... loading ...
پاکستان اور ازبکستان نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی اور دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دفاع کی وزارتوں کی سطح پر دو طرفہ تعاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار ، مشترکہ فوجی مشقوں اور تربیت میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ازبکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم اور ازبک صدرنے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی اور دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ازبک صدر کی دعوت پر ازبکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا۔دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے ، خطے اور عالمی معاملات سمیت کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور30 سالہ سفارتی تعلقات مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور وزارت خارجہ کے ذریعے رابطے رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے انٹر پارلیمانی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فائیو پلرز وژن سینٹرل ایشیا پالیسی سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سیاسی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون اور روابط بڑھانا چاہتا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے ازبک قیادت کو نیا پاکستان وژن سے بھی آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ، ایس سی او، او آئی سی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ کوششوں کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم نے خطے کے تمام ایشوز کے پر امن حل پر زور دیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے 20 سال میں خطے میں امن، استحکام کے لیے کام کیا، اسی تنظیم کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو بھی مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل اور موجودہ صورتحال پر گفتگو کی اور افغانستان کے تنازع کے سیاسی حل پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی سماجی اور اقتصادی بحالی کیلئے ازبکستان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان نے ترمیز۔مزار شریف۔کابل،پشاور ریلوے جیسے اہم منصوبے سمیت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم کردارر ادا کیا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مذاکرات کے عمل کے تسلسل اور سیکورٹی اور دفاع کے شعبوں میں مثبت تعاون پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔ پاکستان اور ازبکستان کی دفاع کی وزارتوں کی سطح پر دو طرفہ تعاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے رہنمائوں نے مشترکہ فوجی مشقوں اور تربیت میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور پیشہ وارانہ تربیت اور مختلف شعبوں کے ماہرین سمیت دفاعی وفود کے باہمی تبادلوں پر بھی اتفاق کیا۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے خصوصا دہشت گردی کیخلاف جنگ اور منشیات کی سمگلنگ کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تعاون اور اشتراک کار کو وسعت دینے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے اشتراک کارکے استحکام کیلئے تجارت اور معاشی تعاون اولین ترجیح ہو گی۔ مشترکہ مفادات کیلئے دونوں ملکوں کی معاشی استعداد کار سے استفادہ کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے کاروباری رابطوں کے فروغ، تجارتی وفود کے تبادلوں اور ویزہ کے عمل میں آسانیاں پیدا کر کے دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ پر بھی اتفاق کیا۔ فریقین نے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا جو دوطرفہ تجارت میں توسیع کیلئے اہم ہے ۔ دونوں رہنمائوں نے تجارت، اقتصادی اور تکنیکی تعاون سے متعلق تسلسل کے ساتھ مشترکہ پاک۔ازبک بین الحکومتی کمیشن کے اجلاسوں اور دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ بزنس کونسل کے کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا اور دونوں ملکوں کے چیمبر آف کامرس و انڈسٹریز اور پرائیویٹ سیکٹر کے مابین براہ راست کاروباری تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماں نے مشترکہ سرمایہ کاری کی سہولت کے لئے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے لئے زیادہ سے زیادہ سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا اور زراعت، دوا سازی، ٹیکسٹائل، چمڑے ،توانائی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کیمیائی صنعتوں کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع کے موجودگی کی تصدیق کی اور ان شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔فریقین نے ازبک۔پاکستان تجارت،سرمایہ کاری اور رابطوں سے متعلق جمعرات کو منعقدہ کانفرنس کے نتائج کو سراہا جو دونوں ملکوں کے مابین تجارتی،اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی استحکام اور رابطوں کی اہمیت پر زور دیا جو اقتصادی ترقی کا سنگ میل ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے تجارت، ریلوے ، ٹرانسپورٹ اور ایوی ایشن کے شعبوں میں اعلی سطح کے تبادلوں کا خیر مقدم کیا۔دونوں رہنماں نے وسطی ایشیا سے بحیرہ عرب تک افغانستان اور کراچی ، گوادر اور بن قاسم کے پاکستانی سمندری بندرگاہوں کے درمیان ترمیز۔مزار شریف۔ کابل۔پشاور ریلوے منصوبے کی تعمیر کے لئے ایک اہم اقدام کے طور پراپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ فریقین نے مستقبل قریب میں ریلوے لائن کے ساتھ ازبکستان اور پاکستان کی متعلقہ وزارتوں اور محکموں اور نمائندوں کی مجوزہ مہم کا خیرمقدم کیا جس میں دونوں ممالک کے نمائندوں کیلئے مناسب حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے ۔ دونوں رہنمائوں نے وسطی ایشیائی خطہ کے بہتر مفاد میں سی پیک کی بے پناہ صلاحیتوں کو بھی تسلیم کیا جس سے ٹرانسپورٹ کے نیٹ ورک، فائبر آپٹک کیبل، انرجی پائپ لائنز اور خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع میسر آئیں گے ۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین براہ راست پروازوں کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنمائوں نے ثقافتی تعلقات اور عوامی سطح پر رابطوں کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا اور دونوں ملکوں کی نمایاں یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں، لائبریریز اور میوزیمز کے مابین تعاون بڑھانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔ ازبکستان کے صدر نے پنجاب اور پشاور یونیورسٹیوں میں علی شیر نووئی اور ظہیر الدین محمد بابر سٹڈی سنٹر قائم کرنے کو سراہا اور علی شیر نووئی اور بابر فائونڈیشن ازبکستان کے ساتھ تعاون کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنمائوں نے ٹورازم سیکٹر میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور روشن فکر اسلام اور برداشت کو فروغ دینے کی غرض سے اسلامی تعاون تنظیم کی اجتماعی کوششوں کیلئے مشترکہ اقدامات کی حمایت کی۔ فریقین نے تعلیمی اور کلچرل ریسرچ میں تعاون کو سراہا اور ازبک اور پاکستانی محققین اور ماہرین کی جانب سے اسلامک انساکلو پیڈیا کی تدوین پر کام جلد از جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے متعدد اہم ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کا خیرمقدم کیا جو دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں جامع تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔ دونوں رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین طے پانے والے معاہدے دوطرفہ تزویراتی شراکت داری اور تعاون میں پیشرفت کو مزید فروغ دینے کا باعث ہوں گے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان میں پاکستانی وفد کا پرتپاک خیرمقدم اور میزبانی پر ازبکستان کا شکریہ ادا کیا اور صدر شوکت مرزایوف کو مناسب وقت میں پاکستان کے دورہ کی دعوت دی۔ ازبک صدر نے دورہ کی دعوت قبول کر لی۔ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔۔
جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ، پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے ، فوج امن اور پائیدار ترقی کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیتی رہے گی، گفتگو بلوچستان کے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل کو سکیورٹی صورتحال، فتنہ الہندوستان کے خ...
بدین کے 45 سالہ شخص کے قتل میں ملوث 4افراد کو 8جولائی کو گرفتار کیا، ملزمان سے تفتیش کے دوران نیٹ ورک کا پتہ لگایا گیا،شہر میں دہشت گردوں کے سیف ہاؤس کا بھی انکشاف ہوا ہے واردات میں کالعدم تنظیم کی سہولت کاری کے واضح شواہد سامنے آئے ،را نے واردات کے لیے خطیر رقم خرچ...
برسلزدورے میں آرمی چیف کے ساتھ سہیل وڑائچ موجود تھے ، کالم میں درست تھا گرفتاریوں عدالتی فیصلوں کا مذاکرات اور بات چیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، گفتگو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 27 ویں ترمیم اور ملک م...
عام انتخابات میں جہاں دوسرے نمبر پر (ن) لیگ تھی وہاں پیپلزپارٹی امیدوار کھڑا نہیں کریگی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ، راجہ پرویز، حنیف عباسی حکمران اتحاد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ضمنی انتخابات میں مل کر حصہ لینے ...
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے موقع پرموجودہ حالات میں دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار شہباز شریف نے دواؤں کی نئی قیمتوں کے تعین کیلئے منظوری کیلئے پیش کی گئی سمری بغیر دستخط کیے واپس کر دی وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار ک...
تحقیقاتی کمیٹی کی 8 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے ساتھ میڈیکل ریکارڈ بھی شامل کیا گیا ہے تمام شواہد کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ خاور حسین نے خودکشی کی،ڈی آئی جی عرفان بلوچ کراچی کے صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار دے دی گئی، اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ جم...
مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ نے بحر ہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل سے 12 روزہ جنگ کے بعد گزشتہ روز پہلی فوجی مشقوں کا آغاز کیا گیا جس دوران ایرانی بحریہ نے نے بحر ہند میں ا...
غیر مسلم انتہا پسند احتساب سے بچ نکلتے ہیں، مسلم افراد پر یکطرفہ توجہ دُہرے معیار کی عکاس ہے دہشت گرد گروہ اب ڈیجیٹل اسپیس میں متحرک ہو چکے ہیں، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی...
محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نامزدگی پر سیاسی کمیٹی اجلاس میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ضمنی الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے پر ووٹنگ ،سیاسی مخالفین کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے،ارکان کا مؤقف پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں لینے کا فیصلہ کرل...
اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وفاقی سیکریٹری اور سیکریٹری واٹر ریسورس ڈویژن پر فرد جرم عائد کی جائیگی احکامات کے باوجود پیش نہ ہوئے تو انعام اللہ ، علی مرتضی کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں،عدالت عالیہ کے ریماکس سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت سے قبل سندھ سے ارسال کا ...
ہلاک ہونیوالوں میں 171 بچے، 94 خواتین، 392 مرد شامل، سب سے زیادہ 390 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی،سرکاری اعداد و شمار خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی‘این ڈی ایم اے کا انتباہ پاکستان میں قدرتی آفات سے ن...
چوری کی روک تھام کیلئے اضافی سہولیات حاصل کر لی ، صارفین کے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا آڈیٹرز رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا کی رازداری قانون کے مطابق یقینی بنائیں گے،ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا‘ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس فراڈ اور چوری کی روک ت...