... loading ...
کور کمانڈر ز کانفرنس نے افغانستان کی سرزمین سے حالیہ فائرنگ کے واقعات اور دہشتگرد گروپس کی سرگرمیوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان سرزمین کو پاکستان استعمال کر نے کی اجازت نہیں دیگا۔ منگل کو پاک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے اعلامیہ کے مطابق 241ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے کی ۔شرکاء نے بین الاقوامی ، علاقائی اور ملکی سکیورٹی ماحول بالخصوص لائن آف کنٹرول ، ور کنگ بائونڈر اور پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ کور کمانڈرز کانفرنس کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر نے کیلئے آپریشنل تیاریوں اور حکمت عملی سے آگاہ کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مستقبل کے سکیورٹی خطرات کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ شرکانے کہاکہ افغان امن عمل کی تازہ صورتحال ، اس کے خطے بالخصوص پاک افغان سرحد پر ان کے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے ملک کی علاقائی امن اور سلامتی کیلئے پاکستان کی حمایت کااعادہ کیا ۔کانفرنس نے افغانستان کی سرزمین سے حالیہ فائرنگ کے واقعات اور دہشتگرد کی قیادت اور گروپس کی سرگرمیوں پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان سرزمین کو پاکستان استعمال کر نے کی اجازت نہیں دیگا ۔ کانفرنس کو بتایاگیاکہ علاقائی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے موثر سرحدی کنٹرول اور انتظامی معاملات کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور افغانستان سے بھی اسی طرح کے اقدامات کی توقع کی جاتی ہے تاکہ امن کو خراب کر نے والے عناصر کو کارروائیوں کو موقع نہ مل سکے ۔کانفرنس نے خیبر پختو نخوا کے ساتھ نئے انضمام شدہ اضلاع اور بلوچستان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور ان علاقوں میں تیزی سے سماجی و اقتصادی ترقی پر زور دیا ۔کانفرنس کے شرکاء کے مطابق بلوچستان اور سابق قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبے ان علاقوں میں امن وامان میں معاون ثابت ہونگے ۔ آرمی چیف نے ایک بار پھر کرونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کو فوج کی مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ فوج کی مدد کی وجہ سے وباء کو کنٹرول کر نے میں بہت کمی آئی ہے ۔
شہباز حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبے پر بجٹ سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ اور سبسڈی میں کمی ہوگی پاور سیکٹر گردشی قرض کو ختم کرنیکا مطالبہ، آئی ایم ایف کو توانائی کے شعبے کی بہتری اور اصلاحاتی پیکیج پر عملدرآمد تیز ...
یاد رکھیںوقت نکلتا جا رہا ہے، ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے،معاہدہ نہ ہوا تو جہنم برسادیں گے، ٹرمپکا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں بیان امریکی صدر کے جھنجھلاہٹ کی وجہ امریکا میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں ہیں، کیلیفورنیااور اوکلاہوما سمیت دیگر ...
15 دن کے اندراندر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں یا کسی ٹرانسپورٹ پر لگے نشانات ہٹا دیں کسٹم کی کارروائی کے بعد بڑا اقدام،سندھ بار کونسل کاخلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ کسٹم حکام کی جانب سے ایڈووکیٹ مونوگرام لگی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے بعد سندھ بار کونسل نے اہم فیصلہ...
حادثات واقعات میں 4 افراد لاپتا ہو گئے،2448 گھروں کو نقصان پہنچا بعض مکانات منہدم ،مختلف مقامات پر سینکڑوں مال مویشی ہلاک،افغان میڈیا حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے باعث افغانستان میں 61 افراد جاں بحق جبکہ 116 افراد ہوئے ہیں، جبکہ ان واقعات میں 4 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔بارشو...
جدید سرویلینس اور سپیڈ چیک کرنے کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکوؤں نے چوری کرلیے موٹر وے ایم 5 بدانتظامی کا شکار ، پولیس کا عملہ پرانی طرز پر اسپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے کرنے لگا صوبہ سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر 200 کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ...
مشکل معاشی حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا ایران پر مسلط غیر قانونی جنگ کا بوجھ ہر پاکستانی اٹھا رہا ہے، چیئرمین کا جلسے سے خطاب چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ ...
ملک بھر میں توانائی کی بچت کیلئے چاروں صوبوں سے مشاورت کا عمل تیز صوبائی حکومتیں کی چیمبرز اور تجارتی تنظیموں سے مشاورت جاری ، ذرائع وزارتِ توانائی نے ملک بھر میں توانائی کی بچت کے لیے چاروں صوبوں سے مشاورت کا عمل تیز کر دیا۔ وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتیں چی...
اپوزیشن کی اے پی سی اتوار کو لاہور میں بلائی جائے گی،ترکیہ، تھائی لینڈ، چین، افغانستان میں پیٹرول پاکستان سے سستا ہے، یہ قیمت اور لیوی دونوں بڑھا رہے ہیں، تحریک انصاف حکومت آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے میں ناکام ہوگئی،شاہ خرچیوں کی وجہ سے پیٹرولیم لیوی کو کم نہیں کیا جارہا، بیرسٹر گ...
پاکستان کوبڑا معاشی اور خارجی دھچکا،قرض واپسی مؤخر کرنے کی حکومتی کوششیں ناکام، متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے 17 اپریل تک 2ارب ڈالرز کا قرضہ واپس مانگ لیا 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظہبی کو واپس کرینگے، رقم اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طورپر موجود تھی، رقم پر 6 فیصد کی شر...
باقی رقم ڈیوٹی ٹیکسوں اور آئی کمپنیوں و ڈیلر مارجن کی مد میں وصول کی جارہی ہے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لاگو نہیں کیا گیا ،ذرائع وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگا کیا جانے والا پیٹرول 271۔27 جبکہ ڈیزل 496۔97 روپے فی لیٹر کے حساب سے درآمد کئے جانے کا انکشاف ہ...
جماعت اسلامی کا پیٹرول قیمتوں میں اضافہ مسترد، عوام پر پیٹرول بم قرار حکمران عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں، مہنگے جہاز اور گاڑیاں عوام پر بوجھ ہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر پیٹرول بم ...
افغانستان میں موجود محفوظ پناہ گاہیں فتنہ الخوارج کیلئے ڈھال بن گئیں طالبان دہشت گردوں کوتحفظ اور دوبارہ منظم ہونے کا موقع فراہم کررہی ہیں افغانستان میں موجود محفوظ پناہ گاہیں فتنہ الخوارج کیلئے ڈھال بن گئیں ہیں۔عالمی جریدے کا افغانستان میں فتنہ الخوارج کی محفوظ پناہ گاہوں کی...