وجود

... loading ...

وجود
وجود

پانی کا بحران ، سیاست سے حقیقت تک

پیر 24 مئی 2021 پانی کا بحران ، سیاست سے حقیقت تک

ویسے تو ملک بھر میں ہی آج کل پانی کا سنگین بحران جاری ہے اورتمام صوبوں کو زراعت اور آب پاشی کے لیے گزشتہ چند برسوں کی طرح اس برس بھی 25سے 30فیصد تک پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لیکن بعض حلقوں کی جانب سے پورے شد و مد کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جارہاہے کہ صوبہ سندھ کو سب سے زیادہ یعنی کم و بیش 18 سے 22 فیصد تک نہری پانی کم دستیاب ہو رہا ہے ۔جبکہ ماہرین زراعت کی جانب سے اندیشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ اگر پری مون سون بارشوں کا آغاز بروقت نہ ہوسکا تو ہر گزرتے دن کے ساتھ پانی کی اس کمی میں مزید اضافہ بھی ہوسکتاہے ۔ یاد رہے کہ مئی میں چونکہ پاکستان بھر میں گرمی کی شدت میں خاطر خواہ اضافہ ہوجاتاہے۔لہٰذا، دریاؤں میں پانی کم ہونے کی وجہ سے ڈیموں میں موجودپانی کے ذخیرہ میں بھی تیزی سے ساتھ کمی واقع ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ نیز جو پانی ڈیم سے نہروں کو فراہم کیا جاتاہے ،اُس کا بھی بڑا حصہ سورج کی تیز تپش کی باعث بخارات بن کر اُڑ جاتاہے اور دوردراز کے زرعی علاقوں میں پانی کا بہاؤ انتہائی سست ہوجاتاہے۔
چونکہ یہ ایام ہمارے ملک میں خریف کی فصلوں کے کاشت کے ہوتے ہیں اور پنجاب میں کپاس کی کاشت ،جبکہ سندھ میں چاول کی بوائی کی جارہی ہوتی ہے۔لہٰذا سندھ اور پنجاب کو دیگر صوبوں کی بہ نسبت آب پاشی کے لیے زیادہ پانی درکار ہوتاہے۔ مگر چونکہ گزشتہ 40 برسوں میں اِن ہی دونوں صوبوں پر حکمرانی کرنے والی سیاسی جماعتیں ملک میں ڈیم بنانے کی بڑی شدت کے ساتھ مخالفت کرتی رہی ہیں۔ اس لیے ملک بھر میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ایک بھی ڈیم نہیں بنایا جاسکااور اَب صورت حال یہاں تک جاپہنچی ہے کہ پانی کا وافر ذخیرہ نہ ہونے کی وجہ سے ارسا کے لیے ہر صوبہ کے لیے مختص پانی میں سے کٹوتی کرنا ناگزیر ہوجاتا ہے۔ سادہ الفاظ میں یوں سمجھ لیجیے کہ ہر صوبہ کو پانی کی کم فراہمی سراسر انتظامی مجبوری اور تیکنیکی مسئلہ ہے ۔مگر آپ داد دیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ،جس نے پانی پر احتجاجی تحریک شروع کرکے اِس خالص تیکنیکی اور نتظامی مسئلہ کو بھی کمال مہارت سے ایک سیاسی تنازع بناکر تحریک انصاف کی وفاقی حکومت پر پانی کی کمی ساری ذمہ داری ڈال دی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پانی کے بحران پر احتجاج کے ذریعے وسیع پیمانے پر پاکستانی عوام میں یہ تاثر پھیلایا جارہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت بطور خاص پانی کے ہتھیار کو صوبہ سندھ کے خلاف’’سیاسی انتقام‘‘ کے لیے استعمال کررہی ہے۔ حالانکہ حقیقت احوال یہ ہے کہ آب پاشی کے پانی کی ملک گیر تقسیم کے لیے برسوں پہلے اتفاق رائے سے ایک فارمولا طے پاچکا ہے ۔ جس کے مطابق ہی ارسا کی جانب سے تمام صوبوں کی نہروں کو، ڈیمز سے پانی جاری کیا جاتاہے۔واضح رہے کہ 1991 میں جب عمران خان کی حکومت تو ایک طرف اُن کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کا بھی پاکستان کے سیاسی اُفق پر کوئی نام و نشان نہیں تھا۔اُس وقت چاروںصوبوں نے پانی کی تقسیم کا ایک معاہدہ کیا تھاجس میںہر صوبہ کا حصہ‘ ہر موسم میں اُس کی زرعی ضرورت کے مطابق مقرر کردیا گیا تھا۔حیران کن طور پر پانی کے اِس معاہدہ کو ممکن بنانے کے لیے بھی پنجاب نے جھگڑا ختم کرنے کی خاطر اپنے حصہ سے کم پانی پر اتفاق کیا تھااور آج تک اسی معاہدہ کے مطابق صوبوں کو پانی مہیا کیا جاتا ہے۔جس کے لیے پانی کی تقسیم کا ذمہ دار ایک خود مختار ادارہ موجود ہے۔جس کے فیصلوں پر تنہا وفاقی حکومت یا کسی ایک صوبہ کی حکومت کا ذرہ برابر بھی کوئی انتظامی عمل دخل نہیں ہے۔اس لیے ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں پنجاب نے کبھی بھی سندھ کے حصے کا پانی نہیں روکا، چہ جائیکہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سندھ کے پانی میں ’’انتظامی ڈنڈی‘‘ یا’’ سیاسی ڈنڈا ‘‘مارنے کی کوشش کرے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چونکہ سندھ میں کپاس کی کاشت پنجاب سے پہلے شروع کی جاتی ہے۔ اس لیے گزشتہ چند ماہ سے صوبہ سندھ کو پنجاب سے زیادہ پانی زراعت کے لیے فراہم کیا جارہاتھا۔ارسا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ کودریائے جہلم پر منگلا ڈیم سے بھی سات لاکھ ایکڑ فٹ پانی دیا گیا۔ نیزسندھ نے بلوچستان کے حصہ کا پانی بھی خود استعمال کرلیا۔ اس لحاظ سے سندھ کو اب تک اپنے حصہ سے صرف 4فیصد کم پانی ملا ہے جبکہ اس کے مقابلہ میں پنجاب کو اسی مدت میں اسکے حصہ سے 16فیصد کم پانی فراہم کیا گیا۔مگر پنجاب حکومت ، پنجاب کی سیاسی جماعتیں یا پنجاب کے کاشت کاروں نے پانی کی اس اضافی کمی پر کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں کی ۔کیونکہ شاید اُن کے علم میں ہے کہ پانی کی کم یا زیادہ تقسیم مکمل طور پر ایک انتظامی معاملہ ہے ۔جس کا تمام تر انحصار پانی کے ڈیمزمیں دستیابی سے مشروط ہے ناکہ سیاست بازی پر ۔ لیکن جب گزشتہ چند ہفتوں سے جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل کاشت کرنے کے لیے درکار پانی دینے کی خاطرصوبہ سندھ کے نہری پانی میںمعمولی کمی کی گئی توبلا سوچے سمجھے ہی پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پانی پر سیاست کے ایک نئے دور کا آغاز کردیا گیا۔
ارسا کے مطابق دیگر صوبوں کے مقابلے میں صوبہ سندھ میںدریائی پانی کا سب سے زیادہ یعنی 39 فیصد تک ضیاع ہوتاہے۔یہ سارا پانی زمین میں جذب ہوکر یا بخارات میں تبدیل ہوکرضائع نہیں ہوتا بلکہ اسکا کچھ بڑا حصہ جاگیرداروں کے رقبے کاشت کرنے کی غرض سے چوری کیا جاتا ہے۔نیز سندھ میں اَب تک آب پاشی کے فرسودہ طریقے رائج ہیںاور کھیتوں میں ایک ہی ہلے میں پانی کا سیلاب چھوڑ دیا جاتا ہے۔جس سے پانی استعمال کم اور ضائع زیادہ ہوتاہے۔ ارسا کے مطابق سندھ کے کسان ایک ایکٹر زمین کی کاشت کاری کے لیے 4 فٹ پانی استعمال کرتے ہیں ۔ جبکہ پنجاب کے کاشت کار ایک ایکٹر زمین کے لیے تقریباً 2 فٹ پانی استعمال کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ پنجاب میں زیر کاشت رقبہ سندھ کی نسبت دوگنا ہے لیکن اس کے باوجود اس کو ڈیم کے پانی سے صرف 20 فیصد پانی زائد ملتاہے۔دراصل سندھ میں پانی کی کمی سے زیادہ بڑا مسئلہ کاشت کاری کے طریقوں میں بہتری اور ترقی لانے کا ہے۔
علاوہ ازیں جہاں ایک طرف عوام کے لیے ضروری ہے کہ وہ پانی احتیاط سے استعمال کریں، وہاں حکومت کا بھی فرض ہے کہ مستقبل میں پانی کے کسی بھی بحران سے بچنے کے لیے نئے ڈیمز بہرصورت تعمیر کرے۔ اچھی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت اپنی پیشرو سابقہ حکومتوں کے برعکس ملک میں نئے ڈیمز بنانے کے حوالے سے کافی پرعزم دکھائی دیتی ہے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی 2028ء تک ملک میں مہمند اور بھاشا ڈیم سمیت دس ڈیم مکمل کرلینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔عمران خان کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ’’ پاکستان میں ڈیم تو پچاس سال پہلے ہی بن جانے چاہئے تھے اوراس وقت ملک میں تربیلا اور منگلا ڈیم جیسے کئی ڈیمز موجود ہو تو ملک کو پانی کے سنگین بحران کا سامنا ہی نہ ہوتا‘‘۔بہرحال دیر آید ،درست آید کے مصداق ماضی کا ماتم کرنے کے بجائے بھاشا ڈیم اورمہمند ڈیم پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر تمام صوبوں کے تحفظات دور کرکے ،انہیںاتفاق رائے پر آمادہ کرنے کی مخلصانہ سیاسی کوششوں کی جانب قدم بڑھائے جائیں، تاکہ پانی کی دستیابی کے حوالے سے ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔
٭٭٭٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
اُف ! یہ جذباتی بیانیے وجود هفته 18 مئی 2024
اُف ! یہ جذباتی بیانیے

اب کی بار،400پار یا بنٹا دھار؟ وجود هفته 18 مئی 2024
اب کی بار،400پار یا بنٹا دھار؟

وقت کی اہم ضرورت ! وجود هفته 18 مئی 2024
وقت کی اہم ضرورت !

دبئی لیکس وجود جمعه 17 مئی 2024
دبئی لیکس

بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟ وجود جمعه 17 مئی 2024
بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر