انقلاب کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
جاہ و جلال سدابہار نہیں ہوتا، ہر عروج کو زوال بھی آتا ہے، آفیسروں نے ہمیشہ اختیار نہیں رہناملازمت سے سبکدوشی کا مرحلہ بھی آتا ہے جس کے بعد مغرور لوگ انتہائی بے بسی و لاچارگی کی زندگی بسر کرتے ہیں ،کوئی ملنے نہیں آتالوگ نفرت سے دور بھاگتے اور تنہائی مقدر بنتی ہے پھر یادوں پر ہی گزارہ کرنا پڑتا ہے۔ اولاد بھی اپنے روزمرہ کے معمولات میں مصروف ہوجاتی ہے اور بابا جی پنشن لانے اور اپنے جیسے بے مصرف اور غیر اہم لوگوں تک محدود ہوکررہ جاتے ہیں ،تعر یف و توصیف سُننے کو کان تر س جاتے ہیں لیکن ایک آدھ ملازم کے سوا کوئی جی جی کرنے کو موجود نہیں ہوتا ،یہ جو کمشنر کے آس پاس خواتین کے کاروبار سے وابستہ لوگ جی حضوری کے لیے آجکل صبح و شام چکر لگاتے ہیں ،وہ بھی ریٹائر منٹ کے بعد منہ نہیں لگاتے بلکہ ایسے گم ہوتے ہیں کہ تلاش کے باوجود میسر نہیں آتے اور بلاوے کے باوجود ملنے سے کتراتے ہیں۔ ذوالفقار گھمن بھی دو تین ماہ تک عہدہ سے سبکدوش ہونے والے ہیں تو کیا بہتر نہیں کہ عاجزی و انکساری سے ملیں، سائلین کی تضحیک کے بجائے دلجوئی کریں، تقویٰ وپرہیزگاری سے آخرت سنوارنے پر دھیان دیں ۔ زندگی کیسے گزرانی ہے کسی سے کچھ معلوم کرنے کی ضرورت نہیں، قرآن و حدیث کی صورت میں مکمل ضابطہ حیات موجودہے۔ یہ رشوت ستانی ،ظلم و جبر اور ناانصافی دنیا و آخرت میں رسوائی کا سامان اور خسارے کاڈھیر ہے ۔ دستیاب وقت کو نیک کاموں کے بجائے نفسانی خواہشات کی نذر کرنا اللہ کی ناراضگی ہے ۔ بے شک اللہ جسے چاہتا ہے رکوع و سجود کی توفیق سے نوازتا ہے مگر غروروتکبر اللہ کی ناراضگی ہے ۔ فرعون،نمرود اور شداد جیسے لوگ غروروتکبر کی وجہ سے ہی عبرتناک انجام سے دوچارہوئے ۔
٭٭٭٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
اُف ! یہ جذباتی بیانیے وجود هفته 18 مئی 2024
اُف ! یہ جذباتی بیانیے

اب کی بار،400پار یا بنٹا دھار؟ وجود هفته 18 مئی 2024
اب کی بار،400پار یا بنٹا دھار؟

وقت کی اہم ضرورت ! وجود هفته 18 مئی 2024
وقت کی اہم ضرورت !

دبئی لیکس وجود جمعه 17 مئی 2024
دبئی لیکس

بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟ وجود جمعه 17 مئی 2024
بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر