... loading ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے برسات کی ہنگامی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ، پولیس، بلدیاتی اداروں اور دیگر ضروری عملے کے تمام ملازمین کی چھٹیوں کو منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ ضروری رابطہ کاری کیلئے اپنے دفتر میں رین ایمرجنسی سیل قائم کریں۔ انہوں نے یہ فیصلے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مون سون سیزن سے متعلق تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سید ناصر شاہ ، فراز ڈیرو ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ، چیف سکریٹری ممتاز شاہ ، آئی جی پولیس مشتاق مہر ، سینئر ممبر بورڈ ا?ف روینیو علم الدین بلو ، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان، MD سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی زبیر چنہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے مون سون 2021 (جولائی تا ستمبر) کیلئے آؤٹ لک جاری کیا ہے جس کے تحت توقع ہے کہ جولائی سے ستمبر 2021 کے دوران بارش معمول کے مطابق ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان میں رقبے کے لحاظ سے معمول کے مطابق بارش 140.8 ملی میٹر ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے اثرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ آب و ہوا سے زیادہ ہائیڈرو میٹرولوجیکل کیسز کی وجہ سے ،ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ معمول سے زیادہ درجہ حرارت سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی شرح میں اضافے کا امکان ہے اس کے نتیجے میں بالائی سندھ کے طاس میں بنیادی بہاؤ میں اضافہ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کے بادل مشرقی سندھ میں داخل ہورہے ہیں اس کے نتیجے میں بارش / ہوا / طوفان کے ساتھ بعض مقامات پر درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جوکہ 16 جولائی 2021 تک زیریں سندھ کے تمام اضلاع اور وسطی اور بالائی سندھ میں متوقع ہے ۔مسلسل اور وقفے وقفے کی بارش کی وجہ سے اس عرصے کے دوران کراچی ، حیدرآباد ، بدین ، ٹھٹھہ ، سکھر ، لاڑکانہ ، دادو اور نواب شاہ اضلاع کے نشیبی علاقوں میں واٹر لاگنگ پیدا ہوسکتی ہے ۔ صوبائی وزیر بحالی فراز ڈیرو نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ PDMA نے فروری 2021 میں ”مون سون کی ہنگامی منصوبابندی” کے گائیڈلائینز کو آگے بڑھاتے ہوئے مون سون سے قبل کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کی نگرانی کیلئے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر (پی ای او سی) کو چوبیس گھنٹے کیلئے فعال کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر ، جامشورو اور کراچی کے گوداموں میں ریلیف / ریسکیو اسٹاک تیار کیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نکاسی کیلئے کافی تعداد میں پانی کے پمپ لگائے گئے ہیں۔ واٹرپمپنگ کو سنبھالنے کیلئے کے ایم سی ، کے ڈبلیو اینڈ ایس بی ، ڈی ایم سی جنوبی، ڈی ایم سی غربی، ڈی ایم سی ملیر اور ضلعی کونسل کراچی کے 37 ماسٹر ٹرینرز کی تربیت مکمل ہوچکی ہے ، ضلع وسطی ، کیماڑی اور شرقی کے علاقوں کیلئے 12 ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کی گئی ہے ۔ ہنگامی صورتحال کے دوران ڈی ڈی ایم ایز کی مدد کیلئے مسلح افواج کو مناسب سامان بھی مہیا کیا گیا ہے ۔ کمشنر کراچی نوید شیخ ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان اور ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی زبیر چنہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے اداروں کی جانب سے جاری مون سون کی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کے ایم سی کے 43 نالوں اور ڈی ایم سیز کے 514 نالوں کو صاف کیا گیا ہے تاکہ برسات کا پانی آسانی سے سمندر میں بہہ سکے ۔شہر کے تمام گنجان مقامات کی نشاندہی کرکے اسے صاف کردیا گیا ہے ۔ تین بڑے نالوں ، محمود آباد ، گجر اور کورنگی نالوں کو صاف کردیا گیا ہے سوائے ان چند مقامات کے جہاں کام جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیاتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کرتے رہیں تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے مناسب کام کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کو ضروری رقوم جاری کریں تاکہ وہ برسات سے متعلق ہنگامی اخراجات کو پورا کرسکیں۔
ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں، قبائلی علاقے مسلح گروہوں کی گرفت میں ہیں،وہاں پر کوئی کمپنی بھتہ دیے بغیر کام نہیں کرسکتی کہاں ہیں وہ 100 ارب روپے جو ملنے تھے؟ کہاں ہیں وہ خواب جو دکھائے گئے؟ نو سال بعد جرگہ سسٹم کو بحا...
بھارت کی جانب سے ہریکے ہیڈورکس سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ،بہاولنگر کے مقام پر دریائے ستلج کے بند ٹوٹ گئے ، انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کر دی مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات ، دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب آ گیا ،متعدد کھی...
بھارت نے ہماری اہم بیس پر7میزائل فائرکیے، قیمتی اثاثے جہاںتھے میزائل نہیں گرا بہترین حکمت عملی سے جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ، بہترین قیادت کی گئی، وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پس پردہ بہترین کام کیا اس لئے حالیہ جنگ میں بھارت...
سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا تحقیقات کیلئے موبائل فون بھی ضبط،2 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل،ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ڈکی بھائی کے خلاف م...
سلمان علی آغا کپتان برقرار ، کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا، عاقب 17رکنی اسکواڈ میں اتنی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے،پریس کانفرنس پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی ...
اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی منظوری دے دی صہیونی حکومت کی اعلانیہ غنڈہ گردی، عالمی طاقتیںو ادارے تماشائی ثابت ہوئے اسرائیلی افواج کی شمالی غزہ میں شدید فضائی حملے جاری ،یہودی فوج نے شہر پر قبضہ کرنے اور دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو زبرد...
بادلوں کے پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 افراد جاں بحق،پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ، اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ، بونیر میں ایمر جنسی نافذ بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاںتیز، فرنٹیئر کور نے متاثرین کیلئے راشن، ادویہ، خیمے او...
ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکائونٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی، ایف بی آرکو اختیارات مل گئے بینکوںسے فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ڈیٹا شیئرنگ کیلئیقائم کمیٹی نے کام شروع کر دیا،ذرائع ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ظاہر ...
آج سوگ کا منانے کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شہداء کی ڈیڈ باڈیز کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور کا بیان باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حک...
پنڈی کی پچ لیکر نہیں گھوم سکتے،گیند ہلکی سی سیم ہو تو بیٹرز کو مصیبت پڑجاتی ہے، شعیب اختر کورٹ مارشل کیا جائے ، بیٹر باسط علی ، بورڈ کی میٹنگ بلاکراحتساب کیا جائے،کامران اکمل پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز کی شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز سخت غ...
امداد کے منتظر 7افراد کو براہ راست نشانہ بنایا ، مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں ابو فلاح گاں پر اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ ،زمین خالی کرنے کی دھمکی دینے لگے سورج طلوع ہونے کے بعد سے غزہ میں شہادتوں کی تعداد21 تک پہنچ گئی، طبی ذرائع کے مطابق، صبح سے اب تک غزہ بھر میں اسرائیلی...
دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کیلئے پاکستان نے بے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں، پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے،سید عاصم منیر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائیگا،پاکستان فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑاہے، اہل...