وجود

... loading ...

وجود
وجود

کو ئٹہ دھماکا اور بدی کے سر چشمے

بدھ 28 اپریل 2021 کو ئٹہ دھماکا اور بدی کے سر چشمے

افغانستان جب تک امریکی تسلط، بھارتی اثر و نفوذ اور تخت کابل پر اشرف غنی اور ان جیسے دوسرے بیٹھے رہیں گے، تب تک افغانستان اور پاکستان میں امن کی صبح نمودار نہ ہوگی۔ کابل انتظامیہ کا جمہوری اور عوام کی حکمرانی کا نعرہ فریب ہے اور عوام دنیا کو ورغلانے کی ناکام کوشش ہے۔ دراصل یہ کابل کی سرزمین پر جھوٹوں، قابضین تخریب و فریب کاروں کا اکٹھ ہے۔ 29 فروری 2019ء کو دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر دستخط نے انہیں کرب میں مبتلا کردیا ہے اور نئی دہلی کے حکمرانوں، ان کے پالیسی ساز اور جاسوسی اداروں کے حکام کے پیٹ میں شدت سے مروڑ اٹھا ہے۔ ان پر واضح ہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کی واپسی کے بعد ان کے سارے تخریبی منصوبوں و پالیسیوں کی مزید گنجائش نہ رہے گی۔پاکستان کے اندر تخریب اور پرامن فضاء میں خلل ڈالنا کابل اور نئی دہلی کی قطعی پالیسی ہے، دوحہ معاہدہ ہوا اور امن کی جانب پیش قدمی شروع ہوئی تو تخریب و دہشتگردی کے ان سرچشموں نے کابل اور افغانستان کے دوسرے منطقوں میں تعلیمی اداروں، اسپتالوں، رفاعی و فلاحی مراکز پر حملے شروع کرائے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد، صحافیوں، اساتذہ، علمائ، مساجد کے خطباء اور سیاسی افراد کو مارنے کے واقعات کو دوام دیا۔
افغانستان کے شمال کے اندر ملیشیائوں کی تربیت اور انہیں مسلح کرنے پر سرعت کے ساتھ کام شروع کردیا۔ پاکستان کے اندر مسلح گروہوں حتیٰ کہ صوبہ سندھ کا علیحدگی پسند مسلح گروہ ن کی آغوش میں ہے، قدم آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کی پشتون آبادیوں میں پشتون لسانی سیاسی گروہ قائم کردیا گیا، جس سے بعض پشتون جماعتوں کے رہنماء بھی وابستہ ہیں، یعنی تحریک طالبان پاکستان، سندھی و بلوچ شدت پسند تنظیمیں حتیٰ کہ داعش کا سرچشمہ بھارت کا جاسوسی ادارہ اور کابل کی این ڈی ایس ہے، این ڈی ایس پوری طرح بھارتی جاسوسی ادارے کی ماتحت ہے۔کوئٹہ میں واقع 3 ستارہ سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کرلی ہے۔ 21 اپریل 2021ء کو اس حملے کا ہدف پاکستان میں متعین چین کے سفیر نونگ رونگ، کراچی میں متعین چینی قونصل جنرل اور اس کے ساتھ سفارتخانے اور قونصل خانے کے دوسرے چینی حکام تھے۔ یہ وفد کوئٹہ کے سرکاری دورے پر آیا ہوا تھا۔ گورنر امان اللہ یاسین زئی، وزیراعلیٰ جام کمال، کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، صوبائی وزراء اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔ چینی وفد اسی ہوٹل میں مقیم تھا، البتہ دھماکے کے وقت عشائیہ پر گیا ہوا تھا۔ چینی سفیر کی ہوٹل واپسی اور دھماکے میں محض چند منٹ کا وقفہ تھا۔کالعدم ٹی ٹی پی کے دعوے کے برعکس اس حملے میں ہوٹل عملے سمیت 5 افراد جاں بحق اور 15 خمی ہوئے۔ جن میں محکمہ وائلڈ لائف کے آفیسر اور پی ایچ ڈی کے طالبعلم ایمل خان کاسی کی ایک ماہ بعد شادی طے تھی۔ شاہ زیب یوسفزئی سرینا ہوٹل کے شفٹ منیجر تھے، جاں بحق باقی تین افراد میں ایک پولیس اہلکار اور دو ہوٹل کے محافظ تھے۔
چینیوں پر یہ پہلا حملہ نہیں ہے، ان پر گوادر اور حب میں حملے ہوچکے ہیں، چینی انجینئرز قتل ہوچکے ہیں، دالبندین میں چینی ماہرین کی بس پر کالعدم بی ایل اے خودکش کار بم حملہ کراچکی ہے۔ اسی کالعدم بی ایل اے نے کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، گوادر کے پی سی ہوٹل میں گھسنے والے بلوچ شدت پسندوں کا ہدف بھی گوادر پورٹ اور وہاں کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے چینی ماہرین اور دوسرا عملہ تھا۔یاد رہے کہ ان مذہبی و قوم پرست مسلح گروہ اور سیاسی تنظیموں کے تانے بانے ملتے ہیں، انٹیلی جنس اداروں نے مارچ کے مہینے میں دہشت گردی کی ممکنہ سرگرمی کی اطلاع دی تھی، افغانستان کے پاکستان سے متصل سرحدی علاقہ اسپین بولدک میں ٹی ٹی پی کے ایک اہم کمانڈر اور این ڈی ایس کے ایک اہلکار کے درمیان گفتگو ہوئی تھی۔ ان عملیات کے لیے یہ گروہ معلومات اور منصوبوں کا اشتراک کرتے ہیں، چنانچہ ان کے ذریعے مقاصد پاکستان میں امن کی صورتحال تہہ و بالا کرنا تو ہے ہی، دوئم کسی بھی طرح موجودہ کابل رجیم کی بقاء یقینی بنانا ہے، تاکہ بھارت کا دخل بدستور قائم رہے۔بھارت اور ان کے ہم نوائوں کو تکلیف افغان طالبان کے ساتھ حزب اسلامی سے بھی ہے، حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار اکتوبر 2020ء میں پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے تھے۔ یہاں صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور دوسرے سیاسی و حکومتی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔ پیش ازیں عبداللہ عبداللہ، احمد ولی مسعود، یونس قانونی، استاد محقق، جمعیت اسلامی کے سربراہ صلاح الدین ربانی بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ وقتاً فوقتاً وہاں کے سیاسی لوگ اور کابل حکومت کے نمائندے بھی دورہ کرتے رہتے ہیں، مگر گلبدین حکمتیار ہی کی آمد ان پر بجلی بن کر گری۔ ’’فنڈڈ سیاسی گروہ‘‘ اور لوگوں نے اس دورے کو حسب خواہش معنی دینے کا گمراہ کن ابلاغ شروع کردیا۔افغان طالبان اور حزب اسلامی افغانستان کی بڑی اور مؤثر سیاسی جماعتیں ہیں جن کی وطن کی خود مختاری اور آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں ہیں اور پھر یہ دونوں جماعتیں ان فنڈڈ گروہوں و افراد کو جوتے کی نوک پر بھی نہیں رکھتیں، افغان طالبان اور حزب اسلامی کا نصب العین واضح اور اعلیٰ ہے۔ بڑا تھانیدار امریکا ہے کہ جس کے تسلط کے تحت افغانستان کے اندر نصف درجن مسلح گروہ پل رہے ہیں، جنہوں نے خاص کر پاکستان کو نشانہ بنا رکھا ہے۔باجود اس کے کہ امریکا طالبان سے کہتا ہے کہ افغانستان کی سرزمین امریکی مفادات کے خلاف استعمال نہ ہو، دوحہ معاہدہ کے تحت لکھا گیا ہے وہ یعنی طالبان کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ افغان سرزمین امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف استعمال کرے۔ در حقیقت امریکی سرپرستی میں افغان سرزمین پاکستان اور دوسرے ملکوں کیخلاف استعمال ہوئی ہے بلکہ اب تک ہورہی ہے، کوئٹہ سرینا ہوٹل دھماکا اس کی تازہ تمثیل ہے۔ یہ غیر معمولی واقعہ تھا جس کے لیے نہایت گہرائی کے ساتھ ٹھیک ٹھیک منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ چینی سفیر ’’نونگ رونگ‘‘ کی معیت میں وفد کی کوئٹہ میں مصروفیات، آمد و رفت کے اوقات کار کی پوری جانچ کرلی گئی تھی۔ خود کْش بمبار بارودی مواد، بال بیرنگ، لوہے کے ٹکڑوں سے بھری گاڑی لے کر گیا تھا۔ آتش گیر کیمیکل سی فور کا استعمال کیا گیا تھا تاکہ ہدف یقینی زد و لپیٹ میں لایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات وجود جمعه 26 اپریل 2024
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات

سیل ۔فون وجود جمعه 26 اپریل 2024
سیل ۔فون

کڑے فیصلوں کاموسم وجود جمعه 26 اپریل 2024
کڑے فیصلوں کاموسم

اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو وجود جمعه 26 اپریل 2024
اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو

کشمیری قیادت کا آرٹیکل370 کی بحالی کا مطالبہ وجود جمعه 26 اپریل 2024
کشمیری قیادت کا آرٹیکل370 کی بحالی کا مطالبہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر