... loading ...
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عالمی مالیاتی فنڈ سے ریلیف لینے کی ضرورت ہے ،آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف بڑھانے کی شرط زیادتی ہے اسکو چیلنج کرنا چاہیے تھا ،بجلی کی قیمت بڑھنے سے چوری بڑھے گی ،اگر اگلے چار سال میں معیشت 5 فیصد تک ترقی نہیں کرتی تو ملک کا اللہ حافظ ہے ۔ اسلام آباد میں فیض اللہ کاموکا کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ پانچ فیصد تک نہ لے کر گئے تو آئندہ چار سالوں تک ملک کا اللہ حافظ ہے جب تک معیشت کا پہیہ نہیں چلے گا روزگار نہیں ملے گا شوکت ترین نے کہا کہ اب معیشت کا گیئر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے 20 سے 30 سال کے لیے شرح نمو پائیدار ہونی چاہیئے ہمسایہ ممالک نے طویل المدت پالیسی اختیار کی معاشی ماہرین سے کہا کہ سفارشات پیش کریں ۔شوکت ترین نے ایف بی آر سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے مجھے دس سال تنگ کیا ایف بی آر نے دو دفعہ مکمل اسکروٹنی کی ایف بی آر نے ایک دفعہ میری فائل گم کردی گئی ایل ٹی یو ون اور ٹو نے میری پھرپور اسکروٹنی شروع کردی سابق وزیر خزانہ کے ساتھ یہ سلوک ہوتا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا ایف بی آر سے ہراسگی ختم کرنے کی کوشش کریں گے ریونیو بڑھانے کے لیے کسی کی دم پر پاوں نہیں آنا چاہیئے آئندہ سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی 11 فیصد کرنے کی کوشش کریں گے ہر سال ایک فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔شوکت ترین نے کہا کہ قیمتوں میں استحکام لانے کی کوشش کریں گے ہاؤسنگ سیکٹر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،سرکاری ادارے حکومت نہیں چلا سکتی ان کمپنیوں سے حکومتی مداخلت کو ختم کردیں گے ،پی ایس ڈی پی کو بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے ہونیوالے قرض معاہدے کا جائزہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونیوالے معاہدے سخت ہیں ،آئی ایم ایف کو کہا ہے کہ تھوڑی نرمی برتی جائے ،آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ،آئی ایم ایف نے ہمارے ساتھ زیادتی ہے ،آئی ایم ایف کو چیلنج کرنا چاہئے کہ ایسا کیوں کررہے ہیں بجلی ٹیرف میں آئی ایم ایف مطالبہ نا جائز ہے معیشت کا پہیہ چل نہیں رہا ٹیرف بڑھانے سے کرپشن بڑھ رہی ہے ،آئی ایم ایف سے کہا کہ گردشی قرضہ کم کریں گے لیکن ٹیرف بڑھانا سمجھ سے باہر ہے آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی ٹیرف پر بات کرنا انتہائی ضروری ہے اس سے مہنگائی بڑھ رہی ہے ، شرح سود کو 13.25 فیصد پر رکھنا غلطی تھی۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...