... loading ...
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ترک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کی درخواست کی ہے ۔واضح رہے کہ ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات 2017 میں اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب خلیجی ریاستوں نے سعودی عرب کے دبا میں آ کر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے ۔انقرہ کے سعودی سفارتخانے میں اکتوبر 2018 میں سعودی نژاد امریکی صحافی جمال کے قتل کے بعد تعلقات مزید خراب ہو گئے ۔ ترکی اور امریکی ایجنسی سی آئی اے اس قتل کی ذمہ داری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر عائد کرتی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب اور یونان کی مشترکہ فوجی مشقوں کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو جنگی ڈرون طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ مستقبل میں سعودی رویے پر منحصر ہے ۔ترک صدر نے کہا کہ ایک طرف سعودی عرب ترکی سے جنگی ڈرون طیارے خریدنے کی درخواست کر رہا ہے اور دوسری طرف ترکی کے دشمن یونان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی اس معاملے کو خاموشی اور سفارتی بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ۔ ترکی کسی بھی صورت سعودی عرب کے ساتھ معاملات کو خراب نہیں کرنا چاہتا۔جنگی ڈرون طیاروں کی تیاری کے شعبے میں ترکی دنیا میں صف اول کے ممالک میں شامل ہو گیا ہے ۔آرمینیا اور آذربائیجان کی حالیہ جنگ میں ترکی کے جنگی ڈرون طیاروں نے اہم کردار ادا کیا۔ ترکی کے جنگی ڈرون طیاروں نے جنگ کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا تھا۔سعودی عرب اور ترکی کے درمیان ملٹری ڈرون طیاروں کی تیاری کا ایک معاہدہ پہلے سے طے ہو چکا ہے ۔ ترک نجی کمپنی ویستل نے سعودی عرب کے ساتھ یہ معاہدہ کچھ عرصہ پہلے کیا تھا۔ترک صدر نے گذشتہ سال مشرق وسطی کے ممالک اور خاص طور پر سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوششیں کی ہیں۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...