... loading ...
امریکی صدر جو بائیڈن نے طالبان کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں اور دباؤ کے پیش نظر افغان صدر اشرف غنی کو امریکی افواج کے انخلا کے بعد بھی مکمل سفارتی اور انسانی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی اپنے افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں طالبان کے افغانستان میں بڑھتے ہوئے حملوں، پرتشدد واقعات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ طالبان کی موجودہ جارحانہ کارروائیاں اس تنازع کے پر امن حل کے لیے تعاون کے دعوؤں کے بالکل برعکس ہیں۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق جو بائیڈن نے اشرف غنی سے کہا کہ افغانستان میں سیاسی اور پائیدار حل کے لیے سفارتی روابط جاری رکھیں گے ۔ادھر امریکا نے طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر ملک سے منتقلی کی درخواست دینے والے ہزاروں افغان باشندوں کی اسپیشل امیگریشن کی درخواست پر تیزی سے کام شروع کردیا ہے تاکہ سنگین خطرات کا شکار افراد کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے ان کو امریکا منتقل کیا جا سکے کیونکہ یہ تمام افراد امریکی حکومت کے لیے کام کرتے تھے ۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے موجودہ کشیدہ صورتحال میں فوری طور پر غیرمتوقع ہجرت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 10کروڑ ڈالر کا ایمرجنسی فنڈ بھی افغانستان کے لیے مختص کردیا ہے جبکہ امریکی سرکاری ایجنسیوں کی انہی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید 20کروڑ ڈالر بھی جاری کر دیے ہیں۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے طالبان کی جانب سے مترجم سمیت امریکی حکومت کے لیے مختلف فرائض انجام دینے والے افراد اور املاک کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔افغانستان سے مقامی باشندوں کے باحفاظت انخلا کا عمل رواں ماہ متوقع ہے اور پہلے مرحلے میں رواں ماہ کے آخر تک چند افراد کو ورجینیا میں امریکی فوجی اڈے پر اتارا جائے گا اور ان تمام افراد کا ویزہ کا عمل اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ترجمان جلینا پورٹر نے کہا کہ ہم مختلف افراد پر حملوں، املاک کو نقصان پہنچانے اور پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
36 اراکین نے فیصل ممتاز کے حق میں جبکہ 2 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ سولہویں وزیراعظم ہوں گے،حلف آج بروز منگل متوقع تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اراکین کی تعداد 54...
وفاقی حکومت ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائے گی،شہباز شریف وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنی کارکردگی سے مخالفین کے منہ بند کردیے،تقریب سے خطاب (رپورٹ: افتخار چوہدری)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن اور جدید سہولیات کی فراہم...
بھارتی پروردہ نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا عدالتی فیصلوں کو انتقام کا ہتھیار بنایا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ حکمرانی اپنائی،ردعمل کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حسینہ واجد کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر اپنے ردعمل...
مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور بنگلا دیش کے مسلمانوں کے جذبات ایک جیسے ہیں مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے، فلسطین کانفرنس سے خطاب امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے حکمرانوں کے شعور اور ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے۔مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و ...
پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا،بھارت کیخلاف جنگ میں جذبہ ایمانی سے فتح ملی ، اللہ کے حکم کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں جس طرح نبی کریم ﷺکو اللہ نے کامیابی دی، اسی طرح ہمارے لوگوں کو کامیابی دی، جنرل عاصم منیر کا ایوان ص...
معمولی تنازع کے دوران گھریلو ملازم پر تشدد کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری موسیٰ مانیکا کو 19 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے،جج کا پاکپتن صدر پولیس کو حکم خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق موسیٰ مانیکا 17 جول...
مجموعی طور پر 1375 گھروں، 412 دکانوں، 28 ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی 1709 سے زائد افراد کے کوائف چیک ،21 افراد کیخلاف مقدمات درج راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مضبوط بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیے،آ...
جنوبی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن،مسجد عبادت کیلئے بند کردی تمام داخلی راستے، چوکیاں اور گلیاں سیل،یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ قابض اسرائیلی فورسز نے جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل (حیبرون) کے قدیم علاقے میں سخت کرفیو نافذ کر دیا ہے اور مسجدِ ابراہیمی...
کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے درندے ہیں، ان کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم ٹی ٹی پی کو نہیں مانتے، ملک میں امن تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، محسن نقوی کا واضح پیغام ہمارے مقامی شہری حملوں اور دھماکوں میں ملوث نہیں ، ناراضگی ہوسکتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں ملک کیخلاف...
شاہ عبداللہ دوم وزیراعظم ہاؤس پہنچے،شہباز شریف نے استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش ملاقات کے دوران بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ اردن اور پاکستان نے غزہ کے باشندوں کی نقل مکانی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے اور غزہ جنگ بندی پر کام کرنے والے 8 ممالک سے مزید ر...
تختی خیل؍ ہوید میں خوارج کی تشکیل کی موجودگی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کیمشترکہ کارروائیاں آپریشن کے دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے،آئی جی پی خیبر پختونخوا کی پولیس اہلکاروں کو شاباش خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب کارروائیوں میں 5دہ...
5افراد جاں بحق، متعدد مزدورزخمی، لغاری گوٹھ میں کارخانہ تباہ ، خوفناک آگ بھڑک اٹھی دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، وزیر اعلیٰ کا نوٹس حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں...