... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں جو پرانے نظام کو بچانا چاہتے ہیں مگر اب تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا،ایک طرف انسانیت اور انصاف کا نظام ہے ، دوسری جنگل کا نظام ہے ، طاقت کی بالادستی جہاں ہو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا،مشکل وقت میں اگر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہماری مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، مشکل وقت سے نکل چکے اب آگے روشن مستقبل نظر آرہا ہے ۔ڈیجیٹل روشن پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل ایک زبردست پروگرام ہے اور سمندر پار پاکستانیوں کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اور بیرونی زرمبادلہ بڑھانے کے لیے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت فیصلہ کن لمحہ ہے ، ایک طرف پرانا اسٹیٹس کو بیٹھا ہوا ہے ، مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں جو پرانے نظام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،دوسری طرف پاکستان کے پورے عوام میرے ساتھ ہیں جو تبدیلی اور قانون کی بالادستی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، یہ اصل میں قانون کی بالادستی کی جدوجہد ہے ۔عمران خان نے کہا کہ وہ معاشرہ آگے جاتا ہے جہاں قانون کی بالادستی یعنی قانون کی حکمرانی ہے ، جہاں طاقت کی حکمرانی ہے اس معاشرے نے آج تک ترقی نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک طرف انسانیت اور انصاف کا نظام ہے جبکہ دوسری جنگل کا نظام ہے ، طاقت کی بالادستی جہاں ہو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف پرانا اسٹیٹس کو اور مافیاز ہیں جو کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور سب اکٹھے ہیں، دوسری طرف عوام اور ہماری حکومت ایک تبدیلی کے لیے لڑ رہی ہے ۔عمران خان نے کہاکہ اس تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا کیونکہ ملک کے اندر آگاہی ہے اور قوم مسائل کو سمجھ گئی ہے جو پہلے نہیں تھی، اس کی وجہ سوشل میڈیا ہے ، نوجوانوں کے پاس وہ معلومات ہیں جو پہلے کبھی تھی نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پارٹی اقتدار میں سوشل میڈیا اور نوجوانوں کی وجہ سے آئی، یہ تبدیلی بھی نوجوانوں کی وجہ آرہی ہے ۔حاضرین کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ آپ یہاں اخبارات میں پڑھتے ہوں گے کہ بڑی مایوسی کی چیزیں آرہی ہیں تو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب جس طرف یہ جدوجہد جارہی ہے وہ اس پاکستان کی ہے جو 70 سال قبل بننا چاہیے تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستانی کمیونٹی کو بہت عرصے سے جانتا ہوں، ڈیڑھ سال سے اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ یہاں کے اوورسیز پاکستانیوں کو سفارت خانہ درست خدمات فراہم نہیں کررہا تھا اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے نتائج ہماری سوچ سے بڑھ کر سامنے آئے ، 90 لاکھ پاکستانیوں کو کسی بھی طرح ملک کا اثاثہ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب ہمارے لیے بہت اہم ہے ، سعودی عرب نے بڑے مشکل وقت میں پاکستان کو سپورٹ کیا، سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا ہوا، مشکل وقت میں اگر دو ممالک متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب ہماری مدد نہ کرتے تو ہم دیوالیہ ہوجاتے ۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک کی ایکسپورٹ گر رہی تھی تو پاکستان کی امپورٹ بڑھ رہی تھی، مشکل وقت سے نکل چکے اب آگے بہت روشن مستقبل نظر آرہا ہے ۔
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...
آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے،شہباز شریف پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کومسترد کرتے ہیں،پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، سندھ طاس معاہدے...
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...