... loading ...
چین اور ایران کے مابین دو روز قبل طے پانے والے معاہدے پر اپنے پہلے ردعمل میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے دونوں ملکوں کے مابین برسوں سے بڑھتی ہوئی شراکت داری کے بارے میں خدشات ہیں۔ تاہم امریکی صدر نے کوئی اضافی تفصیلات نہیں بتائیں جس سے ان کے تحفظات واضح ہوں۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں چین اور ایران نے 25 سالہ جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا اور چین کے تعلقات تیزی سے دشمنی میں بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے ‘سی این این’ کو بتایا کہ تعلقات کے ایسے پہلو ہیں جو بڑھتی ہوئی دشمنی کا باعث بن رہے ہیں ان میں مسابقتی پہلو بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے شعبے بھی موجود ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ چینی وزیر خارجہ کے تہران کے دورے کے دوران گذشتہ ہفتے 25 سال کی مدت کے لیے ایران اور چین کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے ۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں طے پایا ہے جب امریکا اور چین کے تعلقات میں سخت تناؤ پایاجاتا ہے ۔ایرانی خبر رساں اداروں نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے حوالے سے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اب اسٹریٹجک شراکت کی سطح پر پہنچ چکے ہیں اور چین ایران کے ساتھ جامع طور پر تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات موجودہ صورتحال سے متاثر نہیں ہوں گے بلکہ وہ مستقل اور تزویراتی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات آزادانہ طور پر طے کرتا ہے ۔ ایران ان ملکوں کی طرح نہیں جو فون کال کے ذریعے اپنی پوزیشن تبدیل کرتے رہتے ہیں۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...