... loading ...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کاوشوں سے بیرون ملک کی جیلوں میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی وطن واپس لوٹ چکے ہیں، پاکستان کے مختلف علاقوں میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ، گرین ایریاز میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، انتخابی اصلاحات کیلئے 49 تجاویز مرتب کی گئی ہیں،اپوزیشن کو ان تجاویز پر اعتراض ہے تو اپنی تجاویز پیش کریں ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسلام آباد میں 50 فیصد پشاور، راولپنڈی35 فیصد اورفیصل آباد میں 28فیصد جبکہ لاہور گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور سرگودھا میں 27فیصد لوگوں کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ کراچی حیدر آباد ویکسی نیشن میں بھی سب سے پیچھے ہیں۔ حکومت سندھ کو چاہیے کہ وہ اپنے معاملات پر نظر ڈالے اور اپنے گریبان میں جھانکے اور اپنی گورننس کو بہتر بنانے کی کوشش کرے ہر شعبے میں سندھ حکومت سب سے پیچھے ہے جو انتہائی افسوس اور بدقسمتی کی بات ہے ۔ سندھ ہمارا بہت ہی اہم صوبہ ہے اور بہت بڑی آبادی کا مسکن ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بیٹھ کر شکلیں دیکھیں گے ۔ وفاقی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ صوبوں کو گورننس کی طرف توجہ دلائے ۔ ہم سندھ حکومت کو گورننس بہتر بنانے کی اکثر توجہ دلاتے رہتے ہیں جس کا مقصد یہ ہے وہ سندھ کے عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کرے ۔ کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ 23 پاکستانی قیدی سعودی عرب سے واپس آئے ہیں۔ یہ وزیراعظم کی کوششوں سے اب تک سینکڑوں قیدی پاکستان واپس آچکے ہیں یہ قیدی بیرون ممالک چھوٹے جرائم میں ملوث تھے ۔ عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کیلئے دردرکھتے ہیں۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی گئی جس میں وزیراعظم کو اس حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔الیکٹرول اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے الیکشن مکمل طورپر آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت کی زیر نگرانی ہوئے لیکن جب بری طرح ہار گئی تو دھاندلی کاواویلا مچانا شروع کردیا۔ہمیں ایک ایسا نظام وضع کرنا پڑے گا جس پر تمام لوگوں کا اعتماد ہو۔ ہم نے انتخابی اصلاحات کیلئے 49 تجاویز مرتب کی ہیں جو حتمی نہیں اپوزیشن کوچاہیے کہ وہ انتخابی اصلاحات سے متعلقہ حکومتی تجاویز پر بات کرے یا اپنی تجاویز لے آئے ۔ کچھ لوگ اس ایوان کا حصہ نہیں ہیں جیسے نواز شریف، فضل الرحمن اور مریم نواز ہیں وہ اس نظام کو طاقتور ہوتا دیکھنا نہیں چاہتے وہ چاہتے ہیں نظام تلپٹ ہو اور ہمیں موقع ملے ۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ایسے لوگ بھی ہیں جو نظام کا حصہ ہیں اور نظام کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں ہم پارلیمان کے اندر لوگوں سے بات کریں گے اور پارلیمان سے باہر جو لوگ ہیں ان سے بات نہیں کریں گے ۔ پارلیمنٹ کے اندر لیڈر شپ کو اپنی پارٹیوں کولیڈ کرنا چاہیے ایسا نہیں ہوسکتا کہ باہر بیٹھے مفرور پارٹی کوہدایات دے رہے ہوں وہ قانون سے بھاگے ہوئے ملزمان ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کے سیکٹر ای 8 اور ای 9 میں تجاوزات کو ہٹانے کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی پارکس میں کسی قسم کی تجاوزات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر سخت احکامات جاری کیے ہیں کہ اسلام آباد کے گرین ایریاز کو ہر صورت حفاظت کو یقینی بنایا جائے نیول فورسز فضائیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی بائونڈری گرین ایریاز سے پیچھے لے جائیں۔ اسلام آباد پولیس نے بہت سے علاقوں میں اپنی چیک پوسٹیں بنائی ہوئی ہیں ان کوحکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی چیک پوسٹیں ختم کریں۔ جہاں جہاں طاقتور لوگوں نے تجاوزات کی ہوئی ہیں ان کو ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے کسی قسم کے دبائو کے بغیر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ ہم قبضے نہیں ہونے دیں گے ۔ وزیراعظم نے علی نواز اعوان کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ تجاوزات کی نشاندہی کریں۔کابینہ نے ایڈمنسٹریٹو محمد سلیم کو ممبر نیشنل ٹیرف کمیشن تعینات کیا گیا ہے ۔ ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنسز کے حوالے سے کابینہ نے ممنوعہ اسلحہ کے لائسنسز کے اجراء کا اختیار وزیر داخلہ یا سیکرٹری داخلہ جبکہ غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنسز کے اجراء کا اختیار وزیر سیکرٹری وزیر داخلہ یا ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کو دینے کی تجویز دی ہے ۔ ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے معاملے کا اختیار پہلے وزیراعظم کے پاس تھا اب وزارت داخلہ کو دے دیا گیا ہے ۔ کابینہ نے امریکی حکومت کی درخواست پر فراڈ کے مقدمے میں مطلوب مجاہد پرویزکو امریکہ کے حوالے کی منظوری دی ہے ۔ مجاہد پرویز پرکرپشن اور قانون شکنی میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تحقیقات کے نتیجہ میں یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ مذکورہ شخص پر قانون شکنی کے الزامات بظاہر حقائق پر مبنی ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 51 تین کے تحت قومی اسمبلی میں مختلف صوبوں کی نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ مردم شماری کے عبوری اور حتمی اعدادوشمار میں کوئی خاص فرق سامنے نہیں آیا لہذا ان نشستوں کی تقسیم میں ردوبدل کی ضرورت نہیں ۔ 24 ویں آئینی ترمیم میں طے کیا گیا تھا کہ نشستوں کی مردم شماری کی تقسیم 2017 کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ہوگی۔ اور بعدازاں 25 ویں آئینی ترمیم کی روح سے قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا میں انضمام کیا گیا اس سے خیبر پختونخوا کی نشستوں میں 6 کا اضافہ کیا گیا تھا۔آرٹیکل 51 میں واضح تھا کہ اگر فرق ہوگا تو اس کے مطابق نشستیں تبدیل ہوں گی لیکن اب مردم شماری کے جو نئے فگرز سامنے آئے ہیں ان میں کوئی خاص فرق نہیں ہے لہذا وہ نشستیں برقرار رہیں گی جو پرانی ہیں۔ محمد جبار خان کو سی ای او پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ کابینہ نے سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں تبدیلیوں کی منظوری دی ۔ محترمہ رابعہ جویری آغا اور عامر کراچی والا کو بطور انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر نوٹی فائی کیا گیا ہے جب چند ڈائریکٹرز کو ڈی نوٹی فائی کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں بجلی کی سپلائی 24 سے 26 ہزار میگاواٹ کے درمیان ہے کابینہ کو موجودہ معاشی اعشاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بات خوش کن ہے کہ مہنگائی کے اعدادوشمار میں کمی آرہی ہے ۔ کرنٹ اکائونٹ خسارہ پچھلے پورے سال کا 1.9 بلین ڈالر رہا ہے جو 29 بلین ڈالر سے اس سطح پر پہنچا ہے ۔ ابھی بھی کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ رہا ہے کیونکہ ہمارے ہاں پرائیویٹ سرمایہ کاری بہت بڑھ گئی ہے ۔ بینکوںکا پچھلے سال پرائیویٹ قرضہ 75 ارب روپے تھا اس سال بڑھ کر 489 ارب روپے ہوگیا ہے ۔ کورونا کے باوجود اس سال ہماری برآمدات بھی بلند ترین سطح پر رہی ہیں زرمبادلہ کے ذخائر بھی اس سال بلند ترین سطح پر رہے ہیں۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.6 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ مشینری کی درآمد میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔61 اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی معاف کی گئی ہے ۔ سید آفتاب حیدر کو سی او پاکستان سنگل ویڈو تعینات کیا گیا ہے ۔ یہ تجارت کے حوالے سے ایک انتہائی اہم ادارہ ہے ۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 16جولائی 2021 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی ہے ۔کامیاب جوان پروگرام کی منظوری سب سے اہم ہے ۔ 315 ارب روپے کے قرضے جوانوں کسانوں اور اس طبقے کو جائیں گے جس کو پہلے کبھی قرضہ نہیں ملا۔ نوجوان صحافیوں کو بھی ان قرضوں میں شامل کریں گے ۔315 ارب کے قرضے اس سال دئیے جائیں گے ۔ اس کیلئے 4 ملین لوگوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔ 2 جولائی 2021 کے اکنامک کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے کپاس کی فی من امدادی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ کابینہ نے وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے ۔ باقی تمام سول سرونٹس کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ وزیراعظم ہائوس کو پرائیویٹ فنکشن کیلئے اوپن کرنے کی تجویز کو فی الحال موخر کردیا گیا ہے ۔
اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وفاقی سیکریٹری اور سیکریٹری واٹر ریسورس ڈویژن پر فرد جرم عائد کی جائیگی احکامات کے باوجود پیش نہ ہوئے تو انعام اللہ ، علی مرتضی کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں،عدالت عالیہ کے ریماکس سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت سے قبل سندھ سے ارسال کا ...
ہلاک ہونیوالوں میں 171 بچے، 94 خواتین، 392 مرد شامل، سب سے زیادہ 390 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی،سرکاری اعداد و شمار خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی‘این ڈی ایم اے کا انتباہ پاکستان میں قدرتی آفات سے ن...
چوری کی روک تھام کیلئے اضافی سہولیات حاصل کر لی ، صارفین کے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا آڈیٹرز رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا کی رازداری قانون کے مطابق یقینی بنائیں گے،ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا‘ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس فراڈ اور چوری کی روک ت...
ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں، قبائلی علاقے مسلح گروہوں کی گرفت میں ہیں،وہاں پر کوئی کمپنی بھتہ دیے بغیر کام نہیں کرسکتی کہاں ہیں وہ 100 ارب روپے جو ملنے تھے؟ کہاں ہیں وہ خواب جو دکھائے گئے؟ نو سال بعد جرگہ سسٹم کو بحا...
بھارت کی جانب سے ہریکے ہیڈورکس سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ،بہاولنگر کے مقام پر دریائے ستلج کے بند ٹوٹ گئے ، انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کر دی مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات ، دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب آ گیا ،متعدد کھی...
بھارت نے ہماری اہم بیس پر7میزائل فائرکیے، قیمتی اثاثے جہاںتھے میزائل نہیں گرا بہترین حکمت عملی سے جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ، بہترین قیادت کی گئی، وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پس پردہ بہترین کام کیا اس لئے حالیہ جنگ میں بھارت...
سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا تحقیقات کیلئے موبائل فون بھی ضبط،2 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل،ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ڈکی بھائی کے خلاف م...
سلمان علی آغا کپتان برقرار ، کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا، عاقب 17رکنی اسکواڈ میں اتنی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے،پریس کانفرنس پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی ...
اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی منظوری دے دی صہیونی حکومت کی اعلانیہ غنڈہ گردی، عالمی طاقتیںو ادارے تماشائی ثابت ہوئے اسرائیلی افواج کی شمالی غزہ میں شدید فضائی حملے جاری ،یہودی فوج نے شہر پر قبضہ کرنے اور دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو زبرد...
بادلوں کے پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 افراد جاں بحق،پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ، اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ، بونیر میں ایمر جنسی نافذ بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاںتیز، فرنٹیئر کور نے متاثرین کیلئے راشن، ادویہ، خیمے او...
ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکائونٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی، ایف بی آرکو اختیارات مل گئے بینکوںسے فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ڈیٹا شیئرنگ کیلئیقائم کمیٹی نے کام شروع کر دیا،ذرائع ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ظاہر ...
آج سوگ کا منانے کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شہداء کی ڈیڈ باڈیز کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور کا بیان باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حک...