... loading ...
پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ہم نے قسم کھائی ہے کہ ہم یزید کے ہاتھوں بیعت نہیں کریں گے،لوگوں اٹھو اور انقلاب لاؤ،انقلاب کے علاوہ کوئی راستا نہیں، اب سے ملک میں جلسے نہیں ہوں گے روڈ کاروان چلیں گے اور اسلام آباد کی طرف مارچ ہو گا۔ دنیا کو بتانا ہے کہ ہم نے جو عہد و پیماں کیا ہے اپنے ساتھ اور قوم کے ساتھ اس پر ہم پورا اتریں گے آج ہم ایک مرتبہ کہتے ہیں کہ یہ حکومت ناجائز ہے۔ جو جبر کے طبقے اس طرح کے حکمرانوں کی پشت پناہی کرتے ہیں ہم ان کا بھی مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کشمیر کو بیچ دیا ہے۔ گلگت بلتستان کو کوئی مستقبل نہیں۔ پاکستانیو اب تو ذرا سوچ لو ہم نے قربانی دے کر پاکستان کو بچانا ہے۔ قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا گیا آج وہی پاکستان اپنی بقا کے لیے آپ سے قربانی مانگ رہا ہے۔ کہ آپ نے میدان میں نکلنا ہے یا نہیں۔ اگر ہماری فوج سیاست میں مداخلت کرتی ہے تو وہ آئین سے روگردانی کرتی ہے اور گر ہم اس طرح کی جمہوریت کو تسلیم کرتے ہیں تو ہم اپنے پارلیمنٹ کے حلف سے انحراف کرتے ہیں۔ اور سب کو اپنے حلف پر قائم رہنا چاہئے۔ اس ملک کو قانون کی حکمرانی اور اس کے نیچے ملک کے نظام کو چلانا ہے۔ پاکستان کی معیشت کو ساڑھے پانچ فیصد اور اگلے سال ساڑھے چھ فیصد دیا گیا لیکن اس نااہل حکومت نے صفر سے بھی نیچے پہنچا دیا۔ آج ہماری معیشت جمود کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مزار قائد سے متصل باغ جناح گراونڈ میں استحکام پاکستان و حقوق سندھ کے عنوان سے منعقدہ جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تین سال نے موجودہ حکومت نے ایک غیر محفوظ ریاست اور پاکستانی قوم کو غیر محفوظ قوم بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی کی طرف نہیں جانا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تھکے نہیں ہیں۔ اب اشارے سے بات آگے بڑھ گئی ہے۔ اب چڑھائی کا دور ہے، اپنے جذبوں کو بلند رکھیں، اپنی جرات کو قائم رکھیں۔ بزدلی مسلمان کی نہیں کافر کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کی معیشت کمزور ہے تو آپ کبھی بھی کامیاب خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم افغانستان کے خلاف اڈے نہیں دیں گے۔ کراچی اور اسلام آباد کے ہوٹل ان کے حوالے کر دیئے۔ یہ کس بنیاد پر۔ ان کے لیے کوئی ویکسین شرط نہیں ہے۔ جو افغانستان میں 20 سالہ انسانیت کا خون کرتے رہے اور انسانیت کو پامال کرتے رہے، جس کی انگلیوں سے انسانیت کا خون ٹپک رہا ہوں، اسے قیادت کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے کس کے مفادات کے لیے اپنے جغرافیہ کو تبدیل کر دیا ہے۔ ہم نے کشمیر بیچ دیا ہے۔ اس مودی کو جو مودی ہمارا فون سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔ جو ہمارا فون اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔ اور جو بقیہ کشمیر رہ گیا ہے تو میں آزاد کشمیر کے لوگوں کو ریفرنڈم کی اجازت دوں گا وہ چاہیں تو آزاد زندگی گزاریں یا پاکستان کے ساتھ رہیں۔ تمہیں تو پاکستانی کی ریاستی پالیسی کا پتہ نہیں۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...