... loading ...
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پاکستان کو 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کے باوجود گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ پرسیاسی رہنماؤں، صحافیوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوالات اٹھا دئیے ۔تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکوس پلیئر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان نے 2018 میں طے شدہ ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل کیا ہے تاہم 6 اقدامات پر مشتمل نئے ایکشن پلان پر عمل ہونا باقی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اس فہرست سے نکال دیا جاتا لیکن اسے نئے ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور اس کے ساتھ پہلے ایکشن پلان کا واحد نکتہ بھی شامل ہے ۔ایف اے ٹی ایف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافیوں، سیاست دانوں اور کارکنوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حیرانی کا اظہار کیا اور ایف اے ٹی ایف کی دیانت پر بھی سوالات اٹھائے ۔سینئر صحافی مبشر زیدی نے سوال کیا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کیا وجہ ہے جب اس نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26 نکات کے ایکشن پلان پر عمل کردیا ہے ۔جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم نے اس کو عالمی سازش سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار رکھا جائے گا اور یہ بازو مروڑنے کا ایک طریقہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا گھر اچھی طرح سے آرڈر میں ہے اور کسی صورت اپنی آزادی پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔تجزیہ کار جان اچکزئی نے بھی ایف اے ٹی ایف کے فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ ادارہ پاکستان کے خلاف ایک ہتھیار ہے ۔سینئر صحافی ضرار کھوڑو نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف جیوپولیٹکل پریشر کا بنیادی آلہ ہے ، تھا اور بدستور رہے گا۔سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے آفیشنل اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ ایف اے ٹی ایف، پاکستان کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال ہو رہا ہے ۔ معروف سنگر علی ظفر نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا حقیقت میں؟ایک اور صارف نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی کریڈیبلٹی پر سوال ہوسکتا ہے کیونکہ پاکستان کے عزم اور ٹاسک فورس کے اہداف کو مکمل کرنے کے باوجود اس کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فنڈنگ روکنے اور انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے خامیوں کے باعث 2018 سے ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ پر موجود ہے ۔
پی ٹی آئی کی کال گرومندر سے جناح ٹائون تک ریلی ، عوام کی بھرپور شرکت،شرکاء نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے عمران کی رہائیکیلئے پانچ اگست کو ملک بھر میں عوام ایک آواز بن کر سڑکوں پر نکلے گی، حلیم عادل شیخ اور دیگر کا ریلیوں سے خطاب پاکستان تحریک انصاف سندھ کی ج...
صدرسے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق افواہوں کو سختی سے مسترد میڈیا میں گردش کرنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اعلیٰ قیادت متحد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف فی...
24 گھنٹوں میں 55 شہادتیں رپورٹ ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز بھوکے ، پیاسے ،نہتے مسلمانوں پرفضائی اور زمینی حملے ،ہسپتال ادویات سے محروم یہودی درندے فلسطین میں مسلم بچوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز کرچکا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں ...
چھ خاندان سڑک پر آگئے،خواتین کا ایس بی سی اے کی رپورٹ پر عمارت کو مخدوش ماننے سے انکار مخدوش عمارتوںکو مرحلہ وار خالی کر ایا جا ئے گا پھر منہدم کردیا جائے گا،ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کھارادر میں پانچ منزلہ سمیت دو عمارت خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئیں جس میں مقیم چھ خاندان س...
موجودہ صورتحال، کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات ، کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاک...
بلوچستان میںنہتے مسافروں کے اغواء اور ان کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے،وزیراعظم اپنے عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے،مذمتی بیان وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وز...
فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 3 مقامات پر حملے کیے، ترجمان بلوچستان حکومت عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہ...
آرمی چیف کی توجہ کا مرکز استحکام پاکستان ہے، صدر زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہاہے اور اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے، محسن نقوی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرت...
افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں مالی امداد فتنۃ الخوارج(ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے، سابق جنرل سمیع سادات افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔افغان ...
بھائی اور بہنوئی ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے،لاش کی حوالگیکیلئے قانونی کارروائی جاری ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا، مہزور علی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش لینے کیلیے بھائی اور دیگر...
پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 92 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کیں پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتے ہیں،چیئرمین کابھارتی میڈیا کو انٹرویو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا ب...
ریاستی مشینری پوری بے باکی سے پاکستان میں اظہار کی آزادیوں کو زندہ درگور کرنے میں مصروف ہے، ترجمان پی ٹی آئی کسی سرکاری بابو کی صوابدید پر کسی بھی پاکستانی کی حب الوطنی کا فیصلہ ممکن ہے نہ اس کی اجازت دی جا سکتی ہے،اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف...