وجود

... loading ...

وجود
وجود

کووڈ سے برازیلی بچوں کی اموات

جمعه 11 جون 2021 کووڈ سے برازیلی بچوں کی اموات

(مہمان کالم)

پیٹر ہوٹیز

برازیل میں وبائی امراض سے تباہی کی جدید تاریخ میں دیکھا گیا ہے کہ اکثر اوقات بچے موت اور معذوری کا شکار ہوئے ہیں۔ جب 2007-08ء میں وہاں ڈینگی بخار پھیلا تو مرنے والوں میں نصف سے زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔ جب 2015ئ￿ میں زکا وائرس پھیلنے سے حاملہ خواتین اس کی لپیٹ میں ا?ئیں تو 1600سے زائد نوزائیدہ برازیلی بچوں میں مائیکرو سیفلے کا پیدائشی نقص پایا گیا۔ یہ تعداد دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ تھی۔ نظام تنفس کا وائرس سب سے زیادہ برازیلی بچوں میں پھیلا تو پیٹ کے کیڑوں اور بڑی ا?نت میں پائے جانے والے طفیلی کیڑوں نے بچوں میں نشوو نما روک دی جس سے دیہی علاقوں میں رہنے والے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ اب کووڈ سے برازیل کے بچے جس شرح سے متاثر ہو رہے ہیں‘ دنیا کے کسی اور ملک میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ایک غیر منافع بخش تنظیم وائٹل سٹرٹیجیز کی ڈاکٹر فاطمہ مارینو کی ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ برازیل میں دس سال سے کم عمر کے 2200 سے زائد بچے کووڈ کی وجہ سے مو ت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ برازیل میں کووڈ سے کل 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں اور بچوں کی شرح اس کا 0.5 فیصد بنتی ہے۔ ان میں سے 900 بچوں کی عمریں پانچ سال سے بھی کم تھیں۔
امریکا میں کووڈ کی وجہ سے 6 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں مگر وہاں پانچ سال سے کم عمر کے صرف 113 بچے کووڈ کی وجہ سے فوت ہوئے۔ ہم نے سائو پالو کی ریاست میں‘ جہاں برازیل کی کل ا?بادی کا 20 فیصد حصہ رہتا ہے‘ کووڈ کی وجہ سے متاثر ہونے والے بالغ افراد اور بچوں کو سٹڈی کیا۔ ہمارے تجزیے سے انکشاف ہوا ہے کہ رپورٹ ہونے والے اور ہسپتال میں داخل ہونے والے بالغ اور کم عمرمریضوں کی تعداد میں 2020ئ￿ کے مقابلے میں اب اضافہ ہوا ہے۔ ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں میں 900 بچے ایسے تھے جن کی عمریں پانچ سال سے بھی کم تھیں۔ جب گزشتہ سال کووڈ کا ا?غاز ہوا تھا تو بچے بہت کم متاثر ہوئے تھے اور بچوں میں اس کی شدت بھی بالغوں سے کم تھی۔
برازیل کے ہسپتالوں میں کووڈ کی وجہ سے داخل ہونے والے بچوں میں شرح اموات اتنی زیادہ کیوں ہے؟ اس بات کا جواب تلاش کرنا بہت اہم ہے‘ اس سے ناصرف ہم لاطینی امریکا کے بچوں کی صحت کے بارے میں جان سکیں گے بلکہ یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ مستقبل میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے کون سا راستہ اختیار کرنا چاہئے؟ اس سوال کا ایک ممکنہ جواب تو برازیل میں پائے جانے والے تشویشناک ویرینٹس ہیں۔ اس وقت برازیل میں سب سے زیادہ پایا جانے والا ویرینٹ P.I ہے جسے اب ڈبلیو ایچ او کے اعلان کے مطابق گیما کہا جا رہا ہے۔ (جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے B.1.351 کو اب بیٹا کا نام دیا گیا ہے) گیما ویرینٹ پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ کووڈ کی ویکسین سے پیدا ہونے والے اینٹی باڈیز سے بچ بھی سکتا ہے۔
یہ بات بھی ممکن ہے کہ جس میوٹیشن یا تبدیلی کے بعد گیما زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے اسی کی وجہ سے بچوں میں انفیکشن کے پھیلنے اور ہسپتالوں میں داخل ہونے والے بچوں کی شرح اموات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ایک اعلان کے مطابق اس وقت برازیل میں P.1 ویرینٹ سب سے زیادہ پھیلا ہے جسے اب گیما کہا جاتا ہے۔ بیٹا وائرس کی طرح گیما وائرس بھی بہت تیزی سے ایک شخص سے دوسرے تک منتقل ہوتا ہے اور یہ بھی جزوی طور پرکووڈ ویکسین سے پیدا ہونے والے اینٹی باڈیز سے بچ سکتا ہے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ بچوں میں کووڈ کیسز میں اضافے کی وجہ بھی ہر عمر کے لوگوں میں گیما وائرس کا بے قابو پھیلائو دیکھا جا رہا ہے۔ جن حاملہ خواتین پر کووڈ کا حملہ ہوتا ہے ان پر بیماری کے شدید حملے، قبل از وقت بچے کی پیدائش اور ان کے نوزائیدہ بچے میں بھی کووڈ وائر س کی منتقلی کا امکان بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔ امریکا میں گیما وائرس کی موجودگی کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ امریکا میں رپورٹ ہونے والے کل کیسز میں سے 7 فیصد کیسز گیما وائرس کے ہوتے ہیں۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ جلد ہی ہر طرف بچوں کے اور کووڈ کے نئے کیسز پھیلتے نظر آئیں۔ زیادہ تشویش کی وجہ بھی یہی ہے۔ B.1.1.7 ویرینٹ‘ جسے اب الفا وائرس کہا جاتا ہے‘ امریکا میں پھیلنے والے کل کیسز کا دو تہائی اسی ویرینٹ کی وجہ سے پھیلا ہے؛ تاہم بعض علاقوں میں گیما وائرس بھی تیزی سے پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔ الینائے میں اب تک جتنے بھی کیسز منظر عام پر ا?ئے ہیں‘ ان میں سے 22.4 فیصد کیسز گیما وائرس کی وجہ سے پھیلے ہیں۔ میساچوسیٹس میں کل کیسز میں سے 13.6 فیصد کیسز گیما ویرینٹ کی وجہ سے پھیلنے کی اطلاع ہے۔
اگر کورونا وائرس کا گیما ویرینٹ اسی رفتار سے پھیلتا رہتا ہے اور امریکا میں ویکسین لگانے کی کوششوں کو غیر موثر کر دیتا ہے تو حکام کو ایک مرتبہ پھر نئے سرے سے وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے اقدامات کرنا پڑیں گے یا نئے ویرینٹ کی شناخت کرنا ہو گی۔ ویکسین کی جو بوسٹر خوراکیں ان ویرینٹس کے لیے دی جانی ہیں‘ ان کا کردار زیادہ اہم ہو جائے گا۔ امریکا کو اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ وہ اپنے تمام بالغ شہریوں کو ویکسین لگانے کی کوششیں پوری تندہی سے جاری رکھے اور چھوٹی عمر کے افراد اور نونہالوں کے لیے نئی ویکسین کی منظوری دی جائے۔ پبلک ہیلتھ کے حکام کو چاہئے کہ وہ والدین کو اس بات کی تعلیم دینا جاری رکھیں کہ کووڈ ان کے بچے کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے اور انہیں اس بات کے لیے بھی رضامند کرنے کی کوشش کریں کہ وہ اپنی فیملی کے تمام ارکان کو کووڈ کی ویکسین لازمی لگوائیں۔ بصورت دیگر کووڈ بچوں اور خاص طور پر نوزائیدہ بچوں کے لیے ایک المناک حقیقت بن کر سامنے آ سکتی ہے۔
برازیل میں کووڈ کا یہ سنگین بحران اس لیے پیدا ہوا ہے کیونکہ حکومت صحت عامہ کے حوالے سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نہ صرف مناسب پیشگی اقدامات کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی تھی بلکہ عوام کو ویکسین کی سپلائی کے لیے بھی خاطر خواہ انتظامات نہیں کر سکی۔ جیسے جیسے زیادہ تیز رفتاری سے پھیلنے والے ویرینٹس سامنے آرہے ہیں جنوبی امریکا، بھارت اور کانگو میں بھی ایسے اور اس سے ملتے جلتے بحران پیدا ہو رہے ہیں۔ برازیل کے تجربے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اگر حکومتوں اور عالمی برادری نے دلیرانہ اقدامات نہ کیے تو بچے کس طرح کی ہلاکت آفرینی کا سامنا کر سکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
ایرانی حملے کے اثرات وجود بدھ 17 اپریل 2024
ایرانی حملے کے اثرات

دعائے آخرِ شب وجود بدھ 17 اپریل 2024
دعائے آخرِ شب

بھارت وادی میں غیر ریاستی باشندوں کو بسانے لگا وجود بدھ 17 اپریل 2024
بھارت وادی میں غیر ریاستی باشندوں کو بسانے لگا

عوامی خدمت کا انداز ؟ وجود منگل 16 اپریل 2024
عوامی خدمت کا انداز ؟

اسرائیل کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے! وجود منگل 16 اپریل 2024
اسرائیل کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے!

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر