... loading ...
وفاق اور سندھ کے دو ادارے آمنے سامنے آگئے ، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ پولیس کے افسر پر مبینہ ٹیکس چور اور منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعلی سندھ کو بھی خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کی رپورٹ پر گریڈ 22 کے افسر ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس پر فیروزآباد میں تھانے میں مبینہ طور پر ٹیکس فراڈ اورمنی لانڈرنگ میں ملوث شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔مقدمے کے اندراج کے بعد کسٹمز حکام مشیر خزانہ شوکت ترین کے پاس پہنچے اور مسئلہ بیان کیا جس پر شوکت ترین نے ناراضی بھرا خط وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھ دیا ہے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجارانی کو اس مقدمے کیمدعی کا ساز باز ٹہراتے ہوئے یہ کیس سندھ پولیس کے خود احتسابی یونٹ کو بھیجنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے ۔اس صورتحال میں وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان ایک نیا ممکنہ تنازع جنم لے سکتا ہے اور اس ممکنہ تنازع کی وجہ پاکستان کسٹمز اور سندھ پولیس ہیں۔مشیر خزانہ شوکت ترین کے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی جس کے مطابق فیروزآباد پولیس نے موجودہ ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے ، یہ مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کے حکم پر درج کیا گیا ہے ۔ مقدمے میں اقدام قتل، زخمی کرنے اور سازش سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔خط کے مطابق رواں سال اپریل میں ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ زبیر اسٹیلز کراچی کے خلاف درج کیا گیا، یہ مقدمہ تقریباً ڈھائی کروڑ ٹیکس چوری اور چار لاکھ 39 ہزار ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ پر کیا گیا، مقدمے کے اندراج کے بعد کمپنی ڈائریکٹر زبیر گھی والا کی گرفتاری کے لیے فیروزآباد میں کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق اس دوران مبینہ طور پر اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ ہوئی اور فائرنگ سے زبیر گھی والا کا ڈرائیور پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی بھی ہوا۔خط کے مطابق زبیر گھی والا کو گرفتار کیا گیا جس نے 9 اپریل کو کسٹمز کورٹ سے ضمانت کرالی، ضمانت کے بعد زبیر گھی والا نے کسٹمز اہلکاروں کے خلاف مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔شوکت ترین کے خط کے مطابق زبیر گھی والا نے درخواست دی کہ اسے جان سے مارنے کے لیے فائرنگ کی گئی اور کسٹمز اہلکاروں نے رشوت طلب کی، نہ دینے پر مقدمہ کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن عدالت نے درخواست پر ایس ایچ او سے رپورٹ مانگی جو کسٹمز کے حق میں آئی، رپورٹ مخالفت میں آنے پر زبیر گھی والا نے فیصلے سے پہلے ہی مقدمے کی درخواست واپس لے لی۔خط میں لکھا گیا کہ اگلے روز زبیر گھی والا نے سیشن کورٹ میں دوبارہ مقدمے کی درخواست ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجارانی کی بے بنیاد رپورٹ کے ہمراہ دی، ایس پی نے اپنے ہی ایس ایچ او کی مخالفت میں رپورٹ جمع کرائی، رپورٹ کی بنیاد پر کسٹمز انٹیلی جنس کو سنے بغیر پہلی ہی پیشی پر مقدمے کے اندراج کا حکم دے دیا گیا۔خط میں لکھا گیا کہ بے بنیاد، جانبدار، حقیقت سے عاری اور گمراہ کن پولیس رپورٹ پر ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ ٹیکس چور اور دھوکے باز شخص کی ایس پی سے گٹھ جوڑ کے باعث درج ہوا، ایس پی جمشید ٹاؤن نے جلد بازی اور بغیر سوچے سمجھے 22 گریڈ کے افسر کو نامزد کردیا، یہ تمام کام بغیر کسی تصدیق کے کیا گیا۔شوکت ترین نے لکھا کہ اس سے فراڈ عناصر کے غیر قانونی ذرائع سے حاصل رقم اور اختیارات کے استعمال کا اندازہ ہوتا ہے کہ کیسے ریاست کے اندر ایک ادارہ دوسرے کے خلاف استعمال ہوتا ہے ۔شوکت ترین نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کے خلاف اعلیٰ سطح پر سخت ایکشن درکار ہے جو اس لیے بھی ضروری ہے کہ ایف بی آر کے فیلڈ فارمیشن یونٹ اپنا کام احسن طریقے سے کرسکیں، اس کیس کو سندھ پولیس کے خود احتسابی یونٹ کو بھی بھیجا جاسکتا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق خط پر سندھ پولیس کے سینئر حکام سے رابطہ کیا گیاتو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر حکام نے خبر کی تصدیق کردی، ذرائع بتاتے ہیں کہ سندھ حکومت کی جانب سے خط پر کوئی ایکشن تاحال سامنے نہیں آیا ہے ۔
بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا،فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں، ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی یہ پی ٹی آئی پر اور زیادہ ظلم کرتے ہیں اور سارا کنٹرول فرد واح...
آئینی ترمیم پہلیسینیٹ میں پیش کی جائے گی، دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اور مرکزی قیادت کی نمائندگی ہوگی حکومت نے آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے فریم ورک تیار کرلیا، ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا جائیگا، منظوری کے ب...
تین زخمی پمز اور 9 پولی کلینک اسپتال منتقل ،2کی حالت تشویشناک،آئی جی اسلام آباد کینٹین میں کئی روز سے گیس لیک ہو رہی تھی اور مرمت کے دوران دھماکا ہوا، میڈیا سے گفتگو سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کے بیسمنٹ میں ایک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12فراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا س...
ابھی تک تو کورٹس کے اندر کھڑے ہیں، کل ہم آکر کہیں پر بھی بیٹھ جائیں گے،ہمشیرہ بانی یہ نہیں ہو سکتا آپ سوچیں ہم ڈر جائیں گے ، جیلوں میں ڈالنا ہے ڈال دو،میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔علیمہ خان ...
فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، صدارت ٹرمپ کریں گے امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ڈرافٹ قرارداد ارسال کردیا،امریکی ویب سائٹ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس (ISF) قائم کرنے کی منظوری دی...
دہشتگردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی،طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والے افغانستان چلے جائیں تو بہتر ہے، غزہ فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریں گے، جنرل احمد شریف چوہدری افغانستان میں ڈرون حملے پاکستان سے نہیں ہوتے نہ امریکا سے ایسا کوئی معاہدہ ہے،،بھارت کو زمین، سمندر اور فض...
رینجرزکاخفیہ معلومات پر منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد گرفتاردہشت گرد خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں (رپورٹ: افتخار چوہدری)سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گی...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور ان کے وکلا آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیٔے۔راولپن...
افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں سے حقائق نہیں بدلیں گے، پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں،خواجہ آصف عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیوں کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں،طالبان کی...
مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آف...
کام نہ کرنیوالے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک ہمیں انھیں روکنے میں دلچسپی نہیں،اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری سے کام کریگا،گفتگو ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تباد...
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (...