... loading ...
گھوٹکی کے قریب2مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 60افراد جاں بحق جبکہ150سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔حادثہ کے بعد ضلعی انتظامیہ، ریلوے حکام اور پاک افواج نے امدادی کام شروع کردیا جبکہ ٹرینوںکو مختلف مقامات پر روک لیا گیا ہے ۔حادثے پر صدر، وزیراعظم، گورنر، وزیراعلی سمیت اہم شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیرکی شب 4بجے گھوٹکی کے قریب ریتی اور ڈہرکی ریلوے اسٹیشنزکے درمیان کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس جبکہ راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم سے کئی بوگیاں اترگئیں۔ حادثے کے نتیجے میں اب تک 60 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 150 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 35شدید زخمی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر ملت ایکسپریس کے مسافر ہیں جبکہ سرسید ایکسپریس کے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی میرپور ماتھیلو عمر طفیل کا کہناہے کہ حادثے میں 7 بوگیاں متاثر ہوئیں جن میں3بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ریسکیو رضا کاروں کے علاوہ رینجرز اور پاک فوج کے جوان بھی امدادی کاموں میں مصروف رہے ۔ معمولی زخمیوںکو قریبی اسپتالوں میں اپنی مدد آپ کے تحت منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمیوںکو سکھر اور رحیم یار خان منتقل کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹرین حادثے کے مقام پر امداد اور بچاو کی کوششیں جاری ہیں، فوج اور رینجرز کے دستے حادثے کے مقام پر امدادی کام انجام دے رہے ہیں جبکہ پنوں عاقل سے ایمبولینسوں کے ساتھ فوجی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس بھی پہنچ گئے ہیں۔ انجینئرنگ وسائل ضروری امداد اور بچاو کیلئے روانہ کر دئے گئے ہیں، فوج کی خصوصی انجینئر ٹیم اربن سرچ اینڈ ریسکیو راولپنڈی سے روانہ کردی گئی ہے ، ہنگامی انخلا کیلئے ملتان سے 2ہیلی کاپٹر روانہ کئے ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے کہاہے کہ ٹریک سے ریلیف ٹرین اورکرین کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ، پاک فوج کے 2ہیلی کاپٹر ز بھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں، اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے 2جہاز چکلالہ اور پی ایف بیس فیصل کراچی پر تیار ہیں۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی6بوگیاں ٹریک سے اترکر دوسرے ٹریک پر چلی گئیں، اسی اثنا میں مخالف سمت سے آنے والی سر سید ایکسپریس بھی پہنچ گئی اور ملت ایکسپریس کی اتری ہوئی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے حوالے سے عینی شاہد کے مطابق ملت ایکسپریس میں لگائی گئی بوگی نمبر10کا ہک خراب تھا، ڈرائیور نے 10نمبر بوگی کوگاڑی میں شامل کرنے سے انکارکیا تھا لیکن مکینیکل ڈپارٹمنٹ نے زبردستی10نمبر بوگی کوگاڑی میں ڈالا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،10نمبر بوگی ہی رونتی اسٹیشن کے قریب آ کر پٹری سے اترگئی جس کی وجہ سے حادثہ ہوا11اور12نمبر بوگی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کے نتیجے میں سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹرینوںکی آمدورفت معطل ہوگئی۔ ریلوے انتظامیہ کا کہناہے کہ پہلے زخمیوںکو نکال کر بوگیوں کو ہٹایا جائیگا، اس کے بعد ہی ٹرینوں کی بحالی کا عمل شروع کیا جاسکے گا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ملت ایکسپریس میں مجموعی طور پر703 اور سرسید ایکسپریس میں505مسافر سوار تھے ، دونوں ٹرینوںکے بدنصیب مسافروں پر چار بجے کے قریب قیامت ٹوٹی جب وہ گہری نیند سورہے تھے ۔ افسوسناک حادثے کے بعد چیخ وپکار مچ گئی، زخمیوں اور جاںبحق افراد کی میتیوں کو اباڑو، ڈہرکی اور میرپورماتھیلو کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو کرنے کیلئے روہڑی سے ریسکیو ٹرین نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ حادثہ کے بعد ضلع گھوٹکی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تاہم اسپتالوں میں عدم سہولیات کے باعث حادثے کا شکار ہونے والے مسافروںکو علاج معالجے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔کئی زخمیوںکو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان ریفر کیا گیا۔ حادثہ کے بعد ریلوے ٹریک مکمل طور پر بند ہے اور ٹرینوںکو روہڑی، پنوعاقل،گھوٹکی، میرپورماتھیلو، صادق آباد، رحیم یار خان اور دیگر اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے ۔ادھر وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ ہیں، ریلوے اور آرمی جوان کی مدد سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر واقعے کی خود مانیٹرنگ کروںگا، آرمی انجینئرزکی خصوصی ٹیم ریلیف آپریشن کو مزید تیزکریگی۔ ٹرین حادثے پر نوٹس لیتے ہوئے 24گھنٹوں میں انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ٹرین حادثے پرگہرے افسوس اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ گھوٹکی میں ریلوے کے المناک حادثے پر سکتے میں ہوں، ریلوے کے وزیرکو موقع پر پہنچ کر زخمیوںکی طبی امداد کی ہدایت کردی ہے ۔ اسکے علاوہ ریلوے کے حفاظتی نظام میں خامیوںکی جامع تحقیقات کا بھی حکم دیدیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ریسکیو آپریشن کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ، وفاقی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ٹرین حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے بیان میں انہوںنے کہاہے کہ افسوس موجودہ دور ٹرین کے حادثات کا دور ثابت ہورہاہے ، واقعے کی حقیقی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، حادثے کی جگہ سمیت سکھر ڈویژن میں13مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی تحریری رپورٹ کے باوجود مجرمانہ غفلت کیوں برتی گئی؟۔ دریں اثنا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلع گھوٹکی میں ریتی اسٹیشن کے قریب گنیا موڑ میں مسافر ریل گاڑی کے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر کو ہدایت کی کہ وہ موقع پر امدادی کاموں کو انجام دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو متحرک کریں۔ مراد علی شاہ نے کمشنر سکھر کو ہدایت کی کہ وہ حادثے کے باعث بوگیوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کیلئے بھاری مشینری کا انتظام کریں۔ کمشنر سکھر گھوٹکی، سکھر اور خیرپور کے قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کریں اور زخمیوں کو منتقل کرنا شروع کریں، ٹریک صاف ہونے تک مسافروں کیلئے عارضی رہائش اور کھانے پینے کا بندوبست کریں۔ میتوں کو آبائی علاقوں میں منتقل کرنے کیلئے بھی ضروری انتظامات کئے جائیں۔ رحیم یارخان کے شیخ زید اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کے نام درج ذیل ہیں۔ محمد اسلم ولد گمیر خان عمر60سال، مقبول احمد ولد اقبال عمر25سال، خلیل الرحمن ولد عبدالعلیم عمر19سال، آسیہ ولد محمد عمران عمر27 سال، روبینہ ولد احسن الہی عمر22 سال ، عذرا ولد اللہ رکھا عمر30سال، اعجاز حسین عمر55سال، ممتاز بی بی ولد اللہ دتہ عمر38سال، سمیع ولد شہزاد ،حسین ربانی، اللہ دتہ ولد بشیر احمد عمر42 سال، بشیر احمد ولد پٹھان خان عمر50سال، آفتاب ولد ایاز حسین عمر17سال، بابر ولد فیاض عمر7سال، یاسمین عمر 22سال، حفصہ ولد حضور عمر10سال، گل شبیر ولد ولایت خان عمر57، محمد اسحاق ولد بڈن خان عمر60سال، خداداد عمر19سال، کائنات عمر20 سال، کوثر ولد مہدی عباس عمر40سال، جاوید اختر ولد نور الہی عمر42 سال،گل عمر35سال، مشرف ولد طفیل عمر40سال، دلاور ولد ارشد عمر22سال دیگر زخمیوںکی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دوں گا، وہ نہ حکومت میں ہیں اور نہ ہی اپوزیشن میں بلکہ بطور اسپیکر اپنا کردار ادا کریں گے، سردار ایاز صادق اچکزئی اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہیں،آئین کے دائرے میں گفتگو کی اجازت ہوگی ،ہر ملک میں مافیا ہوتے ہیں اور ان ...
ہم عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے، کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے،ہری پور کی عوام بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیاہے ،کارکنان کا وزیر اعلی کا شاندار استقبال ہماری بدقسمتی ہے ایک دفعہ نہیں دو دفعہ منیڈیٹ چوری کیا، تین سال سے ہم ہر جگہ تحریک چلا رہے ہی...
کراچی میں بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، مراد علی شاہ ملزم کیخلاف شواہد کی بنیاد پر کیس عدالت میں لیجایا جائے،ملزم کی گرفتاری پرپولیس کو شاباش وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی ہے۔اس...
متاثرہ بچے کی نشاندہی پر ٹیپو سلطان میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون کی بڑی کارروائی ملزم عمران اور وقاص خان نے 12 سے 13 سال کے لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا کراچی میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار ...
دہشت گردی کے ناسور نے پھر سر اٹھا لیا، قومی اتحاد و یکجہتی کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، شہباز شریف خوارج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ دشمنوں کی پشت پناہی سے فعال ہے، قومی پیغام امن کمیٹی سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور نے ایک بار پھر ...
منصوبے کی فزیکل پیشرفت 65فیصد مکمل ہوچکی ، ملیر ندی پل منصوبہ مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کے الیکٹرک کو یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی پل منصوبے کو مئی 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایت کرد...
ناکام پالیسی کی تبدیلی کا مطالبہ کریں تو دہشت گردوں کا حامی کہا جاتا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپریشن، کیا ضمانت ہے امن قائم ہو سکے گا،متاثرین سے ملاقات خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپری...
اسرائیلی افواج کی بمباری میں القسام بریگیڈز کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا اعلان ،امریکی حکام کی تصدیق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے باوجود دربدر فلسطینیوں پر صیہونی بربریت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، اسرائیلی افواج کی حال...
ٹاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ، میچز 4 بجے شروع ہوں گے،جلد باضابطہ اعلان متوقع موسمی شدت کی وجہ سے اوقات تبدیل ،میچز 29 ، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے اوقات تبدیل کرنے ک...
پی ٹی آئی ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آزادی عدلیہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے، ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ،عمران خان کی امانت ہیںہمیں ان کا خیال رکھنا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی نے جو تحریک شروع کی تھی اللہ کرے ہم جلد کامیاب ہوجائیں، بلال محسود کو...
متنازع ٹویٹ کیس میںدونوں وقفہ کے بعد عدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت نے ضمانت منسوخ کردی،دونوں ملزمان کا جرح کا حق ختم کر دیا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی متنازع ٹویٹ کیس میں ضمانت منسوخ ہوگئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متن...
جرمانوں میں عوامی تشویش کے بعد ان کا مطالبہ پورا ہونیوالا ہے، آئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی امید موٹر سائیکلوں کے جرمانے کو 5,000روپے سے کم کرکے 2,500روپے کرنے پر غور کر رہی ہے،ذرائع شہر قائد کے باسی بھاری بھرکم ای چالان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں تاہم اب ان کی پریشانی ختم...