... loading ...
یورپی ملک اٹلی میں کورونا کی وبا کے باعث شادیوں اور شرح پیدائش میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ جنازے بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔ اس المناک صورت حال کے نتیجے میں ملکی آبادی میں گزشتہ برس تقریبا چار لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اطالوی دارالحکومت روم سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اٹلی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں مجموعی آبادی کے تناسب سے کووڈ انیس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی شرح بہت زیادہ رہی ہے ۔ اسی لیے اب وہاں ملکی آبادی کو ایسی صورت حال کا سامنا ہے ، جسے ماہرین ”ڈرا دینے والے حالات” کا نام دے رہے ہیں۔بحیرہ روم کے کنارے واقع اس ملک میں کووڈ انیس کے باعث چند روز پہلے تک کْل ایک لاکھ سات ہزار افراد ہلاک ہو چکے تھے ۔ یہ یورپ کے کسی بھی ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے ۔ اس وبا کے باعث اٹلی سے زیادہ ہلاکتیں اب تک صرف برطانیہ میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔اٹلی کے قومی شماریاتی ادارے نے بتایا کہ 2020ء میں یکم جنوری سے لے کر اکتیس دسمبر تک کے عرصے میں شادیوں اور بچوں کی پیدائش میں واضح کمی اور کورونا کے باعث بے تحاشا انسانی اموات کے باعث ملکی آبادی میں تین لاکھ چوراسی ہزار کی کمی ہوئی۔مارچ 2021ء کے وسط تک اٹلی میں کووڈ انیس کے باعث کْل ایک لاکھ سات ہزار افراد ہلاک ہو چکے تھے ‘آبادی میں یہ کمی اتنی زیادہ ہے کہ یہ ٹسکنی کے اطالوی علاقے کے مشہور شہر فلورنس کی کْل آبادی کے تقریبا برابر بنتی ہے ۔دنیا کے سات صنعتی ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہونے والے اٹلی میں مجموعی آبادی میں کمی کا رجحان یوں تو 2015ء سے جاری ہے مگر کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اس ملک میں اتنا جانی نقصان ہوا ہے کہ آبادی میں کمی بہت تیز رفتار ہو گئی ہے ۔اطالوی دفتر شماریات کے مطابق ان عوامل کے باعث اٹلی کی کْل آبادی بھی کم ہو کر اب 60 ملین کی نفسیاتی طور پر اہم حد سے نیچے آ گئی ہے ۔ ماہرین کے مطابق ملک کی کْل آبادی اب 59.3 ملین کے قریب بنتی ہے ۔اس کے علاوہ گزشتہ برس ملک میں بچوں کی شرح پیدائش میں کمی کا ایک نیا ریکارڈ دیکھنے میں آیا۔ 2019ء میں ملک میں چار لاکھ بیس ہزار بچے پیدا ہوئے تھے ۔ مگر 2020ء میں یہ تعداد 16 ہزار کی کمی کے بعد چار لاکھ چار ہزار رہ گئی۔ کچھ برس قبل تک سانت آلیسیو کی کْل آبادی 330 افراد پر مشتمل تھی۔ ان میں بھی اکثریت بوڑھے افراد کی تھی۔ چھوٹے چھوٹے بلاکوں کی مدد سے بنی ہوئی تنگ گلیاں اکثر وبیشتر خالی دکھائی دیتی تھیں اور مکانات بھی خستہ حال ہوتے جا رہے تھے ۔ گاؤں کے زیادہ تر لوگ ملازمت کے بہتر مواقع کی تلاش میں آس پاس کے بڑے شہر منتقل ہو گئے تھے ۔یہی نہیں گزشتہ برس ملک میں سالانہ بنیادوں پر شہری اموات کی تعداد میں 2019ء کے مقابلے میں تقریبا 17 فیصد اضافہ ہوا اور ایک لاکھ بارہ ہزار شہری انتقال کر گئے ۔ پچھلے سال اٹلی میں سالانہ اوسط سے نصف سے بھی کم تعداد میں شادیاں ہوئی تھیں۔یورپی یونین کے رکن اس ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے المناک حد تک زیادہ جانی نقصان گزشتہ برس فروری میں دیکھنے میں آیا تھا مگر یہ سلسلہ ابھی تک ختم نہیں ہوا۔ پچھلے سال فروری سے اب تک ملک میں اس وائرس کی تقریبا 3.5 ملین نئی انفیکشنز ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔اسی لیے آج بھی اٹلی کے وسیع تر علاقے ایسے ہیں، جنہیں کورونا وائرس کے بہت زیادہ پھیلاؤ کی وجہ سے انتظامی طور پر ریڈ زون قرار دیا جا چکا ہے اور جہاں عام شہریوں کی نقل و حرکت پر ابھی تک سخت پابندیاں عائد ہیں۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...