... loading ...
کالعدم تحریک لبیک پا کستان کے زیر اہتمام معاہدہ فیض آباد اور حکومتی بربریت کے خلاف دھرنا 9ویں روز اختتام پذیر ہو گیا ،کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی نے صوبائی امیر ڈاکٹر محمد شفیق امینی کی قیادت میں صوبائی امیر سندھ علامہ غلام غوث بغدادی،مفتی عمیر الازہری،علامہ غلام عباس فیضی نے حکومتی نمائندوں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے مذاکرات کیے ،جس میں طے پا یا کہ حکومت پا کستان فرانسیسی سفیر کی ملک بدر ی کی قرار داد آج ہی اسمبلی میں پیش کریگی اور حکومت پورے ملک سے کالعدم تحریک لبیک پا کستان کے ذ مہ داران اور کارکنان پر جھوٹے مقدمات کا اخراج کرئے گی سمیت فورٹھ شیڈول کے اور کارکنان کو رہا کریگی، جس کے بعد بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ شورٰی کے رکن ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے کہا کہ جو مطالبات امیر المجا ہدین علامہ خادم حسین رضوی نے رکھے تھے اللہ تعالیٰ نے تمام میں کامیابی دی،حکومت نے امیر المجاہد ین سے جو معاہدہ تین ماہ میں فرانس کے سفیر کی ملک بدری کاکیا تھا ،پھر ہم نے معاہدہ میں توسیع دی،بعد میں حکومت ٹال مٹول سے کا م لے رہی تھی ،ہم نے کہا کہ اگر آپ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر نہیں کرتے تو ہم اپنی ایمانی مجبور ی آپ کے سامنے رکھیں گے اور آپ سے درخواست کر یں گے احتجاج کر یں گے ، لیکن حکومت نے معاہدہ کی تاریخ سے پہلے ہی سربراہ تحریک لبیک پا کستان کو گرفتار کرکے ملکی حالات خود خراب کیے ، ہم نے حکومت سے کہا کہ جو وعدہ ہم کر تے ہیں وہ پورا بھی کرتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ہمارے مرحوم قا ئد ہمیں جو مشن نا موس رسالت دے گئے ہیں اُس کو ہم پو راکر یں گے ،اس موقع پر شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ،مولانا فاروق الحسن قادری،مولانا غلام عباس فیضی نے کہا کہ حکومت نے مرکزی دھرنے سمیت ملک بھر میں بربریت کی داستاں رقم کی ،چوک یتیم خانہ مقبوضہ وادی سے بھی بد تر بنا رہا ،نہتے کا رکنان پر ظلم کے پہاڑ گرائے گئے ،پر امن کارکنان اور زمہ داران پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا کر لاٹھی چارج ، آنسو گیس کی شیلنگ ،تیزاب ملا پا نی گرایا گیا اور سید ھی فائرنگ کر کے درجنوں کا رکنان کو شہید اور سینکڑوں کارکنان کو زخمی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست حکومت ماں کا درجہ رکھتی ہے ،ایسا نہیں ہوتا کہ احتجاج کے دوران مذاکرات کے راستے بند ہو جا ئیں بلکہ بات چیت اور ڈائلاگ کے راستے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں تحریک لبیک پاکستان ہمیشہ فراغ دلی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے ،افہام و تفہیم اور بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، کارکنان کو ہر محاذ پر پر امن اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی تلقین کرتے رہے ،بانیانِ پا کستان کی اولاد یں ہیں ،وطن عزیز کے لیے ہر محاذپر اپنے آپ کو پیش کیا ،پر امن احتجا ج ہمارا آئینی ،قانونی اور جمہور ی حق ہے ،جس کوکوئی بھی سلب نہیں کر سکتا ،اتنی سختی کے باوجود کارکنان و زمہ داران ثابت قدم رہے ،اُنہوں نے کہا کہ ناموس رسالتکے ہم مرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ،ناموس رسالت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرئیں گے ، پا کستان سمیت پوری دنیا نے دیکھا کہ اتنی سختیوں کے باوجود میدان عمل میں کا رکنان کے ساتھ رہے اور حکومتی بر بریت کا سامنا کیا ،قا ئدین نے دھرنے میںاختتامی دعا کے بعد کارکنان کو اپنے گھر کو رخصت کیا ۔
دہشتگردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی،طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والے افغانستان چلے جائیں تو بہتر ہے، غزہ فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریں گے، جنرل احمد شریف چوہدری افغانستان میں ڈرون حملے پاکستان سے نہیں ہوتے نہ امریکا سے ایسا کوئی معاہدہ ہے،،بھارت کو زمین، سمندر اور فض...
رینجرزکاخفیہ معلومات پر منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد گرفتاردہشت گرد خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں (رپورٹ: افتخار چوہدری)سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گی...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور ان کے وکلا آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیٔے۔راولپن...
افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں سے حقائق نہیں بدلیں گے، پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں،خواجہ آصف عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیوں کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں،طالبان کی...
مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آف...
کام نہ کرنیوالے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک ہمیں انھیں روکنے میں دلچسپی نہیں،اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری سے کام کریگا،گفتگو ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تباد...
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (...
ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کرو، اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،سربراہ جے یو آئی تم اسلامی دھارے میں آؤ ہم قومی دھارے میں آئیں گے،پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لے کر جائیں،ا...
سویلین حکومت تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اسٹیبلشمنٹ اس کی اجازت نہیں دیتی،پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو روکنے کا اختیار نہیں، ترجمان کا ٹی وی چینل کو انٹرویو امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو...
پاکستان کیخلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں،ہم نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور یہ مؤقف ریکارڈ پر موجود ہے، وزارت اطلاعات وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکست...
حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، ...
دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات ...