... loading ...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں چیئرمین نادرا نے انکشاف کیا ہے کہ افغان پولیس چیف کے پاس جعلی پاکستانی شناختی کارڈ موجود ہے ۔ سنیٹرطلحہ محمود نے انکشاف کیا ہے کہ سیکٹر ایف ٹن کے ایک گھر میں نادرا کے سینئر افسران نے 45 غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کرکے ہر کارڈ کے عوض 10 لاکھ روپے کی رشوت وصول کی گئی کمیٹی نے غبارے والے پر کتے چھوڑنے کے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔کمیٹیکا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں کوئٹہ دھماکے کے شہدا کے لئے دعا کی گئی۔ کمیٹی نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ چیئرمین و اراکین کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہیں۔ملوث افراد کو جلد بے نقاب کیا جائے ۔ ریپ، قتل اور خواتین سے ذیادتیوں کے کیسز کی گزشتہ تین سالوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ۔ واقعات کے تدارک، وجوہات اور بہتری کیلئے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ قائمہ کمیٹی کو نور مقدم قتل کیس کی رپورٹ فراہم کر دی گئی ہے ۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کوویڈ 19 (ذخیرہ اندوزی کی روک تھا م بل2021 کو ترمیم کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے ۔ کیپٹل ٹیرٹری چیریٹیز رجسٹریشن ریگولیشن بل 2021 بھی متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا ہے ۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ صوبہ سندھ میں حالات بہت خراب ہیں لوگوں کو دن ڈھاڑے قتل کر دیا جاتاہے ۔ شکارپور میں پولیس کو محصور کر ڈاکوں نے اس پر گولیاں چلائیں۔ پولیس جرائم پیشہ لوگوں کو پکڑنے سے گریز کیا جارہا ہے ۔ آئی جی پولیس جوا ب دینے تک کاروادار نہیں ہے ۔ ایک صحافی کو سکھر میں قتل کیا گیا۔ ایک صوبائی وزیر کو قاتل کے گھر عید کے موقع پر دعوت پر مدعو کیا گیا تھا ۔ استاد اشتیاق علی ابڑو کو اغوا کیا گیا آدھ کلو میٹر کے فاصلے پر ڈی ایس پی کا دفتر تھا جہاں رپورٹ درج کر نے سے انکار کر دیا گیا۔ تین دن تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ایک دوسرے ضلع کے ایس ایچ او نے فون کر کے کہا کہ آ پرچہ درج کر تا ہوں پھرتیسرے ضلع کے ایس ایچ او نے فون پر بتایا کہ اشتیاق علی ابڑو کو قتل کر دیا گیا ہے وہ ایک معذور استاد تھا ۔آر پی او سکھر نے کہا کہ اشتیاق علی ابڑو کے اغوا اور قتل کے الزام میں ملوث پانچ افراد نامزد کیے گئے تھے سب کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایک جے آئی ٹی بھی بنائی گئی تھی۔ لواحقین نے مزید پانچ افراد کے نام دیئے تو وہ جے آئی ٹی نے شامل نہیں کیے ۔ قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبائی معاملات کے تحت پولیس کی کارکردگی کا جائزہ نہیں لے سکتے ۔سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کیلئے متحدہ اپوزیشن میرے پاس آئی تھی، چیف منسٹر سے بات کر کے جوڈیشل کمیشن بنوایا ہے ۔سینیٹرمحمد طلحہ محمود نے کہا کہ نادرا کی جانب سے افغانستان کے پولیس چیف کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیا گیا اس کارڈ کی کاپی موجود ہے اس کا عہدہ اور پاسپورٹ نمبر بھی موجود ہے ۔ چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے کہا کہ اس طرح کے کیسز کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کا انتظار کرنے کی بجائے فوری طور پر مجھ سے رابطہ کیا جائے ۔ ان کا کارڈ جعلی ہے نادرا نے نہیں بنایا وہ کارڈ جس کی رجسٹریشن اور سیریل نمبر نہ ہو وہ جعلی ہوتا ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹن کے ایک گھر میں نادرا کے سینئر افسران نے 45 غیر قانونی نادرا شناختی کارڈ جاری کیے ایک کارڈ کے عوض 10 لاکھ روپے وصول کیے گئے اور ایف ٹن میں ایک بنگلہ بھی اسی مد میں لیا گیا۔کراچی میں بھی ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کیے گئے ہیں جن میں ڈی ڈیز اور اے ڈیز ملوث ہیں۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ نادرا کو ری سٹکچر کیا جارہا ہے ۔ مجھے نادرا کا چارج سنبھالے ہوئے چند ہفتے ہوئے ہیں۔غیر قانونی کاموں میں ملوث 87 افراد میں سے 48 کو فارغ کیا گیا ہے کچھ کی انکوائری ایف آئی اے اور کچھ کی انٹرنل کی جارہی ہے ۔تمام ڈیٹا کو دوبارہ دیکھا جائے گا اور لوگ اپنی فیملی ٹری کو بھی ٹھیک کر کے ہماری مدد کریں۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ نادرا اہلکار مختلف خاندانوں میں غیر قانونی اور غیر متعلقہ لوگوں کو شامل کر کے ہزاروں کی تعداد میں شناختی کارڈ بنا رہے ہیں۔سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے ان چیزوں کے خلاف چیئرمین نادار کو فری ہینڈ دیا ہے تاکہ ان کا تدارک کیا جا سکے ۔سینیٹر سید فیصل علی سبزواری نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق سندھ میں تین سے چار ملین جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں اس معاملہ کو میں نے سینیٹ اجلاس میں اٹھایا متعلقہ وزیر نے ان اعداد وشمار کو غلط قرار دیا تھا مگر حقیقت میں غیر متعلقہ لوگوں کو کارڈ بنا کر دیئے گئے ہیں۔نادرا حکام اس میں ملوث ہیں اور جن لوگوں نے معاونت فراہم کی ان کو بھی بے نقاب کیا جائے ۔سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے جب نکلے گا تو حالات بہت خراب ہونگے پہلے بھی لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین پاکستان داخل ہوئے تھے اب کی بار بارڈر پر موثر کنڑول کیا جائے نادار سمیت دیگر متعلقہ ادارے متحرک رہیں۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے جو الزامات لگائے ہیں ان کو چیلنج کرتا ہوں الزام نہیں لگانا چاہیے ثبوت فراہم کرنے چاہیں اگر کارڈ بنائے گئے ہیں وہ فراہم کریں بلاک کر دیتا ہوں۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ عوام جب ویکسنیشن سرٹیفکیٹ کیلئے نادرا جاتی ہے تو وہ 100 روپے وصول کرتے ہیں اور رسید بھی نہیں دی جاتی اور آن لائن سرٹیفکیٹ کیلئے کریڈٹ کارڈ کی سہولت ہے ایزی پیسہ یا دیگر سہولیات نہیں ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ہسکو ل کمپنی کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ نارمل انکوائری رجسٹرڈ ہو گئی ہے 60 دن کا وقت لگتا ہے ۔ انکوائری مکمل ہونے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ رپورٹ فراہم کر دی جائے گی۔غبارے والے پر کتے چھوڑنے کے معاملے کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ پرچہ درج کر کے ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 289 کی دفعہ لگائی گئی ہے ۔ سینیٹر رانا مقبول احمد نے کہا کہ دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی جائے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ اشرافیہ جو سمجھتی ہے غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کر کے مثال قائم کی جائے ۔ قائمہ کمیٹی نے معاملے کی دوبارہ انکوائری کر نے کی ہدایت کر دی۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ احساس پروگرام امداد کے تحت خواتین کو امداد دی گئی تو ان کے فنگر پرنٹ کا مسئلہ آتا ہے ۔ کپڑے دھونے ودیگر کام کی وجہ سے خواتین کے فنگرپرنٹس خراب ہو جاتے ہیں کوئی موثر حل نکالا جائے ۔
خواتین ،بچے اور بزرگ خوراک کی تلاش میں رہے ، اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے شہید کردیا ٹینکوں سے رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا ، دانستہ قتل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ،وزارت صحت غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری، زمینی کارروائیوں اور امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر حملوں کے نتیجے میں 21 جو...
جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں،پاکستان میں ایلیٹ کلاس وسائل چوری کررہی ،عدالتوں سے پہلے بلے کا نشان چھینا گیا اب aمخصوص نشستیں چھینی گئیں،بانی عوام کو اب کھڑا ہونا ہوگا،سارے راستے بند ہوگئے اس لیے تحریک کااعلان کیا، عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں، بچے پاکستان آئیں گے، علیمہ...
پولیس کو فلیٹ سے3 سے 4 جگہ پر مٹی کے برتنوں میں سفید پاؤڈر سمیت کئی اہم شواہد مل گئے سفید پاؤڈر اور اداکارہ کے کپڑوںکو کیمیکل ایگزامن کیلئے لیبارٹری بھیجا جائے گا،پولیس ذرائع کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس نیا رخ اختیار کرنے لگا، پولیس کو فلیٹ سے سفید پ...
عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے،ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں،زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنیکی ہدایت آصف زرداری وشہباز شریف کا سیلاب اور حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری اور و...
پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے ڈ ی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر اجازت دی جائے،شیخ امتیاز پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتی...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مخصوص نشستوں پر 25منتخب ارکان اسمبلی سے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں حلف لیا، مخصوص نشستوں میں 21خواتین اور چار اقلیتیں نشستیں شامل مخصوص نشستوں پر گورنرہاؤس میں حلف آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کا آرٹیکل 65 واضح ہے ، حلف ص...
بھارت نے عالمی اصول روند ڈالے اور بین الاقوامی معاہدے نظر انداز کر دیے ،بھارت کی معاہدہ شکنی عالمی نظام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے ، بھارت کو معاہدے کی خلاف ورزی پر جوابدہ بنایا جائے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کروڑوں لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، غیر قانونی حرکت ...
ملزمان کی شناخت کررہے ہیں ، واقعہ عید الا ضحی کے دنوں میں پیش آیا ، بلوچستان حکومت ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری ہے ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کررہے ہیں مبینہ غیرت کے نام پر بلوچستان میں فائرنگ کرکے ایک خاتون اور مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز ویڈیو وائرل سوشل میڈی...
حکومتی اسکیم ماحولیات کو تحفظ اور روزگار کیلیے شروع کی گئی ہے ، سی پیک ،گرین انفراسٹرکچر مربوط ہے ، شہباز شریف 1 لاکھ الیکٹرک بائیک ، 3 لاکھ سے زائد الیکٹرک لوڈر اور رکشے نقسیم کیے جائیں گے ، شفافیت کیلیے تھرڈ پارٹی کا فیصلہ پاکستانی حکومت نے ایک منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کے ...
غزہ سٹی سمیت کئی علاقوں میں شدید بمباری کے نتیجے میں نہتے ،بھوکوں پر حملہ شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی ،رپورٹ غزہ میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں 18 جولائی شام سے 20 جولائی دوپہر تک331 مسلمان فلسطین میں شہید کیے ...
بحریہ ٹان کے مالک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ،بھائی اور بیٹے کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا ،امیگریشن اہلکاروں پر رشوت وصولی کا الزام بحریہ ٹائون میں سرمایہ لگانے والے متعدد افراد کو نوٹس جاری،ایئرپورٹ پر دونوں کو پروٹوکول دینے والے ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف ت...
( کارکنوں کی وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی) عرفان سلیم، عائشہ بانو، خرم ذیشان، ارشاد حسین اور وقاص کا دستبردار ہونے سے انکار،وزیراعلی کے سامنے شرائط رکھ دی کسی صورت کاغذات واپس نہیں لیں گے مطالبات نہ مانے گئے تو اگلا قدم سی ایم ہاؤس کے سامنے مظاہرہ ہوگا،ناراض امیدواروں ک...