... loading ...
سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کواسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا اورکرونا وائرس کی تیسری لہرنے سندھ اسمبلی کے اجلاس کوبھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے ۔ایوان کی کارروائی کے آغاز میں اسپیکر آغا سراج درانی نے ایوان کو مطلع کیا کہ کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اب سندھ اسمبلی کے اجلاس میں 20 فیصد اراکین کو بلانے اور ان کی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اسپیکر نے کہا کہ 20 فیصد اراکین کی شرکت کا فیصلہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے ۔اسپیکر آغا سراج درانی نے گیلری میں موجود افراد کو باہر نکلنے جانے کا حکم دیا اور کہا کہ ایوان میں صرف محکمہ فنانس کے افسران کو بیٹھے رہنے کی اجازت ہوگی، اسپیکر نے کہا کہ یہ برا وقت ختم ہوجائے گا ایس او پیز پرسختی سے عمل کریں گے ۔ایوان کی کارروائی کے دوران اسپیکر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس 5 روز کے لئے پری بجٹ پر بحث کے لئے مختص کردیا گیا ہے ۔ایوان میں پری بجٹ بحث کا آغاز ہوگیا جس میں اپوزیشن کے دو اور ایک سرکاری رکن نے حصہ لیا۔پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ اپنے مالی اہداف حاصل کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہا۔مراد علی شاہ دس سال سے صوبائی وزیر خزانہ ہیں مگران کی کارکردگی صفر ہے ۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کی کارکردگی صرف اومنی گروپ کیلئے ہے ۔مراد علی شاہ کو پی ڈی ایم کے جلسوں میں کرونا نظر نہیں آیا۔وزیر اعلیٰ نے کرونا پر دوہرا معیار اختیا کیا۔ان کے لاک ڈاؤن کا فائدہ پولیس اور بیوروکریسی اٹھا رہے ہیں۔ارسلان تاج نے کہا کہ آج تک لوگ بیس لاکھ راشن کے تھیلے ڈھونڈ رہے ہیں۔ایک وزیر الیکشن کا خرچہ تو کیا شادی کا خرچہ بھی اٹھاتا ہے ۔انہوں نے سینیٹ کی خریدو فروخت کیلئے بھی بجٹ مختص کیا تھا اس کا بوجھ بھی اسی وزیر پرہے ۔2011 میں بجٹ کا 80 فیصد بابوں پر لگتا تھا اب وہ بڑھ کہ 88 فیصد ہو گیا ہے ۔ان کا سیکریٹری خزانہ نیب میں اپنا جرم قبول کر چکا ہے ۔قوم کا پیسہ چوری کر کے ان کے سیکریٹری نے واپس بھی کیا۔اسکول ہسپتال ایمپولنس جب سب نجی اداروں نے چلانا ہے تو یہ بابو کیا کرتے ہیں ؟ان سے حکومت نہیں چلتی تو حکومت کو بھی نجی ادارے کو دے دیں۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عدیل احمدنے اپنی تقریر میں کہا کہ سندھ حکومت ایک تسلسل سے چلتی آرہی ہے ۔لیکن عوام کیلیے کچھ نہیں کیا۔پیپلز پارٹی کے رکن ذوالفقار شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میر پور خاص میں کافی اسکیمیں دی گئی ہیں۔سندھڑی کے لوگوں کا درینہ مطالبہ ہے ۔سندھ نالہ دیا جائے ۔این آئی سی وی ڈی بھی دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میر پور خاص میں 12, 12 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے ۔انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھر پارکر ،ملیر میں ضمنی انتخاب میں ان کو طمانچہ مارا ہے ۔آئندہ انتخابات میں لوگ ان کو ٹماٹر ماریں گے ۔بعدازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ، اگلے بجٹ کے ٹیکس ہدف میں 16 سو ارب روپے اضافے کی تجویز،ذرائع ایف بی آر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر،چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے کی ...
برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کیخلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے آئل امریکا سے خریدیں یا ہمت کرکے آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا،ایران کو تباہ کر دیا اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،فرانس نے ایران کے قصائی کے حوالے...
جنید اکبر خان کی زیرصدارتخیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم تنظیمی اجلاس سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو صوبے کو درپیش اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت نے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی چیٔرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جا...
علیمہ کی ہدایت پر فیصل ترکئی، عاقب اللہ کو کابینہ میں شامل کرنے پر اختلافات کی وجہ بنے مختلف نجی محافل میں ان تقرریوں کے حوالے سے پارٹی کے اندر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت میں چند ماہ قبل تک عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل...
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...