... loading ...
پاکستان کی جانب سے بھارت کو کورونا سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی مدد کی پیشکش کو لوک سبھا (ایوان زیریں) کے رکن گرجیت سنگھ اوجلا نے قبول کرنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے ۔بھارتی پارلیمنٹ کے رکن گرجیت سنگھ اوجلا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی پیشکش کو قبول کریں اور واہگہ بارڈر پر آکسیجن کوریڈور قائم کریں۔بھارتی شہر امرتسر سے کانگریس کے رکن گرجیت سنگھ نے مودی کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ امرتسر اور پنجاب کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر آکسیجن کوریڈور قائم کی جائے جس سے بھارتی پنجاب کے گوارداسپور، پٹھان کوٹ، بٹھنڈا، جالندھر، تارن تارن اور دیگر اضلاع میں آکسیجن کی فوری فراہمی یقینی ہو جائے گی۔کانگریس سے تعلق رکھنے والے بھارتی رکن پارلیمنٹ نے مؤقف اپنایا ہے کہ اس وقت کہ بھارت کے ہسپتالوں میں مائع آکسیجن، ونٹی لیٹرز، بی پاپس، آکسیجینیٹرز اور دیگر متعلقہ سامان کی کمی کا سامنا بھارتی رکن پارلیمنٹ گرجیت سنگھ نے لکھا کہ میں پارلیمنٹ میں امرتسر کی نمائندگی کرتا ہوں جو کہ بین الاقوامی سرحد پر واقع ہے ۔ اس کا سب سے قریبی آکسیجن پلانٹ (پانی پت) 350 کلومیٹر دور ہے ، یہ لاہور شہر سے صرف 50 کلومیٹر دوری پر ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ امرتسر کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی روزانہ کی ضرورت 30 ٹن ہے پنجاب کو الاٹ کیا گیا کوٹہ بہت ہی کم ہے اور سپلائی بھی قابل اعتبار نہیں ہے ۔گرجیت سنگھ نے لکھا کہ امرتسر کو اس وقت آکسیجن پانی پت سے ٹرکوں کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے جو کہ قابل اعتبار نہیں۔ امرتسر میں موجود آکسیجن کے ذخائر پہلے سے ہی ختم ہو چکے ہیں اور ہم اس وقت اس ناقابل اعتبار سپلائی چین کے رحم و کرم پر ہیں۔ گرجیت سنگھ نے مؤقف اپنایا کہ موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ امداد کی تمام پیشکشوں کو قبول کی جائیں اور پاکستان سے آکسیجن کی خریدنے اور وہگہ اٹاری بارڈر سے سپلائی کے لیے تمام انتظامات کیے جائیں۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے مطابق میں موجودہ سیاسی اور سفارتی حالات سے باخبر ہوں لیکن اس طرح کی وبا اور قدرتی آفات کے دوران تمام اقوام کو مل جل کر اس مشترکہ دشمن (وبا) کو شکست دینا چاہیے ۔سکھ رکن پارلیمان نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھا کہ آپ نے 550 ویں جنم دن کے موقع پر دنیا کو کرتارپور صاحب کوریڈور کا تحفہ دیا اور اب گرو تیغ بہادر صاحب کی 400 ویں سالگرہ پر آکسیجن کوریڈور ایک عظیم تحفہ ہوگا۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...