... loading ...
اپنے کم تر وسائل کے باوجود ترکی میں ایک پیش امام ایسے ہیں جنہیں درجنوں اجنبی نوجوان اپنے والد کی جگہ سمجھتے ہیں کیونکہ ان کی مدد سے وہ نشے کی لت سے آزاد ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول کی تاریخی مسجدِ کعب کے امام امین کی اطراف میں کئی نوجوان منشیات کے چنگل میں گرفتار تھے ۔ انہوں نے کم وسائل کے باوجود نشے کے عادی ایسے افراد کو رہائش اور مدد فراہم کی ہے جو مسلسل 15 برس سے اس کے شکار تھے لیکن امام امین کی وجہ سے وہ اب تندرست ہیں اور مسجد کے خادم بن چکے ہیں۔ اب بھی یہاں کئی نوجوان رہائش پذیرہیں اور امام صاحب کئی برس سے ان کی خدمت کررہے ہیں۔اس علاقے بالات کی نواح میں منشیات کے کئی عادی تھے ۔ ہم کسی سے بھی ان کی ذات، مذہب اور زبان کا نام نہیں پوچھتے بلکہ انسان سمجھتے ہوئے انہیں ہرممکن مدد فراہم کرتے ہیں۔ اب تک 30 افراد نشے سے چھٹکارا حاصل کرچکے ہیں جبکہ مولوی امین بے گھر افراد کو روزانہ سوپ اور چائے بھی پیش کرتیہیں۔اس کے بعد اطراف کے لوگ بھی ان کی مدد کو آگئے اور اب نشے کے شکار افراد یا بے گھر لوگوں کے لیے بڑے پیمانے پر چائے اور یخنی تیارکی جاتی ہے ۔ یہاں تک کہ انہیں مزیدار کھانے بھی پیش کئے جاتیہیں۔ یہاں تک کہ منشیات کے عادی بھی مسجد میں رہ سکتے ہیں لیکن اس شرط پرکہ وہ کوئی نشہ آور شے یہاں نہیں لائیں گے ۔امام امین ان کے لیے کپڑے اور غسل و صفائی کا انتظام بھی کرتے ہیں۔ سب سے پہلے انہوں نے نشے میں مبتلا اور اپنے حال سے بے خبر رمضان کو مسجد میں پناہ دی۔ امام صاحب نے اسے اپنا بیٹا بنایا اور دن کا کھانا بھی اسی کے ساتھ کھاتے رہے ۔ ایک دن ایسا آیا کہ رمضان نے نشہ چھوڑ دیا اور امام امین کو بابا یعنی اپنا والد کہہ کر پکارا۔ 13 برس بعد رمضان نے اپنے آبائی گھر جانے کی درخواست کی اور اب وہاں روزگار سے وابستہ ہوکر منشیات کو چھوڑ چکے ہیں۔اسی طرح 24 سالہ بریس بھی امام امین کو اپنا والد قرار دیتے ہیں۔ امام امین پر شروع میں بہت تنقید کی گئی کہ یہ عادی مجرم اور چور ہیں اور ان کی مدد نہ کی جائے لیکن انہوں نے کہا ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی کا فرمان ہے کہ دین میں پورے خلوص سے داخل ہوجا تو ہمیں دوسروں کے ساتھ خلوص کا رویہ رکھنا چاہیے ۔اگلے مرحلے میں وہ نشے کے عادی بے گھر افراد کے لیے ایک ماڈل گاں بسانا چاہتے ہیں تاکہ اپنے رویے سے انہیں دوبارہ زندگی کی جانب لایا جاسکے ۔
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...
آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے،شہباز شریف پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کومسترد کرتے ہیں،پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، سندھ طاس معاہدے...
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...