... loading ...
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ کووڈ امدادی پیکیج پر اسپیشل آڈٹ رپورٹ رواں سییشن میں پیش کردی جائے گی، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر25ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جبکہ پارلیمانی سیکرٹری تجارت عالیہ حمزہ نے بتایا ہے کہ پاکستان کی برآمدات بھی 25ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔ وزیر قومی خوراک فخر امام نے بتایا ہے کہ گندم کے سٹرٹیجک ذخائر کے تحفظ کیلئے گندم درآمدکی گئی ہے ۔ ارکان نے برآمدی گندم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہی رقم اپنے کسانوں اور کاشتکاروں کو دے دی جاتی تو باہر سے گندم منگوانے کی ضرورت نہ پڑتی۔ یوکرائن سے پاکستان کے مقابلے میں انتہائی کم معیار کی گندم درآمد کی گئی ہے ۔ اس امر کا اظہار وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران کیا ہے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایا کہ فیٹف کے حوالے سے پاکستان نے 27 میں سے 26نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنا دیا ہے ، 27 ویں نکتہ پر بھی جزوی عملدرآمد ہوا ہے اور واضح کردیا گیا ہے کہ پاکستان میں مخصوص افراد کو اپنے آئین اور قانون کے مطابق ہی جوابدہ بنایا جاسکتا ہے ہماری ہی عدالتوں میں ان کا ٹرائل اور سزائوں کا فیصلہ ہوسکتا ہے وہ دور گیا جب ریمنڈ ڈیوس جیسے لوگوں کو باہر جانے دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے ، NO کہنے والے وزیراعظم کے ساتھ اپوزیشن کو اظہار یکجہتی کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ فیٹف کے حوالے سے باقی ماندہ ایکشن پلان آئٹمز کو مکمل کرتے ہوئے پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کا اہل ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ارکان کو آگاہ کیا گیا کہ33سرکاری ادارے نقصان میں چل رہے ہیں جن کا مجموعی خسارہ479 ارب روپے ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے بتایا کہ کووڈ کے حوالے سے پیکیج پر اسپیشل آڈٹ رپورٹ کی صدر پاکستان نے منظوری دیدی ہے اشاعت کے مرحلے میں ہے صدر کی ایڈوائس بھی شامل ہے ۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کردیں گے ۔ وزیر خوراک فخر امام نے بتایا کہ پاکستان میں اس سال 27ملین ٹن سے زائد بمپر گندم کی فصل ہوئی ہے ، سندھ خریداری کے ہدف کو حاصل نہیں کرسکا، پاکستان کے چاول کی برآمد پر پابندی کی اطلاعات درست نہیں ہیں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی نئی امدادی قیمت کیلئے مشاورت شروع ہوگئی ہے ۔ اس حوالے سے اجلاس بھی ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسٹرٹیجک ذخائر محفوظ رکھنے کیلئے باہر سے گندم منگوائی گئی ، رائو اجمل نے کہاکہ چالیس لاکھ ٹن گندم درآمد کی گئی۔ 28 ارب روپے اضافی دئیے گئے ۔ اگر حساب کتاب کیا جائے تو یہ گندم پاکستان کو2080 روپے میں پڑی ہے اگر یہی رقم اپنے کسانوں کو دے دیتے تو گندم درآمد نہ کرنی پڑتی۔ فخر امام نے بتایا ہے کہ اس سال پاکستان میں گندم 27.5 ملین ٹن، مکئی8.4 ملین ٹن، دھان8.4 ملین ٹن ہوئی ہے پہلی بار بمپر فصلیں ہورہی ہیں۔علی محمد خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت11ارب ڈالر کے ذرمبادلہ کے ذخائر چھوڑ کر گئی، مسلم لیگ ن کی حکومت 2018ء میں 16ارب ڈالر کے ذخائر چھوڑ کر گئی ۔ پاکستان کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ 3سالوں میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 25ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس قانون کے تحت انفرادی طورپر کسی کی ادائیگی کو افشا نہیں کرسکتے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ موبائل فون صارفین ٹیکس ریٹرن کے ذریعے اپنی اضافی رقم لے سکتے ہیں، ارکان کا مطالبہ تھا کہ عام صارفین کو اس کا شعور ہی نہیںہے اور نہ وہ ٹیکس گزار ہیں۔ علی محمد خان نے کہاکہ آگاہی کی ضرورت ہے اگر کوئی موبائل صارف ٹیکس گزار بھی نہیں ہے تو انکم ٹیکس سے رجوع کرکے اپنا ادا کردہ ان ڈائریکٹ اضافی ٹیکس واپس لے سکتا ہے ۔ پارلیمانی سیکرٹری تجارت عالیہ حمزہ نے بتایا کہ برآمدات 25ارب ڈالرسے تجاوز کرگئی ہیں۔ تجارتی خسارہ ختم ہوگیا ہے ۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...