وجود

... loading ...

وجود
وجود

حقائق کی روشنی میں

اتوار 18 اپریل 2021 حقائق کی روشنی میں

 

کیا یہ بات عجیب نہیں لگتی کہ دنیا میں ہربرائی، تمام جرائم اور ہرقسم کی دہشت گردی کو مسلمانوں کے ساتھ نتھی کردیاگیاہے اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ صرف مسلمانوں کے علاوہ تمام مذاہب کے لوگ یا کسی بھی مذہب کو نہ ماننے والے کیا پاک ،پوتر ہیں؟۔کیا ان سے کوئی جرم سرزدنہیں ہوتا؟۔کیاان میں کوئی انتہا پسندنہیں؟آپ ذرا سرچ کریںدنیا میں برائی کی جڑ کون لوگ ہیں اور ان کا تعلق کن ممالک اور مذاہب سے ہیں یہ حقائق عالمی ضمیر کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہیں لیکن اس کے باوجود دنیا میں ہر برائی کے ذمہ دار مسلمان ہیں۔ ابتدا میں جائزہ لیتے ہیں وہ 10 ممالک جہاں جسم فروشی کی شرح سب سے زیادہ ہے بھلا کون کون سے ہیں ان میں 1۔ تھائی لینڈ بدھ مت ہے 2۔ ڈنمارک 3۔ اٹلی 4۔ جرمنی 5۔ فرانس 6۔ ناروے 7۔ بیلجیم 8۔ اسپین 9۔ امریکا 10۔ فن لینڈ سب کے سب عیسائی ہیں۔جسم فروشی کی اسلام میں سختی سے ممانعت ہے زانی کی سزا بڑی ہی خوفناک ہے اسے سنگسارکرنے کا حکم ہے جسم فروشی یا مرد اور عورت کے ناجائز تعلقات خاندان کے تصور کے منافی ہے اسلام میں تو فحش گوئی کو بھی گناہ قراردیا ہے۔ اب یہ بھی جائزہ لیا جائے دنیا کےTOP10 ممالک کون کون سے جہاں چوری و ڈکیتی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔1۔ ڈنمارک اور فن لینڈ 2۔ زمبابوے 3۔ آسٹریلیا 4۔ کینیڈا (عیسائی) 5۔ نیوزی لینڈ 6۔جنوبی افریقہ 7۔ انگلینڈ 8۔ امریکا 9۔ سویڈن عیسائی ممالک ہیں جبکہ 10۔ بھارت کا سرکاری دھرم ہندو ہے اس کیٹا گری میں ایک بھی مسلم ملک شامل نہیں ہے اسلام نے کسی کا مال ہتھیاناجرم قراردیاہے اور اس کے لیے ہرحربے کو ظلم،زیادتی اور حرام ڈکلیئرکیاہے آپ پکار اٹھیں گے ،واقعی اسلامی تعلیمات فطرت کے عین قریب ہیں جن سے بنی نوع انسانیت رہنمائی لے سکتی ہے کیونکہ اس میں فلاح ہی فلاح سکون ہی سکون ہے ۔آپ ذرا اس بات پر بھی غورکریں کہ وہ 10 ممالک جہاں شراب نوشی کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ یقینا آپ کو یقین آجائے گا کہ 1۔ مالڈووا 2۔ بیلاروس 3۔ لیتھوانیا 4۔ روس (کیمونسٹ+عیسائی) 5۔ جمہوریہ چیک ) 6۔ یوکرین 7۔ آندورا 8۔ رومانیہ 9۔ سربیا 10۔ آسٹریلیا سب کے سب عیسائی ہیں مسلمانوںمیں تو ویسے بھی شراب کو حرام قراردیاگیاہے اسے ام الخائب کہا جاتاہے یعنی کہ تمام برائیوںکی ماں ۔اس کا یہ بھی مطلب نہیں لیا جاسکتا کہ کچھ مسلمان شراب نہیں پیتے یقینا کچھ پیتے ہوں گے لیکن ان کی تعداد آٹے میں نماک کے برابربھی نہیں اور جو شراب نوشی کرتے ہیں معاشرے میں ان کو اچھی نگاہوںسے نہیں دیکھا جاتا۔
آج اپنی معلومات میں یہ بھی اضافہ کرلیں کہ وہTOP10 ممالک کون کون سے ہیں جہاں قتل ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ 1۔ ہونڈوراس 2۔ وینزویلا 3۔ بیلیز 4۔ ایل ساوڈور 5۔ گوئٹے مالا 6۔ جنوبی افریقہ 7۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس 8۔ بہاماس 9۔ لیسوتھو 10۔ جمیکا ان تمام ممالک کا سرکاری مذہب عیسائی ہے جس کو یقین نہ آئے وہ گوگل پر سرچ کرکے دیکھ لے۔ آپ تو یہ بھی نہیں جانتے ہوں گے کہ دنیا میں خطرناک غنڈہ گردی کرنے والے گروپوں کے نام کیا ہیں ان TOP10 میںصرف 1۔ یاکوزہ غیر مسلم ہے باقی نو گروپ 2۔ ایگبرس 3۔ واہ سنگ 4۔ جمیکا پوسی 5۔ پریمیرو 6۔ آریائی اخوان 7۔ خون ۔ 18 ویں اسٹریٹ گینگ 9۔ منگکی 10۔ مارا سالاروتھا عیسائی ہیں ان گینگسٹروںسے پوری دنیا خوف کھاتی ہے یہ گروپ ہرقسم کی برائی میں لتھڑے ہوئے ہیں جو پیسوںکی خاطرکوئی جرم کرسکتے ہیں ان کے نزدیک کسی کی جان کی کوئی اہمیت نہیںفقط اپنے مفادات عزیزہیںاب ذکرہوجائے دنیا کے TOP10 منشیات اسمگلنگ مافیاز کا ان میں شامل ہیں جو تمام کے تمام عیسائی ہیں 1۔ پابلو اسکوبار(Pablo Escobar )-کولمبیا 2۔ اماڈو کیریلو) (Amado Carrillo Fuentes)-میکسیکو 3۔ کارلوس لیہڈر(Carlos Lehder) – جرمن 4۔ گریسیلڈا بلانکو(Griselda Blanco) -کولمبیا 5۔ جوکون گزمین- (Joaquín Guzmán) میکسیکو 6۔ رافیل کیرو-( Rafael Caro Quintero) میکسیکو ان حقائق اور اعدادوشمار پرکسی کو یقین نہیں تو وہ گوگل پر سرچ کرکے دیکھ لے اس پر حقیقت آشکارہوجائے گی کہ اس TOP10 پروفائل میں ایک بھی مسلمان ملک شامل نہیں اسلام نے تو ہرقسم کے نشے کی ممانعت کی ہے ،شراب کو حرام قراردیاہے حتیٰ کہ جنگ کے اصول وضح کیے ہیں حالت ِ جنگ میں بھی خواتین،بچوں اور بوڑھوں سے حسن ِ سلوک کرنے کا حکم ہے جنگی قیدیوں کیلیے نرمی کے لیے کہاگیا ہے اسکے باوجود مغربی اور مشرقی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلام دنیا میں ہر طرح کی دہشت گردی کا سبب ہے انفرادی طورپردنیا میں کسی بھی ملک یا کسی بھی مذہب کا کوئی فرد یا گروپ کسی جرم میں ملوث ہوسکتاہے لیکن اس بنیادپرتمام مسلمانوں کو دہشت گرد اور پورے عالم ِاسلام کو ان کاسرپرست قراردینا ظلم،ناانصافی اور حقائق کے منافی ہے بلکہ مسلمان تو مظلوم ہیں جتنا ظلم مسلمانوںپرکیاجارہاہے کائنات میں اس کی نظیرنہیں ملتی ۔
بھارت میں مسلم کش فسادات،کشمیرکی وادی میںظلم وستم، اس کے شہریوںکے بنیادی حقوق ریاستی جبر سے غصب کیے جارہے ہیں،میانمارمیں لاکھوںمسلمانوںکا قتل ِ عام ان کی جان و مال ،عزتوںکی پامالی معمول بن چکی ہے، چین میں مسلمانوںپر مذہبی پابندیاں اب کوئی لکی چھپی بات نہیں،عراق،شام،فلسطین،افغانستان اور کئی دیگر ممالک میں مسلمانوں کی نسل کشی، مظالم کے باعث ان پر عرصہ ٔ حیات تنگ ہے جس سے کروڑوں مسلمان متاثرہوگئے ہیں ان کے معاشی قتل کے منصوبے تیارکیے جارہے ہیں اسلام دشمن قوتوں کے پروپیگنڈے اور یک طرفہ میڈیا ٹرائل کی بنا ء پر بہت سارے سادہ لوح اور نادان مسلمان بھی ان بے بنیاد اور کھوکھلے دعوؤں پر یقین کرلیتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ مسلمان حقائق کے منافی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلیے تحقیق کا سہارا لیں آپ اپنی سوچ اور عقل کا کنٹرول دوسروں کے ہاتھ میں نہ دیں اپنے مذہب اسلام پر فخر کیجئے کیونکہ اسلام خوشحالی ، سلامتی اور امن کا درس دینے والا سچا دین ہے۔ان حقائق کی روشنی میں کیا یہ بات عجیب نہیں لگتی کہ دنیا میں ہربرائی، تمام جرائم اور ہرقسم کی دہشت گردی کو مسلمانوں کے ساتھ نتھی کردیاگیاہے اب سوال یہ ہے کہ صرف مسلمان دنیا میں ہر برائی کے ذمہ دار مسلمان ہیںدیگر مذاہب کے لوگوں سے کوئی جرم سرزدنہیں ہوتا؟۔کیاان میں کوئی انتہا پسندنہیں؟آپ ذرا سرچ کریںدنیا میں برائی کی جڑ کون لوگ ہیں اور ان کا تعلق کن ممالک اور مذاہب سے ہیں یہ حقائق عالمی ضمیر کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہیں اگر اسلام مخالف قوتوںکانظریہ نہیں بدلتا تو ساون کے ان اندھوںکاکسی کے پاس کوئی علاج نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
اُف ! یہ جذباتی بیانیے وجود هفته 18 مئی 2024
اُف ! یہ جذباتی بیانیے

اب کی بار،400پار یا بنٹا دھار؟ وجود هفته 18 مئی 2024
اب کی بار،400پار یا بنٹا دھار؟

وقت کی اہم ضرورت ! وجود هفته 18 مئی 2024
وقت کی اہم ضرورت !

دبئی لیکس وجود جمعه 17 مئی 2024
دبئی لیکس

بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟ وجود جمعه 17 مئی 2024
بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر