وجود

... loading ...

وجود
وجود

بلوچستان اسمبلی تصادم، ذمہ دار کون؟

بدھ 23 جون 2021 بلوچستان اسمبلی تصادم، ذمہ دار کون؟

بلوچستان اسمبلی کا احاطہ اور راہداریاں آخر کار میدان جنگ میں تبدیل ہو ہی گئیں۔ 18 جون کو صوبائی بجٹ والے دن دیر تک پولیس، اسمبلی سیکیورٹی اور حزب اختلاف کے اراکین اور ان کے وابستگان کے درمیان تصادم جاری رہا۔ حزب اختلاف نے اپنے اعلان کے تحت اسمبلی کے دروازوں کو تالے لگاکر بند کردیا تھا۔ مقصد حکومتی ارکان اور وزیراعلیٰ کو اسمبلی میں داخل نہ ہونے دینا تھا۔ چنانچہ ہوا یہ کہ پولیس نے بکتر بند گاڑی کے ذریعے گیٹ کو توڑ کر راستہ بنالیا، یہ انتہائی خطرناک عمل تھا، گیٹ کے اس جانب حزب اختلاف کے اراکین احتجاج پر اکٹھے تھے، گیٹ گرنے سے رکن اسمبلی عبدالواحد صدیقی کا بازو فریکچر ہوا، بابو رحیم مینگل اور رکن اسمبلی شکیلہ نوید دہوار بھی زخمی ہوئیں، دوسرے ضعیف العمر اراکین جیسے نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے، اللہ نے کرم کیا وگرنہ جانی ضیاع کا پورا امکان موجود تھا۔حزب اختلاف کے اراکین دیر تک مشتعل رہے، پولیس پر اسمبلی کے گملوں کے وار کرتے رہے، وزیراعلیٰ جام کمال پر بوتل اور جوتے کا وار کیا، بہرحال بدمزہ ماحول کے اندر اسمبلی اجلاس بہت تاخیر سے شروع ہوا۔ وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے بجٹ 22-2021ء پیش کردیا، حکومت نے 19جون کو حزب اختلاف کے 17 اراکین کیخلاف اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت، پولیس اہلکاروں پر حملے سمیت 17 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ادھر حزب اختلاف کے اراکین نے بجٹ سیشن میں عدم شرکت کا فیصلہ کرلیا، ساتھ حکومت مخالف تحریک کا اعلان بھی کردیا۔ مقدمے میں نامزد 15 ارکان 21 جون کو خود گرفتاری دینے بجلی روڈ تھانے پہنچ گئے۔ پولیس نے حکومت کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا، حزب اختلاف نے عدالتوں سے رجوع کا اعلان کیا ہے۔حزب اختلاف اور حکومتی بینچوں کے اراکان دونوں کہتے ہیں کہ اس روز صوبے کی روایات و اقدار کی پامالی ہوئی۔ سوال یہ ہے کہ پامالی کب نہیں ہوئی، یہاں تو ہر اسمبلی کے اندر بارہا بہت کچھ ہوا، وہ اسمبلیاں جو اوروں کی انگلیوں پر چلتی اْچھلتی ہوں، کو روایات، اصول و اقدار سے کیا؟۔ یعنی جملہ جماعتوں نے برائیوں میں حصہ ڈالا ہے۔ حزب اختلاف سے غیر شائستہ عمل سرزد ہوا ہے، تو حکومت بھی تہذیب و شائستگی کا مظہر نہیں ہے۔ حزب اختلاف کے الزامات اگر درست نہیں، تو حکومت بھی پوری صادق و راست نہیں ہے۔گویا 18 جون کے تماشے سے حکومت بری الذمہ نہیں ہے، حکومت ہی کی روش سے اس روز کا سانحہ پیش آیا ہے۔
حزب اختلاف کی ریکوزیشن پر 14 جون کو اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں حکومتی بینچوں سے ایک بھی رکن اسمبلی شریک نہ ہوا، اگلے دن حزب اختلاف کے ارکان اسمبلی نے باہر احتجاجی کیمپ لگا دیا۔ اجلاس سے ایک روز قبل صوبے کے بیشتر اضلاع میں حزب اختلاف کی اپیل پر احتجاج ہوا، قومی شاہراہیں بند کی گئیں مگر حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی۔ بات چیت اور معاملہ فہمی اور بنانے کے لیے سرے سے قدم ہی نہ اٹھایا گیا۔ حالانکہ ایسے معاملات، مسلسل روابط اور گفتگو کے ذریعے آسانی سے حل ہوجاتے ہیں۔اگر حکومتی اراکین بشمول وزیراعلیٰ کے سیاسی، قبائلی اور علاقائی رقابتیں حائل نہ ہوں تو حزب اختلاف کو ساتھ لے کر چلنا کسی طور مشکل و ناممکن نہیں ہے، حکومت نے اجلاس والے دن اسمبلی جانے والی شاہراہوں پر پہرے لگادیے، خار دار تاریں بچھادی گئیں، شہر میں خوف اور بے یقینی کا ماحول پیدا کردیا تھا۔حقیقت یہ بھی ہے کہ کوئٹہ اور پورے صوبے بالخصوص منتخب اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں غیر منتخب لوگوں کے ذریعے ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں، لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور کام بھی غیر پختہ اور غیر معیاری کرایا جاتا ہے، حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان شاید ہی کسی معاملے پر اتفاق ہو جو کسی المیہ سے کم نہیں۔جام نے ہنگامہ خیز بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بالخصوص سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت بی این پی پر طنز کیا کہ اختر مینگل صاحب کہتے ہیں کہ انہوں نے ووٹ کسی سڑک یا نالے کے منصوبے کے لیے نہیں بلکہ نظریے کے لیے لیا ہے اور اب وہ اسکیمیں مانگ رہے ہیں، کیا اب انہوں نے اپنا نظریہ اور مؤقف تبدیل کرلیا ہے؟۔ طعنہ دیا کہ بی این پی نے بیس سالہ پرانے کارکن کو سینیٹ سیٹ پر ترجیح نہ دی۔ اشارہ حالیہ سینیٹ الیکشن میں بی این پی کے امیدوار ساجد ترین ایڈووکیٹ کی طرف ہے، جسے مارچ 2021ء کے سینیٹ انتخابات میں غیر متوقع شکست ہوئی اور ان کی جگہ دوسری ترجیح پر موجود بی این پی کے امیدوار قاسم رونجھو کامیاب ہوئے۔بلوچستان کے 65 رکنی ایوان میں جمعیت علمائے اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے 23 ارکان پر مشتمل حزب اختلاف کے اندر بھی پوری طرح ہم آہنگی موجود نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں نواب اسلم رئیسانی حزب اختلاف کی پریس کانفرنس اور غیر رسمی گفتگو میں کہہ چکے ہیں کہ حزب اختلاف والے تنہائی میں فنڈز کے لیے وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔
بقول نواب رئیسانی کہ اگر وہ ایسا کریں تو اپنے حلقے کے لیے ذاتی حیثیت میں بہت سارا فنڈ حاصل کرسکتے ہیں۔غیر استعمال شدہ چالیس ارب روپے کے قضیہ کی اصل یہ ہے کہ حزب اختلاف نے پی ایس ڈی پی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے بھی روکنے کا حکم دے دیا، یوں 4 یا 5 ماہ کے تعطل نے صوبے کے اندر ترقیاتی عمل روک دیا، نتیجتاً رقم خرچ نہ ہوسکی۔اب ایسا بھی نہیں کہ جام کمال ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہوئے ہیں، یقیناً صوبے کی فلاح و ترقی کے ضمن میں چھوٹے بڑے منصوبے روبہ عمل ہیں، البتہ حکومت مثالی بھی نہیں، اچھا وزیراعلیٰ اچھے ساتھیوں سے محروم ہے۔ جام کمال اپنی جماعت کے اندر بھی الجھے ہوئے ہیں، اتحادیوں میں سردار یار محمد رند ناخوش ہیں، اپنی جماعت میں اسپیکر عبدالقدوس بزنجو اور سردار صالح بھوتانی ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہیں۔یہ امر پیش نظر رہے کہ اسمبلی ہنگامہ کے اندر عبدالقدوس بزنجو اہم محرک ہیں۔ یہ بد نما منظر نامہ عبدالقدوس بزنجو کی آنکھوں کے سامنے اور ناک کے نیچے وقوع ہوا ہے، یعنی اسپیکر بہر طور چاہتے ہیں کہ جام کے لیے کوئی لمحہ سکون اور راحت کا نہ گزرے، اب جبکہ حکومت نے صورتحال کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے تو اس میں عبدالقدوس بزنجو کی نیت و رضا بھی پیش نظر رکھی جانی چا ہیے ۔اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے در اصل اول سے جام مخالف روش اپنا رکھی ہے، وزیراعلیٰ جام کمال نے مئی 2021ء میں عبدالقدوس بزنجو کو مراسلہ لکھا اور شکایت کی کہ حکومتی ارکان کو اسمبلی کی کارروائی کے حوالے سے تحفظات ہیں، اسمبلی اجلاسوں میں قوائد کے خلاف اپوزیشن کو زیادہ وقت دیا جاتا ہے جبکہ حکومتی بینچوں کے ارکان سے امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے اور یہ کہ حکومتی و اپوزیشن ارکان کو مساوی وقت دیا جائے، اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا بھی ازسر نو جائزہ لیا جائے، ایوان میں کارروائی صرف اپوزیشن کی مرضی کے مطابق نہ چلائی جائے، اسپیکر نے وہ مراسلہ جام مخالف فضاء بنانے کی غرض سے ذرائع ابلاغ کی زینت بنایا۔پھر جام کمال کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے 28 مئی 2021ء کے اخبارات میں جوابی پورا مضمون جاری کردیا، الٹا چور کوتوال کو ڈاٹنے کے مصداق جام کمال کو ہی مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کی۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے جام سے کہا کہ آپ خود ایوان میں نہیں آتے نہ وزراء دلچسپی لیتے ہیں۔ اس بناء پر حزب اختلاف کو زیادہ بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ کی جانب سے مراسلہ میں کہی گئیں باتوں کو بے بنیاد کہا، بیورو کریسی کو بھی ہدف تنقید بنایا کہ متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز اجلاسوں میں موجودگی یقینی نہیں بناتے۔ مزید برآں ایک اور موقع پر عبدالقدوس بزنجو یہ قرار دے چکے ہیں کہ جام کمال کے رویے کو دیکھتے ہوئے باپ پارٹی کا چلنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔بہرحال جام کمال متحرک وزیراعلیٰ ہیں، ایوان میں موجودگی کی اہمیت سے بھی آگاہ ہیں، اجلاسوں میں حاضر بھی ہوتے ہیں۔ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہونے کے ناطے انہیں اندرون اور بیرون صوبہ بریفنگز، ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور اجلاسوں میں جانا ہوتا ہے۔ ضروری ہے کہ وزیراعلیٰ حزب اختلاف کو قریب لانے کی کوشش کریں، ایسے میں وزیراعلیٰ کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
پڑوسی اور گھر گھسیے وجود جمعه 29 مارچ 2024
پڑوسی اور گھر گھسیے

دھوکہ ہی دھوکہ وجود جمعه 29 مارچ 2024
دھوکہ ہی دھوکہ

امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟ وجود جمعه 29 مارچ 2024
امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟

بھارتی ادویات غیر معیاری وجود جمعه 29 مارچ 2024
بھارتی ادویات غیر معیاری

لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر