وجود

... loading ...

وجود
وجود

موت ہی اٹل حقیقت ہے

جمعه 07 مئی 2021 موت ہی اٹل حقیقت ہے

(مہمان کالم)

امن سیٹھی

 

شمشان گھاٹ میں سیمنٹ سے بنے مقررہ چبوترے پر 36 لاشوں کو ترتیب سے رکھا ہوا تھا اور صبح دس بجے ان سب کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔ اس کے بعد باقی تمام لاشوں کو کیچڑ سے اَٹے پارکنگ لاٹ میں لے جایا گیا اور ان سب کو بھی اجتماعی آگ کے حوالے کر دیا گیا۔ بدھ کے روز غازی پور کے مشرق میں واقع شمشان گھاٹ میں مرنے والوں کے تابوت لانے والی ایمبو لینسز کی تعداد دو گنا ہو گئی تھی۔ پارکنگ لاٹ میں لاشیں رکھنے کے لیے کوئی مخصوص جگہ نہیں تھی؛ چنانچہ حفاظتی لباس پہنے ہسپتال ملازمین ہی لاشیں اٹھا اٹھا کر لے جا رہے تھے اور ان جگہوں پر رکھ رہے تھے جہاں پہلے دن جلائی جانے والی لاشوں کے نشان تھے۔ پارکنگ لاٹ کا ہندو پیشوا رام کرن مشرا تھا جو ماسک پہنے بغیر بے خوفی سے لاشوں کے درمیان گھوم رہا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ ’’اگر میں بیمار ہو کر مر گیا تو سیدھا سورگ میں جائوں گا‘‘ پھر ہندو مت کی مذہبی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے بولا ’’صرف موت ہی اٹل حقیقت ہے‘‘۔
یہاں یہ بات مشہور ہے کہ بھارتی حکومت آپ کی یاد کو اچھے طریقے سے منائے گی۔ دو مہینے پہلے بھارت کی حکمران جماعت کہہ رہی تھی کہ ’’بھارت نے اپنے قابل، وڑنری اور دانشمند وزیراعظم شری نریندر مودی کی قیادت میں کووڈ کو شکست دے دی ہے‘‘۔ جنوری میں ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا تھا کہ بھارت نے کورونا کی موثر طریقے سے روک تھام کرکے انسانیت کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے مگر آج کورونا کی دوسری مہلک لہر نے پورے بھارت کو تباہی سے دوچار کر رکھا ہے جہاں روزانہ لگ بھگ چار لاکھ نئے کورونا متاثرین سامنے آ رہے ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اکیس ہزار تین سو بھارتی شہری کووڈ کی نذر ہو چکے ہیں۔ نریندر مودی اور ان کی جماعت کووڈ سے متاثر ہونے والوں اور مرنے والوں کی تعداد کو گھٹا کر پیش کر رہی ہے تاکہ اس ا?فت کی شدت کو کم ہی دکھایا جائے۔
حکومت کے حامی وکیل تشر مہتا نے حال ہی میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ ’’اب پورے بھارت میں کسی شہری کو آکسیجن کی قلت کا سامنا نہیں ہے‘‘۔ جبکہ اب تک آکسیجن اور ہسپتالوں میں بیڈز کی قلت کی وجہ سے بڑی تعداد میں بھارتی شہری موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک سابق سفیر بھی تھے‘ جو ایک نجی کلینک کے باہر طبی امداد کے انتظار میں اپنی کار میں ہی دم توڑ گئے تھے۔ بھارت کی سب سے گنجان آباد ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ نے اپنے حکام کو یہ ہدایت جاری کر رکھی ہے جو شخص بھی سوشل میڈیا پرگیس کی قلت کا پروپیگنڈا کرے اس کی ساری جائیداد ضبط کر لی جائے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی بھارت کے شہر امیٹھی کی پولیس نے ایک شہری پر فوجداری دفعات کے تحت مقدمہ در ج کیا ہے جس نے اپنے بیمار دادا کے لیے ٹویٹر پر آکسیجن کے ایک سلنڈر کی اپیل کی تھی۔ بھارت نے ٹویٹر، فیس بک اور انسٹا گرام سے کہا ہے کہ وہ ایسی تمام پوسٹس کو ریموو کر دیں جن میں کووڈ کو ہینڈل کرنے کی آڑ میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
میرے تمام جاننے والوں میں سے ہر کسی نے اس وائرس کی وجہ سے اپنا کوئی پیارا کھویا ہے۔ کئی ایک تو ایسے بھی ہیں جو اپنی پور ی پوری فیملی سے محروم ہو گئے ہیں مگر جب آپ خود ایک لاک ڈائون کا شکار ہوں تو مرنے والے مردہ نہیں لگتے بلکہ یوں لگتا ہے کہ وہ نظروں سے دور ہو گئے ہیں۔
جب میرے والد نے مجھے بتایا کہ ان کے ایک چچا کووڈ کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں اور یہ کہ ان کی باقی فیملی بھی کووڈ کی وجہ سے بیمار ہے اور میرے والدکے ایک کزن اس وقت ا?ئی سی یو میں ہیں تو میرا جسم ٹھنڈا پڑنا شروع ہو گیا۔ اس رات ڈنر پر میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ ’’شاید میں ا?ج ڈرائیو کے لیے گھر سے باہر جائوں‘ مگرجب اگلی صبح اپنی کار میں بیٹھا اور بہت سے شمشان گھاٹوں کے قریب سے گزرا تو مجھے یوں لگا کہ شاید میں یہی کچھ محسوس کر نے کے لیے گھر سے نکلا ہوں۔ غازی پور کا شمشان گھاٹ اتنا چھوٹا ہے اور وہاں اتنی لاشیں پڑی ہیں کہ تمام چتائوں کو ایک لمحے میں نذرِ ا?تش کیا جا سکتا ہے؛ چنانچہ تمام لاشوں کو دن کے اوقات میں الگ الگ چتا پر رکھا جاتا ہے مگر شام کے بعد ایک ہی دفعہ تما م چتائوں کو ا?گ لگا دی جاتی ہے۔ جن جگہوں پر بجلی یا گیس کی مدد سے آگ لگائی جاتی ہے وہاں صبح سے را ت گئے تک یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔
پنڈت مشرا نے مجھے بتایا کہ گزشتہ دس روز سے شمشان گھاٹ کا عملہ روزانہ چالیس سے پچاس لاشوں کو ٹھکانے لگا رہا ہے جبکہ شمشان گھا ٹ میں دو ٹینس کورٹس سے زیادہ جگہ دستیاب نہیں ہے۔ آگ کی حدت نے ان آموں کے پتے بھی جھلسا دیے ہیں جن کا رخ چتائوں کی طرف تھا۔ شمشان گھاٹ ایسی جگہ ہے جہاں صرف مرد ہی موجود ہوتے ہیں۔ بہت سے ہندو یہ عقیدہ بھی رکھتے ہیں کہ والدین کی چتا کو صرف بیٹا ہی آگ لگا سکتا ہے۔ غازی پو رکے کئی نوجوانوں نے اپنا غم بھلا کر خود کو کئی گروپوں میں تقسیم کر لیا ہے اور بہت سے کام اور ذمہ داریاں اپنے سر پر لے لی ہیں۔ ایک گروپ قطار بنا لیتا ہے تاکہ اپنے پیاروں کی لاشیں رجسٹر کرنے میں ہاتھ بٹا سکے۔ ایک گروپ شیڈ کی طر ف بھاگتا ہے تاکہ لکڑیاں ختم ہونے سے پہلے پہلے چتا کو جلانے کے لیے اپنے حصے کی لکڑیاں لے سکے۔ تیسرا گروپ لا ش لے کر بھاگتا ہے تاکہ شمشان گھا ٹ میں آگ لگانے کے لیے پہلے سے جگہ ریزرو کرا سکیں۔ کووڈ کی اس لہر کے دوران ادویات، آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور ہسپتال بیڈز کی شدید قلت محسوس کی جا رہی ہے۔ جو حکومت کی ضروری سپلائیز کو بحال کرنے میں مکمل ناکامی ہے۔
جب مس پرکاش نے شمشان گھاٹ میں قطار در قطار چتائوں کو دیکھا تو بولیں ’’یہ تو ان فلموں کی طرح کا منظر ہے جن میں دنیا پر حملہ ہو جاتا ہے اور چاروں طرف لاشیں ہی لاشیں پڑی ہوں۔ آپ سپر ہیرو کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ آئے اور سب کو بچائے مگر کووڈ کے معاملے میں کوئی سپر ہیرو نہیں ہے‘‘۔ سپر ہیرو کے بجائے اس طرح کے معاملات میں مسٹر مہتا جیسے لوگ ہوتے ہیں جو ایک سرکاری وکیل ہیں اور انہوں نے دہلی انتظامیہ کی اس شکایت کہ مودی حکومت شہرکو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں فراہم کر رہی‘ کے جواب میں عدالت میں کہا ’’کوشش کر کے دیکھ لیتے ہیں‘ بچوں کی طرح رونا تو نہ ڈالیں‘‘۔
ایک نجی ہسپتال کے مردہ خانے کے اسسٹنٹ بکی نے مجھے ایک اور ہی طرح کے جنازے کے بارے میں بتایا تھا ’’وٹس ایپ جنازہ‘‘ اس نے اپنا پورا نام نہیں بتایا کیونکہ اسے بات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ جب بھی کووڈ کا مریض آئی سی یو میں اپنے آخری سانس لیتا ہے تو مسٹر بکی اس کی لاش گھسیٹ کر مردہ خانے لے جاتا ہے۔ اسے وہاں لے جا کر ایک خاص شیٹ میں لپیٹتا ہے پھر اسے ایک پلاسٹک شیٹ میں ڈالتا ہے آخر میں اس پر سفید شیٹ چڑھاتا ہے اور اس کے اوپر مارکر سے لکھتا ہے کہ اس کی موت کووڈ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ وہ احتیاط کے طور پر ہر چیز کو سفید سرجیکل ٹیپ سے محفوظ کرتا ہے۔ بکی نے مجھے بتایا ’’جیسے ہی کسی لاش کے لواحقین ا?تے ہیں تو ہم تیزی سے اس کا منہ ننگا کرتے ہیں تاکہ وہ چہرہ دیکھ کر اس کی شناخت کر سکیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ فیملی ممبر باہر ہی کھڑا رہتا ہے یا کووڈ آئسولیشن میں رہتا ہے۔ ہم وٹس ایپ پر اسے وڈیو کال کرتے ہیں اور اسے لاش کا چہرہ دکھا دیتے ہیں‘‘۔ پھر بکی کی ٹیم تابوت کو ایک ایمبولینس میں ڈال کر شمشان گھا ٹ تک چھوڑنے جاتی ہے۔بکی اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ میری ملاقات سرائے کالے خان کے شمشان گھا ٹ پر ہوئی تھی۔ جب ہم باتیں کر رہے تھے تو مزدور شمشان گھاٹ کی دیوار کے پاس ہی سیمنٹ اور اینٹوں سے مزید پلیٹ فارم بنا رہے تھے۔ بکی نے بتایا ’’ہم ایک وقت میں صرف دس لاشیں ہی شمشان گھاٹ کے اندر لے جا سکتے ہیں۔ یہ لوگ مزید پچاس لاشوں کے لیے جگہ بنا رہے ہیں‘‘۔ میں نے اپنے سامنے پڑی تیس لاشیں گنی تھیں۔ بکی نے بتایا کہ ابھی بیس لاشیں پیچھے پڑی ہیں۔ بکی کے ایک اٹینڈنٹ نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے وہ خواب میں مرنے والوں کے چہرے دیکھ رہا ہے۔ ’’میں ان کے چہرے سے مخصوص کپڑا اتارکر ان کا چہرہ دیکھتا ہوں۔ میں ان کے نام تو بھول جاتا ہوں مگر ان کے چہرے پہچان لیتا ہوں‘‘۔
ایک مہینہ پہلے مجھے نچلے فلور پر ایک اپارٹمنٹ میں بلایا گیا تھا، میرا ہمسایہ جو ایئر فور س کا ایک ریٹائرڈ افسر ہے‘ گھر پر بیمار پڑا تھا۔ اسے سخت بخار تھا۔ اس کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا مگر اب وہ بے ہوش تھا۔ ہم نے ایک آکسیجن سلنڈر کی مدد سے اسے ہوش میں لانے کی کوشش کی۔ اس کے بڑے بھائی نے اس کا فون کیمرہ سلنڈر کی طرف کیا وہ وٹس ایپ پر کسی کو سلنڈر دکھا رہا تھا تا کہ وہ اسے بتادے کہ سلنڈر کو کیسے استعمال کرنا ہے۔ اس کی بیوی سخت صدمے میں تھی‘ اس نے شوہر کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے کہا: کچھ تو بولیں۔ پہلے آہستہ آہستہ اور پھر ایک دم ان کا آکسیجن لیول نیچے گر گیا۔ جلد ہی ایمبولینس آ گئی۔ ہسپتال پہنچتے ہی انہیں مردہ اور کورونا پازیٹو قرار دے دیا گیا۔ اس کے بچے‘ جو بیرونِ ملک تھے فوراً پہنچ گئے تھے مگر دو ہفتے تک اپنی والدہ سے نہ مل سکے کیونکہ وہ بھی کورونا پازیٹو تھی۔ میں نے زوم پر ان کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ ایک ہفتے بعد میں نے اپنا کووڈ ٹیسٹ کرانے کی کوشش کی مگر نہ کرا سکا کیونکہ تمام لیبارٹریز پہلے ہی سیمپلز سے بھری پڑی تھیں۔ میں ایک ہفتے کے لیے آئسولیٹ ہو گیا پھر ایک ہفتہ مزید مگر کوئی علامت ظاہر نہ ہوئی۔ میرے ڈاکٹر نے قرنطینہ جاری رکھنے کا مشورہ دیا اور علامات ظاہر ہونے کے لیے انتظار کرنے کا کہا۔ میں جب بھی اس ہمسائے کے دروازے کے پاس سے گزرتا ہوں تو اس کا چہرہ میری آنکھوں میں گھوم جاتا ہے۔
میں تین بجے غازی پور پہنچ گیا مگر زیادہ تر چتائوں کو آگ لگائی جا چکی تھی۔لکڑیا ں جمع تھیں سوگواروں نے لکڑیوں کے بنے ایک سٹریچر پر لاش کو رکھا۔ پھر پرندوں کی طرح جگہ جگہ سے گھاس پھوس اکٹھی کی اور چتا کے اوپر ڈالتے رہے۔ اس سارے عمل میں بیس منٹ لگے۔ مس پرکاش فون پر رشتے داروں سے بات کر رہی تھیں کہ شاید کوئی مدد کے لیے آ جائے۔ ان کا ایک قریبی عزیز راستے میں تھا۔ مس پرکاش نے بتایا کہ وہ پچھلے بیس سال سے ہمارے ساتھ رہ رہے ہیں اس لیے انہیں بھی ابو کی موت کا اتنا ہی صدمہ ہے جتنا ہمیں ہے۔ قریبی عزیز کے آتے ہی کام میں تیزی آ گئی۔اب چتا تیار تھی۔ شام کے پانچ بجنے والے تھے اور پارکنگ لاٹ ایک گنجان آبادگائوں لگ رہی تھی۔ پنڈت مشرا چتائوں میں سے گزرتے ہوئے آ رہے تھے اور مرنے والوں کے لیے دعائیہ کلمات کا ورد بھی کر رہے تھے۔ قریب بیٹھی ایک عورت زور زور سے رونے لگی اور پھر لکڑی کے ایک تابوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولی ’’میرے ماں باپ بھی باہر انتظارکر رہے ہیں۔ یہ میرا شوہر ہے۔ یہ میرا شوہر ہے‘‘۔ پہلے ایک چتا کو آگ لگائی گئی‘ پھر دوسری کو‘
پھر تیسری کو۔ آہستہ آہستہ دعائیہ کلمات کی آوازیں مدھم پڑتی گئیں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے گئے۔ مجھے اپنے وہ عزیز واقارب اور دوست یاد آ رہے تھے جو گزشتہ سال ہم سے جدا ہو گئے تھے اور ہم آخری رسومات میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ مس پرکاش اپنے والد کی چتا کے پاس کھڑی تھیں، شاید وہ کسی وٹس ایپ گروپ کے ساتھ فون پر بات کر رہی تھیں۔ قریب کھڑے ایک شخص نے لکڑیوں کے ایک ڈھیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا ’’یہ میر ی ماں ہے۔ اسے کورونا نہیں تھا مگر افسوس کہ اسے بھی ان لوگوں کے درمیان ہی جلانا پڑ رہا ہے‘‘۔ اس نے شکایت کی کہ اگر آپ برا نہ منائیں تو میڈیا ایسے دکھا رہا ہے جیسے ہر طرف لاشیں ہی لاشیں ہوں۔ اس کا مقصد صرف حکومت کو بدنام کرنا ہے‘‘۔ میں نے پوچھا کہ کیا ہم اس پارکنگ لاٹ میں نہیں ہیں جہاں پچاس لاشیں رکھی ہوئی ہیں؟ اس نے کہا ’’ہاں! مگر میڈیا کو یہ کہنا چاہئے کہ پورے دن میں ایک ہی مرتبہ یہاں پچاس لاشوں کو جلایا جاتا ہے تاکہ عوام تک درست تاثر جائے‘‘۔ اسی دوران پنڈت مشرا بتاتا ہے ’’سب یاد رکھیں کہ کل صبح اٹھ بجے راکھ لینے کے لیے آنا ہے کیونکہ ہم نے کل کی لاشوں کے لیے جگہ خالی کرنی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات وجود جمعه 26 اپریل 2024
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات

سیل ۔فون وجود جمعه 26 اپریل 2024
سیل ۔فون

کڑے فیصلوں کاموسم وجود جمعه 26 اپریل 2024
کڑے فیصلوں کاموسم

اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو وجود جمعه 26 اپریل 2024
اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو

کشمیری قیادت کا آرٹیکل370 کی بحالی کا مطالبہ وجود جمعه 26 اپریل 2024
کشمیری قیادت کا آرٹیکل370 کی بحالی کا مطالبہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر