... loading ...
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا پارلیمانی لیڈر بلال غفار اراکین جمال صدیقی، ارسلان تاج، ملک شہزاد اعوان موجود جبکہ بحریہ ٹاوٌن متاثرین کے وفد میں مراد گبول، سردار قادر بخش گبول اور دہگر موجودتھے ۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہم سمجھے تھے سوفٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے مگر فشریز کا کلرک اور ٹیکیفون آپریٹر ہی رہا یہ علی زیدی سے آپ کا جھگڑا کیا ہے بلدیہ میں جن کو جلایا گیا وہ اس شہر کے بچے تھے سیاست میں بینرز پمفلٹ تقسیم کیے جاتے ہیں ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے آپ سے بہت اچھے ہیں انکا سارا گند پی ایس پی میں چلا گیا ہے ۔ دودھ پلانے والوں سے کہتا ہے سانپ کو دودھ نہ پلائی۔ مصطفی کمال نے نازیبا اور گھٹیا زبان استعمال کی علی زیدی اور وزیر اعظم کے لیے برے الفاظ استعمال کیے گئے یہ جو زبان اور بدکلامی آئی ہے یہ وائرس ایک پپی سے ٹرانسفر ہوا ہے ۔ان کے پیر و مرشد نے کراچی کا حلیہ بگاڑ دیا تھا۔حلیم عادل شیخ نے کہا ملیر کے قدیمی گوٹھوں کو مسمار کیا جارہا ہے آج گبول برادری کے گوٹھوں کو مسمار کیا جارہا ہے ۔ عوامی نمائندوں میں اتنی جرات نہیں،نام کے سردار ہیں وہ دلالی کررہے ہیں،کل ایک سردار نے انہیں کہا آجا میں آپ کو پیسے دلا دوں،یہ سب بھتے ٹھیکے اور نوکریاں لیتے ہیں،مراد گبول آج پھٹے کپڑوں میں ہیانہوں نے اپنا ضمیر اور زمین نہیں بیچی،آج ہم سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کررہے ہیں،آج دیکھتے ہیں سندھ کے بیٹے کون ہوتے ہیں،جزائر 2011 میں پی پی نے بحریہ ٹان کو دیے ۔ بحریہ ٹائون کے قبضوں کے پیچھے زرداری کا ہاتھ اس لئے پ پ کوئی بھی نمائندہ ان کی حمایت نہیں کر رہا ہے ۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا مصطفی کمال کی اوقات ایک پارٹی کا خود ساختہ صدر ہیں،بھائی آپ کا منجن بہت پرانہ ہوچکا ہے ،چائنا کٹنگ کے بانی بنتے پھر رہے ہیں،پوری دنیا میں جلسے کرتے ہیں پیسے کہاں سے آتے ہیں،مصطفی کمال خود کو بڑے ترم خان سمجھتے ہیں،مصطفی کمال دبئی میں دھکے کھاتے تھیجب ان کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوا تو یہاں آگئے ،ہم مصطفی کمال کو جواب دینا نہیں چاہتے ،ان کی اوقات نہیں کہ ہم انہیں جواب دیں۔اس سے قبل سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ سے بحریہ ٹان کے متاثرین کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں چاچا فیض محمد گبول کے فرزند مراد گبول، سردار قادر بخش گبول، حفیظ جوکھیو اور دیگر شامل تھے ۔ ملاقات می۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار، ارسلان تاج، جمال صدیقی، ملک شہزاد اعوان، ڈاکٹر سنجے گنگوانی موجود تھے وفد نے بحریا ٹان اور سندھ حکومت کے جاری زیادتیوں پر آگاہ کیا،حلیم عادل شیخ کی طرف سے وفد کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ مراد گبول نے حلیم عادل شیخ کو بتایاہم اپنی زمین کا ایک انچ بھی انہیں نہیں دیں گے ، پولیس ہمارے گاں پر چڑھائی کررہی ہے ، سندھ حکومت ہماری مدد کی بجا بلڈرز کی سپورٹ کررہی ہے ، جس پر حلیم عادل شیخ نے کہا ملیر کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، ملیر کے نمائندے بروکر اور سہولتکار بن چکے ہیں سندھ حکومت کس نے اجازت دی ہے کہ وہ سندھ کی زمینیں بیچے ، 4 دن قبل فلسطین کی طرح ان گوٹھوں پر حملہ کیا گیا، سندھ کے جزائر بھی سندھ حکومت بحریہ کو بیچنا چاہتی ہے ۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں بحریہ ٹان سندھ حکومت کے خلاف قرارداد پیش کی گئیاسپیکر سندھ اسمبلی نے قرارداد پیش کرنے سے روک دیا، پی پی ارکان کی جانب سے بھی قرارداد کی مخالفت کر دی کہا گیا کہ بجیٹ سیشن چل رہا ہے اس معاملے پر بعد میں بات کی جائے گی۔ اس موقعہ پر حلیم عادل شیخ نے کہا آج ثابت ہوگیا کے سندھ کے حلالی فرزند کون ہیں، پیپلزپارٹی کا یہ کردار سندھ کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26و...
آئی ایم ایف نے لگ بھگ 50 کے شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں، چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری ہوگئی ڈسکوز کی نجکاریکیلئے پالیسی ایکشن سمیت بعض شرائط پر کام جاری ، س...
سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالا تو سنگین مسائل کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، کسانوں کی امداد کیلئے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، سیلاب کے آغاز پر سندھ حکومت نے تیاری شروع کردی تھی،سکھر بیراج پر پیک پر ہے ،مرادعلی شاہ کی میڈیا ...
عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی آئندہ سماعت پرپیشرفت پورٹ طلب،سماعت کے دوران پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو عدالت میں پیش کیا کراچی میں بچیوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ر...
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...