... loading ...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواتین کے قتل کے واقعات پربعض خواتین ارکان رو پڑیں ۔ نورمقدم قتل کیس سے متعلق نکتہ اعتراضات کے دوران کورم کی نشاندہی کردی گئی حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرناپڑا کاروائی ملتوی ہوگئی ۔جمعہ کی شام اجلاس شروع ہو تو حالیہ بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں اور غلام علی نظامانی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ رومینہ خورشید نکتہ اعتراض پر خواتین کے ساتھ ہونے والے واقعات کا ذکر کرتے آبدیدہ ہوگئیں انھوں نے کہا کہ چودہ ماہ کے بچے کے سامنے اس کی ماں کا ریپ کیا جاتا ہے اور پھر اسے قتل کردیا جاتا ہے ۔نور مقدم اور دیگر خواتین کے قتل کردی گئیں لیکن ان کے لیئے دعا نہیں کی گئی۔سیاسی مخالفتیں کو ایک طرف رکھ کر ان معاملات پر غور کیا جائے ۔قوانین تبدیل کیئے جائیں تاکہ مجرموں کو سزائیں مل سکیںنور مقدم کے قاتل کو بار بار میڈیا پر دکھایا جاتا ہے ۔ رومینہ خورشید کی نشاندھی پر مقتولہ خواتین کیلئے دعا کی گئی ۔ قومی اسمبلی میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسما قدیر رونے لگ گئیں انھوں نے کہا کہ پاکستان چلانا ہے تو خواتین کو حقوق دینے ہوں گے ۔پاکستان ایسے نہیں چلنے دیں گے ۔خواتین سے ریپ کرنے والے اور قتل کرنے والے کو سرعام پھانسی دی جائے _ ایک بچی سے زیادتی کی گئی ہے اب ریپ کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔اسما قدیر ایوان میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے واقعات پر روتی رہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ ریپ کے واقعات ہونے کی وجوہات کا جائزہ لینا ہوگا۔ اسلامی سزاوں پر سرعام عمل کریں دیکھیں کیسے یہ واقعات نہیں رکتے ہیں۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ یہاں سے اسلامی سزاوں کے نفاذ کی بات کی جاتی ہے تو کہا جاتا اس زمانے میں بھی اسلامی سزاوں کی بات کی جاتی ہے ۔بچوں بچیوں اور خواتین کے ساتھ ریپ کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کے لئے تحریک انصاف پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان اسمبلی متحد ہوگئیں ۔خواتین ارکان اسمبلی کا متفقہ مطالبہ تھا کہ ریپ کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے سوا یہ واقعات نہیں رکیں گے ۔وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف سزاؤں کا بل اپوزیشن بینچوں سے آیا جو پاس ہوگیاآپ کتنے بھی قوانین لے آئیں کوئی فرق نہیں پڑے گاجب تک لوگوں کی ذہنیت تبدیل نہیں ہوتی تب تک کچھ نہیں ہوگا۔نور مقدم کا خوفناک کیس تھا۔پولیس نے اس پر اچھے طریقے سے کام کیالیکن میڈیا و سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں چلائی گئیں۔ ہم خواتین ہیں ان کی سب کو عزت کرنی ہوگی۔سب سے پہلے میں ایک عورت ہوں اس کے بعد میں ماں اور بیٹی ہوںسب سے پہلے بچوں پر جو تشدد ہوتا ہے وہ گھر سے شروع ہوتا ہے ۔ہر جگہ ظلم و تشدد کا کوئی بہانہ نکل آتا ہے ۔قوانین بدلنے سے فرق نہیں بلکہ ذہنیت بدلنے سے فرق پڑے گا۔قانون سخت کریں اور اس پر عمل کریں لیکن ذہنیت کی تبدیلی کے بغیر کچھ نہیں ہوگا۔خواتین یہ نہ سوچیں کہ مرد ان کی حفاظت کرے گاخواتین کو اپنا تحفظ خود کرنا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ تشدد یا قتل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ یہ بات ہمارے دین میں ہے اور آئین میں بھی ہے ۔آئین میں تمام شہریوں کے حقوق مساوی ہیں ۔قتل کی کوئی توجیہ نہیں پیش کی جاسکتی ہے جس طرح راولپنڈی میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کے معصوم بچے کو بھی قتل کردیا گیا ہر شہری تمام بنیادی حقوق، تحفظ حق حاصل ہے ۔ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے ۔ہماری ثقافت میں خواتین کا ایک محترم مقام ہے ، ان کو بھی ان کا بنیادی حق حاصل ہونا چاہیے اس ایوان کے تمام ارکان چاہے وہ مرد ہو یا خاتون، ہم سب مقتولوں کے ساتھ ہیں ہم انصاف دلانے کے لئے ان کے ساتھ ہیں۔نور مقدم کیس کو ٹیسٹ کیس بنایا جائے تمام قوانین کو بروئے کار لاتے ہوئے قاتل کو سزا دلائیں ایک مثال بنائیں تاکہ صوبے بھی اس پر عمل کریں ۔ عاصمہ حدید نے کہا کہ 2016 میں صرف پنجاب میں 2000 خواتین کے ساتھ ریپ ہوا اس وقت یہ لوگ کہاں تھے ؟ اگر اس وقت کی حکومت اقدام اٹھاتی تو آج ایسی صورتحال کا سامنا نہ ہوتا۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان بولنے لگے تو مسلم لیگ ن کے رکن شیخ فیاض الدین نے کورم کی نشاندہی کرد ی کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس پیر پانچ بجے ملتوی کردیا گیا۔
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...