... loading ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کی درخواستیں مسترد کردیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی رکوانے کیلئے میاں اقبال برکت، اسلم عزیز اور محمد اشرف کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یکم اکتوبر 2020 کو جائیدادوں کو کیس سے منسلک کیا گیا پھر 22 اپریل کو نیلامی کا آرڈر کیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے ان جائیدادوں سے متعلق اعتراضات داخل کیوں نہیں کئے ؟۔درخواست گزار کے وکلا نے کل شیخوپورہ کی جگہ کی نیلامی کی تفصیلات عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ کی زرعی اراضی خرید لی گئی تھی اس کا کیس بھی زیر التوا ہے ۔عدالت نے کہا کہ جب نیلامی ہونے والی ہے تو آپ نے اتنی دیر سے کیوں پٹیشن فائل کی؟۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ہمیں گزشتہ روز نیلامی کے آرڈر کی مصدقہ کاپی ملی ہے ، جائیداد نیلامی کے لیے قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے ۔محمد اشرف نے درخواست میں کہا کہ نواز شریف کی شیخو پورہ کی جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی، حالانکہ میں نے شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی نواز شریف سے خرید کر بذریعہ چیک 7 کروڑ 75 لاکھ کی ادائیگی بھی کی کردی ہے ۔ اسلم عزیز نے درخواست میں کہا کہ ڈی سی لاہور 105 ایکڑ اراضی نیلام کرنے کے لیے قبضہ میں لے رہے ہیں۔وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ جائیداد نیلامی کا مقاصد اشتہاری کو سرنڈر کرنے پر مجبور کرنا ہے ، لیکن ان تین زمینوں کی نیلامی سے نوازشریف سرنڈر پر مجبور نہیں ہوں گے ، کیونکہ ان جائیدادوں پر اب اور لوگ کے حقوق ہیں ، لہذا ان جائیدادوں کی نیلامی سے نواز شریف کو اثر نہیں پڑنا۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی جائیداد نیلامی رکوانے کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیں۔عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کے پاس متبادل فورم موجود ہے ، نیلامی رکوانے کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے ، متبادل فورم موجود ہونے پر ہائی کورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت یہ درخواستیں نہیں سن سکتی، شیخوپورہ میں کل نواز شریف کی زرعی اراضی نیلام کی جائے گی۔ ڈی سی شیخوپورہ نے نیلامی کی تاریخ بیس مئی مقرر کررکھی ہے ۔
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...