... loading ...
رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی ملک بھرکی طرح کراچی سمیت سندھ بھرمیں روح پرور مناظر دیکھے گئے ، فرزندان توحید نے ایک دوسرے کو ماہ رمضان المبارک کی آمد کی خوشی میں مبارکباد دینے کے ساتھ ہی پہلی نمازتراویح کی ادائیگی کے لیے مساجد کا رخ کیا، کراچی میں بڑے پیمانے پر نماز تراویح کے اجتماعات منعقد ہوئے ،حکومت کی جانب سے مساجد میں کورونا ایس اوپیز کے متعلق ایک مراسلہ مساجد میں تقسیم کرایا گیا ہے ۔رمضان المبارک کے آغاز پرکراچی کی چھوٹی اوربڑی تین ہزارسے زائد مساجد میں نماز تراویح کیلیے خصوصی انتظامات کیے گئے تاہم کورونا ایس اوپیز کے تحت نماز تراویح کے اجتماعات مساجد تک محدود کردیے گئے ،عیدگاہوں، پارکوں اورمیدانوں میں نمازترایح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی تاہم بعض شادی لان اورکمیونٹی سینٹرز میں بھی تراویح کے انتظامات کی اجازت دی گئی۔کراچی کی متختلف مساجد کے علاوہ شادی لان اورکمیونٹی سینٹرز میں 3 روزہ، 5 روزہ ، 7 روزہ ، 10اور15 روزہ کے علاوہ 25 اور27 روزہ تراویح پڑھانے کا اہتمام کیا گیا ہے ،بیشتر مساجد اور مقامات پر27 ویں شب کو ختم قرآن ہوگا جبکہ تنظیم اسلامی دیگرتنظیموں کی جانب سے مختلف مساجد میں نماز تراویح کے اجتماعات ترجمہ و تشریح کے ساتھ بھی منعقد کیے گئے ۔کراچی میں نماز تراویح کے بڑے اجتماعات نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ،جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجربازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن، میمن مسجد مصلح الدین گارڈن، جامع مسجد امجدیہ عالمگیر روڈ، ایکسپو سینٹر، خالقدینا ہال، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، مسجد بیت المکرم گلشن اقبال، جامعہ بنوری ٹان، دارالعلوم کراچی، سلطان مسجد ڈیفنس، مدنی مسجد عزیزآباد، فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد، طوبی مسجد ڈیفنس، جامع مسجد کنزالایمان گرومندر، جامع مسجد طیبہ پی ای سی ایچ ایس، مرکزی جامع مسجد عیدگاہ و دیگر مساجد میں منعقد ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے پہلی نماز تراویح ادا کی، پہلی نماز تروایح کے موقع پرمساجد میں نمازیوں میں جوش وخروش دیدنی تھا،بچوں کی بڑی تعداد بھی نماز تراویح پڑھنے مساجد پہنچی تھی۔نماز تراویح کا اہتمام کرنے والی تنظیموں اور افراد نے کورونا کی تیسری لہرکے باعث نمازیوں کواس سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے جن میں شرکا کیلیے مناسب صفوں ، وضو اور بیت الخلا کے انتظامات شامل تھے ۔کراچی کے مختلف علاقوں میں نماز تراویح کے مقامات اورمساجد کو برقی قمقموں کی مدد سے سجایا گیا جبکہ تنظیم اسلامی کے تحت کراچی میں 18 سے زائد مقامات پر ترجمہ و تشریح کے ساتھ نماز تراویح کے اجتماعات منعقد کیے گئے ۔مساجد میں نمازتراویح، شب بیداری، ذکر واذکار، توبہ، استغفار،قرآن خوانی، نمازوں کی ادائیگی اور درس قرآن کی مجالس کا بھی اہتما کیا گیا۔علمائے کرام کی جانب سے بابرکت ماہ صیام کی رحمتوں، برکتوں، سعادتوں اور فضائل رمضان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مساجد کی رونق بڑھ گئی ہیاور لوگوں خشوع وخضوع کے ساتھ عبادات کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت بڑی تعداد میں مساجد کا رخ کیا ہے ۔
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...
سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا جائے گا ، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرنے کا فیصلہ سلامتی کونسل اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان ک...
ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستا...
امبالا سے اڑنے والے طیاروں کو واپس بھگانے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے واپس امبالا جانے سے گریز‘ سری نگر پر لینڈ پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیا...
تیسرے ملکوں کے پرچم بردار جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، رپورٹ بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کرتے ہوئے پاکستانی کنٹینرز لے کر بھارتی بندرگاہ پر لن...
وفاقی وزرا کی تنخوا ہیں2لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزارروپے کر دی گئیں صدر مملکت نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا سرحدوں پر تناؤ اور ملک کے جنگی حالات سے دوچار ہو نے کے باوجود حکمران اپنے اپنے اللوں تللوں میں کوئی کمی کرنے کو تیار نہیں۔ بھارت کی طرف سے ب...
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...