... loading ...
پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں داسو ڈیم منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا جبکہ داسو ڈیم منصوبے پر تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پی اے سی نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سیکریٹری آبی وسائل معاملہ کی مکمل تفصیلات لے کر آئیں۔ جمعرات کو رانا تنویر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں آڈیٹر جنرل نے بتایاکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے 12 سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا گیا،سال 2019ـ20 کے دوران کورونا سے نمٹنے کیلئے 354 ارب روپے جاری کیے گئے ،آڈیٹر جنرل نے 354 ارب روپے کا آڈٹ کیا ہے ۔ آڈیٹر جنرل نے بتایاکہ رپورٹ کے مندرجات سے فی الحال آگاہ نہیں کر سکتا،پی اے سی نے وزارت خزانہ اور نیشنل اکائونٹس کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔ چیئر مین پی اے سی نے کہاکہ وزارت خزانہ نے کورونا فنڈز آڈٹ رپورٹ دبا کر رکھی ہوئی ہے ۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ وفاقی سیکرٹریز اور اعلی افسران اپنے سے پہلے والے افسروں کی کرپشن کا دفاع کیوں کرتے ہیں،کرپشن ختم کرنا سرکاری افسران کی ڈیوٹی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سرکاری افسران کے پیٹی بھائی ہی اس میں ملوث ہوتے ہیں،پردہ ڈالنے کی بجائے کرپٹ افسران کو بے نقاب کیا جائے ،ایک ارب روپے کا گھپلا کرکے افسر کو ریٹائر کردیا جاتا ہے ۔ چیئر مین پی اے سی نے کہاکہ یہ سب تماشا ہے ،کرپٹ افسران سے پیسہ وصول ہونا چاہئے ۔واپڈا کالونی تھور میں اربوں روپے کے نقصان پر سیکرٹری آبی وسائل کو انکوائری کی ہدایت کی گئی چیئر مین نے کہاکہ انکوائری ایک ماہ میں مکمل کر کے رپورٹ پی اے سی کو بھجوائی جائے ۔نور عالم نے کہاکہ انکوائری کا فائدہ نہیں کیس نیب کے حوالے کیا جائے ۔ اجلاس کے دوران تھور نالہ کے قریب وادی تھور میں واپڈا کالونی کی تعمیر کا معاملہ بھی بحث آیا ۔ آڈٹ حکام کے مطابق واپڈا نے ڈی بی سی کنسلٹنٹس سے واپڈا کالونی کا ڈیزائن تیار کروایا۔ آڈٹ حکام کے مطابق ناقص ڈیزائن کے باعث 2015 کے سیلاب میں کالونی کو نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق کالونی پانچ ارب اکسٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوئی،نقصان کی ذمہ داری کنسلٹنٹ پر عائد ہوتی ہے ۔ آڈٹ حکام کے مطابق واپڈا نے نقصانات کی مد میں کنسلٹنٹ سے صرف گیارہ کروڑ اسی لاکھ روپے وصول کیے ۔ اجلا س کے دور ان داسو ڈیم منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ۔ آڈٹ حکام کے مطابق داسو ڈیم کیلئے اراضی کا حصول تاحال مکمل نہیں ہوا۔ آڈٹ حکام کے مطابق واپڈا نے کنٹریکٹرز کو ساڑھے چار ارب روپے کا موبلائزیشن ایڈوانس ادا کیا۔ آڈٹ حکام کے مطابق کام ابھی تک شروع نہیں ہوا موبلائزیشن ایڈوانس پانچ سال قبل ہی جاری کر دیا۔ سیکرٹری آبی وسائل کے مطابق کنٹریکٹرز کو ادائیگی کرنا پڑتی ہے ۔ سید نوید قمر نے کہاکہ آپ نے ڈیم کیلئے زمین خریدی ہی نہیں تو کنٹریکٹر کام کیسے شروع کرتے ۔ سیکرٹری آبی وسائل نے بتایاکہ علاقہ میں اراضی کا حصول آسان نہیں ہے ۔ آڈٹ حکام نے بتایاکہ داسو ڈیم منصوبے میں ٹھیکے دار کو غیر ضروری فایدہ دیا گیا،موبلائزیشن ایڈوانس کی مد میں ساڑھے چار ارب روپے ٹھیکے دار کو ادا کیے گئے ۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ ہمیں بھی سیاست چھوڑ کر ٹھیکے داری شروع کر دینی چاہیے ،اس معاملے کو نیب یا ایف آئی اے کو بھیج دیتے ہیں۔ حان ربانی کھر نے کہاکہ زمین کی خریداری کے بغیر کیسے ایڈوانس دیا گیا۔ ثناء اللہ مستی خیل نے کہاکہ ایڈوانس موبلائزیشن رشوت اور کمیشن ہے جس نے یہ کیا اسے ہتھکڑی لگوائیں۔ اجلاس کے دور ان داسو ڈیم منصوبے پر تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پی اے سی نے اظہار تشویش کیا اور کہاکہ سیکریٹری آبی وسائل معاملہ کی مکمل تفصیلات لے کر آئیں۔ نور عالم نے کہاکہ چیئرمین صاحب بھاشا ڈیم منصوبے کی بھی تفصیلات منگوا لیں۔ رانا تنویر حسین ے کہاکہ مہمند ڈیم منصوبے کا ٹھیکہ چینی کمپنی اور عبدالرزاق دائود کی کمپنی کو دیا گیا ہے ،ہم 280 ارب روپے میں ٹھیکہ دے رہے تھے انہوں نے عبدالرزاق دائود کو 324 ارب روپے میں دیا ہے ۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...