وجود

... loading ...

وجود

سفارتخانے کے مشورے کے باوجود فرانسیسی شہریوں کا پاکستان چھوڑنے سے انکار

اتوار 18 اپریل 2021 سفارتخانے کے مشورے کے باوجود فرانسیسی شہریوں کا پاکستان چھوڑنے سے انکار

ملک بھر میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد احتجاج کے بعد فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ایڈوائزری کو فرانسیسی شہریوں نے نظرانداز کرتے ہوئے پاکستان سے جانے سے انکار کردیا ہے ۔فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل اسلام آباد میں واقع فرانسیسی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو 3 سطروں پر مشتمل ایک مختصر ایک میل ارسال کی تھی جس میںفوری طور پر ملک میں مقیم فرانسیسی شہریوں اور کمپنیوں کو سنگین خطرات کے باعث عارضی طور پر پاکستان چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ای میل میں خطرات کی نوعیت نہیں بتائی گئی تھی، جس کی وجہ سے پاکستان میں مقیم چند سو افراد پر مشتمل فرانسیسی کمیونٹی کو دھچکا پہنچا اور وہ تشویش کا شکار ہو گئے تھے ۔جینـ مائیکل کوارانٹوٹی جو اسلام آباد میں واقع امریکن اسکول میں گزشتہ 3 برس سے فرنچ زبان پڑھاتے ہیں، انہیں سفارتخانے کی ایڈوائزری کے حوالے سے سب سے پہلے ایک طالبعلم نے مطلع کیا تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ میں آپ سے چھپاؤں گا نہیں کہ پہلے تو یہ سن کر مجھے خوف محسوس ہوا تھا۔جین مائیکل نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ بیرونِ ملک نہیں آیا، پاکستان پہنچنے سے پہلے میں نے بہت کچھ کیا تھا لیکن مجھے واقعی حیرت ہوئی کیونکہ مجھے اس کی توقع نہیں تھی۔انہوں نے پہلے تو سب کچھ سمیٹ کر ملک چھوڑنے کا سوچا تھا تاہم اپنے ساتھیوں سے مشورے کے بعد ارادہ بدل دیا۔جین مائیکل نے بتایا کہ میرے اردگرد موجود پاکستانیوں نے مجھے یہیں رہنے کا مشورہ دیا، انہوں نے مجھے کہا کہ وہ میری حفاظت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس یکجہتی نے میرے دل کو چھولیا، ان لوگوں نے مجھے کہا تھا کہ ہم یہاں آپ کے لیے موجود ہیں، آپ پریشان نہ ہوں، ہم آپ کا دفاع کریں گے ۔ رپورٹ کیلئے فرانسیسی میڈیا نے جن فرانسیسی شہریوں سے رابطہ کیا، ان سے سفارتخانے کے پیغام کا وقت بھی پوچھا گیا کیونکہ اسی روز حکومت پاکستان نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا اور صورتحال قابو میں تھی۔جین مائیکل کوارانٹوٹی نے کہا کہ جی ہاں، یہاں رہنے میں بہت سے خطرات ہیں لیکن ہمیں فرانسیسی کمیونٹی کو الفاظ کے غلط استعمال سے دہشت زدہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تھوڑی حیرت ہوئی کہ فرانس کو یہ پیغام بین الاقوامی سطح پر شائع کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی حالانکہ وہ یہ پیغام مقامی کمیونٹی کو محتاط انداز میں دے سکتے تھے ۔جین مائیکل کے ساتھی جولین (فرضی نام کیونکہ وہ اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے ) نے بھی پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک تجویز ہے لہذا میں نہیں جاؤں گا۔جولین جس کمپنی میں کام کرتے ہیں اس نے انہیں یورپ واپس بھیجنے یا گھر کے باہر مسلح محافظ تعینات کرنے کی پیشکش بھی کی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔اسلام آباد میں مقیم فرانسیسی شہری نے کہا کہ ویسے بھی اکتوبر، نومبر سے حالات اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں لہذا ہم اس کے پرسکون ہونے کا انتظار کریں گے ۔دوسری جانب لگ بھگ 2 ماہ قبل پاکستان آنے والے ورلڈ بینک کے کنسلٹنٹ لارنٹ کنوٹ نے کہا کہ صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں سے کوئی خطرہ نہیں لیکن صرف ٹی ایل پی سے ہے ۔لاہور میں مقیم ایک اور فرانسیسی شہری (جنہیں نام ظاہر کرنے کی اجازت نہیں ) پاکستان میں تقریباً 10 سال کا عرصہ گزار چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ میں یہاں ایک طویل عرصے سے ہوں تو میں واقعی خوف کا شکار نہیں ہوا تاہم وہ میڈیا کی جانب سے رابطہ کیے گئے واحد فرانسیسی شخص ہیں جو اپنے آجروں کے حکم پر ملک چھوڑیں گے ۔لارنٹ کنوٹ کے مطابق سفارتخانے کے اس پیغام سے پاکستان کا ایک اور منفی تاثر فرانس جائے گا جس کے اثرات بدقسمتی سے اچھے نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ (پاکستان) ایسے سلوک کا حق نہیں رکھتا کیونکہ ، ایمانداری سے ، یہ ایک بہت اچھا ملک ہے جہاں کے لوگ بہت دلچسپ اور مہربان ہیں۔


متعلقہ خبریں


یہودی فوج کی فلسطین پر بمباری سے 128 مسلمان شہید وجود - بدھ 16 جولائی 2025

نہتے مسلم خوراک کے منتظر تھے ، صہیونی فوج نے فضائی اور زمینی حملوں سے نشانہ بنایا 24 گھنٹوں میں بچوں، خواتین اورنوجوانوں کا قتل عام کیا گیا ، عالمی بے حسی برقرار غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ شدید تر ہو گیا ہے،24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 128 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ حملے...

یہودی فوج کی فلسطین پر بمباری سے 128 مسلمان شہید

( انڈر 18 ایشیا کپ) بھارت روانگی کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ، ہاکی فیڈریشن وجود - بدھ 16 جولائی 2025

ٹیموں کی اچھی کارکردگی پر تعریف کی بجائے تنقید ہورہی ہے ، عاصم منیر کے شکر گذار ہیں،رانا مجاہد ہاکی کے لیے کم ازکم سالانہ 75 کروڑ روپے کا بجٹ درکار ہے،اخراجات کی تفصیل بنا کردینی ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ بھارت میں شیڈول ہاکی ایونٹس کے...

( انڈر 18 ایشیا کپ) بھارت روانگی کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ، ہاکی فیڈریشن

تحریک پر توجہ رکھیں،ذاتی اختلافات ختم کریں(عمران خان کا پارٹی رہنماؤں کو سخت پیغام) وجود - بدھ 16 جولائی 2025

ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں آپ اختلافات پیدا کررہے ہیں، جان بوجھ کرلاہور اجلاس کو لے کر اختلاف پیدا کیاگیاہے، پارٹی میںجو اختلاف پیدا کریگا اس کو میں خود دیکھ لوں گا سپرنٹنڈنٹ جیل اور کرنل صاحب نے انسانی حقوق ختم کیے ہوئے ہیں، میرے ساتھ جو سلوک ہورہاہے یہ سب ایک شخص کے کہنے پر کیا ج...

تحریک پر توجہ رکھیں،ذاتی اختلافات ختم کریں(عمران خان کا پارٹی رہنماؤں کو سخت پیغام)

حکومت ٹیکس کٹوتی اور پابندیوں میں نرمی پر رضامند وجود - بدھ 16 جولائی 2025

(تاجروں کے سامنے حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور) 2 لاکھ نقد بینک میں جمع کرانے پر ٹیکس کی کٹوتی نہیں ہوگی،ایف بی آرکی آل پاکستان تنظیم تاجران کو یقین دہانی ، کسی صورت ظالمانہ ٹیکسز قبول نہیں کریں گے،تاجر رہنماؤں کا مؤقف ڈیجیٹل انوائسنگ چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز کیلئے نہیں، بزنس ...

حکومت ٹیکس کٹوتی اور پابندیوں میں نرمی پر رضامند

آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے سے انکار ( تحفظات کا اظہار ) وجود - بدھ 16 جولائی 2025

حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا ،50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری نیا ٹینڈر جاری کرتے ہوئے اب 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کرلی گئیں، دستاویز حکومت نے درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے انکار کے...

آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے سے انکار ( تحفظات کا اظہار )

90روز میں آر یا پارپی ٹی آئی کا سیاسی تحریک کا اعلان وجود - پیر 14 جولائی 2025

  ریاستی ادارے اپنے آئینی کام کو چھوڑ کر دوسرے کام پر لگ گئے ، پختونخوا اور بلوچستان کے حالات کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جن کا کام سرحدوں کو کلیئر کرنا ہے مگر وہ تحریک انصاف کے پیچھے لگے ہوئے ہیں عمران خان نے بڑا واضح کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، با...

90روز میں آر یا پارپی ٹی آئی کا سیاسی تحریک کا اعلان

یہودی فوج کی بمباریغزہ میں 28 بچوں سمیت 103 شہادتیں وجود - پیر 14 جولائی 2025

فضائی اورزمینی حملوں میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ، امداد کے منتظر مسلم قتل خاندانوں کو ختم کردیا ، اسرائیلی درندگی متعدد افراد زخمی ، عالمی ادارے خاموش غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا خونریز سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔11جولائی کی شب سے13جولائی کی دوپہر تک کی اطلاعات کے مطا...

یہودی فوج کی بمباریغزہ میں 28 بچوں سمیت 103 شہادتیں

ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلیے وافر وسائل موجود ہیں،شرجیل انعام میمن وجود - پیر 14 جولائی 2025

کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی، اس بجلی سے تقریبا 30 لاکھ گھروں کو بجلی مہیا ہوئی وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے صوبے میں توانائی کے شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں،صوبائی وزیر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے...

ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلیے وافر وسائل موجود ہیں،شرجیل انعام میمن

300 یونٹ بجلی مفت فراہمی کے دعوے کدھر گئے ، امیر جماعت اسلامی وجود - پیر 14 جولائی 2025

انتخابی مہم کے دوران دعوؤں کا فائدہ حکمران اور شوگر مافیا کو پہنچا ، معیشت کا پہیہ جام ہے عوام، کسان ، صنعت کار سب خسارے میں ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا حکمرانوں سے سوال کراچی مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکمران جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم ...

300 یونٹ بجلی مفت فراہمی کے دعوے کدھر گئے ، امیر جماعت اسلامی

یوم شہدائے کشمیر مقبوضہ جموں وکشمیر بھارت کا عسکری قید خانہ ہے ، صدر مملکت وجود - پیر 14 جولائی 2025

حق خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت نے انکار کر کے دروازہ بند کیا،وزیر داخلہ نقوی صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آج یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیر...

یوم شہدائے کشمیر مقبوضہ جموں وکشمیر بھارت کا عسکری قید خانہ ہے ، صدر مملکت

کراچی سمیت سندھ میں عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے وجود - اتوار 13 جولائی 2025

  پی ٹی آئی کی کال گرومندر سے جناح ٹائون تک ریلی ، عوام کی بھرپور شرکت،شرکاء نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے عمران کی رہائیکیلئے پانچ اگست کو ملک بھر میں عوام ایک آواز بن کر سڑکوں پر نکلے گی، حلیم عادل شیخ اور دیگر کا ریلیوں سے خطاب پاکستان تحریک انصاف سندھ کی ج...

کراچی سمیت سندھ میں عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے

زرداری صدر رہیں گے، فیلڈ مارشل کے سیاسی عزائم نہیں، وزیراعظم وجود - اتوار 13 جولائی 2025

  صدرسے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق افواہوں کو سختی سے مسترد میڈیا میں گردش کرنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اعلیٰ قیادت متحد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف فی...

زرداری صدر رہیں گے، فیلڈ مارشل کے سیاسی عزائم نہیں، وزیراعظم

مضامین
بھارت کا جنگی جنون، میانمار پر ڈرون حملہ وجود بدھ 16 جولائی 2025
بھارت کا جنگی جنون، میانمار پر ڈرون حملہ

بلوچستان میں بدامنی کی لہر وجود بدھ 16 جولائی 2025
بلوچستان میں بدامنی کی لہر

دوستو سے ریا کی بات نہ کر وجود بدھ 16 جولائی 2025
دوستو سے ریا کی بات نہ کر

ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں پیشنگوئی کرنا ناممکن ہے! وجود منگل 15 جولائی 2025
ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں پیشنگوئی کرنا ناممکن ہے!

بھارت کا میک ان انڈیا ، محض نعرہ وجود منگل 15 جولائی 2025
بھارت کا میک ان انڈیا ، محض نعرہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر