... loading ...
جہانگیر ترین کے کیس کی تحقیقات کرنے والے بیرسٹر علی ظفر اور معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ہماری جہانگیر ترین سے اکٹھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی جہانگیر کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ دی گئی ہے اس حوالے سے راجہ ریاض کا دعویٰ غلط ہے جبکہ راجہ ریاض نے کہا ہے کہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ علی ظفر ،شہزاد اکبر اور جہانگیر ترین تینوں کے درمیان ملاقتا ہوئی ہے اورجہانگیر ترین کو کلین چٹ بھی دے دی گئی ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں میں نے رپورٹ دے دی ہے اور کیا لکھا ہے قیاس آرائیوں پر بنی گفتگو بن کر بہت افسوس ہوتا ہے ۔ میں نے بھی تک کوئی رپورٹ نہیں دی میری رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے نہ ہم تینوں نے اکٹھی ملاقات کی ہے اور نہ ہی کوئی کلین چٹ دی ہے ۔ ہاں میری جہانگیر ترین سے کیس کے حوالے سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور شہزاد اکبر سے بھی ملاقات ہوتی رہتی ہے تاہم الگ الگ ملاقات ہوئی ہے ۔راجہ ریاض تو بڑا کچھ کہہ رہے ہیں وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ علی ظفر نے رپورٹ دے دی ہے میں واضح طورپر کہتا ہوں کہ میں نے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں دی میری رپورٹ صرف وزیراعظم عمران خان کو ہی پیش ہوگی۔ میں نے جوکچھ بتانا ہے انہی کو بتانا ہے اور کسی کو نہیں بتائوں گا۔ میری رپورٹ کا جہانگیر ترین کیخلاف انکوائریز پر کوئی اثر نہیںہوگا جبکہ شہزاد اکبر نے بھی راجہ ریاض کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ ریاض کا ملاقات سے متعلق دعویٰ غلط ہے ۔ علی ظفر جہانگیر ترین اور میرے درمیان کوئی ملاقات نہیںہوئی۔ علی ظفر نے ابھی تک کوئی رپورٹ بھی نہیں دی۔ مجھے علی ظفر کی رپورٹ کا ابھی کوئی علم نہیں جبکہ راجہ ریاض نے کہا ہے کہ میں اپنے دعوے پر قائم ہوں اور حلفاً کہتا ہوں کہ ان تینوں کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں گزشتہ روز ہوئی اور علی ظفر نے جہانگیر ترین کو کین چٹ بھی دے دی ہے تاہم وہ تحریری نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ملاقات کے بعد میں اور جہانگیر ترین اکٹھے لاہور گئے اس دوران جہانگیر ترین نے مجھے سب کچھ بتایا۔ میں اب بھی بڑے وثوق سے کہتا ہوں کہ ان تینوں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے اور جہانگیر ترین کو کلین چٹ دی گئی اور کہا گیا ہے کہ اس قسم کے کسی اسکینڈل میں جہانگیر ترین ملوث نہیں ہیں وہ کلیئر ہیں۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...