... loading ...
عالمی ادارہ صحت نے جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے ۔اس طرح یہ تیسری ویکسین بن گئی ہے جس کی منظوری عالمی ادارہ صحت نے دی ہے ، اس سے قبل فائزر/بائیو این ٹیک کی ویکسین اور آکسفورڈ/ایسٹرازینیکا کی تیار کردہ ویکسین کی منظوری دی گئی تھی۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی منظوری دیئے جانے کے بعد عالمی سطح پر کورونا ویکسینز کی فراہمی کے لیے اضافی 50 کروڑ خوراکیں کوویکس پروگرام کو مل سکیں گی۔خیال رہے کہ کوویکس پروگرام کی سربراہی مشترکہ طور پر عالمی ادارہ صحت، گیوی ویکسین الائنس، کولیشن آف اپڈیمیک پریپئرڈنس انوویشنز (سی ای پی آئی) کر رہے ہیں۔اس کا مقصد غریب اور ترقی پذیر ممالک میں کووڈ کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنا ہے ۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کووڈ کے خلاف ہر نیا، محفوظ اور مؤثر ٹول وبا کو کنٹرول کرنے کے قریب لے جاتا ہے ۔عالمی ادارہ صحت نے اس ویکسین کی منظوری اس وقت دی جب 11 مارچ کو یورپی یونین نے بھی اس کی منظوری دی۔ ویکسین کو پہلے ہی امریکا، کینیڈا اور جنوبی افریقہ میں منظوری دی جاچکی ہے ۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کو ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی ہے ۔توقع ہے کہ مارچ میں چین کی سینوفارم اور سینوویک کے ساتھ ساتھ موڈرنا کی ویکسینز کو بھی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ منظوری حاصل ہوسکتی ہے ۔جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کو تقسیم کرنا بھی آسان ہے کیونکہ فائزر اور موڈرنا کی ویکسینز کے برعکس یہ ویکسین فریج کے عام درجہ حرارت میں بھی 3 ماہ تک محفوظ رکھی جاسکتی ہے ۔کمپنی نے ویکسین تیار کرنے کے وقت کوویکس کو 50 کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو جولائی تک اس پروگرام کو فراہم کیے جانے کا امکان ہے ۔جانسن اینڈ جانسن نے جنوری کے آخر میں ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے نتائج جاری کیے تھے ، جن میں بتایا گیا تھا کہ یہ معتدل اور شدید بیماری کی روک تھام میں 66 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی، تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ شدید بیماری کے خلاف اس کی افادیت 85 فیصد تھی۔کمپنی نے بتایا کہ امریکا میں یہ ویکسین معتدل اور شدید بیماری کے خلاف 72 فیصد، لاطینی امریکا میں 66 فیصد اور جنوبی افریقہ میں 57 فیصد مؤثر رہی۔یعنی یہ ویکسین جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی نئی قسم کے خلاف صرف 57 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی۔ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے شیئر کیے گئے بڑے کلینیکل ٹرائلز ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ویکسین بزرگ افراد کے لیے بھی مؤثر ہے چونکہ اس کی صرف ایک خوراک استعمال کرنے کی ضرورت ہے تو عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس سے تمام ممالک میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب کمپنی نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویکسین غیرمنافع بخش بنیادوں پر دستیاب ہوگی۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو ایلکس گورسکے نے کہا کہ اس سنگ میل سے ہماری سنگل ڈوز ویکسین تک عالمی رسائی کی فراہمی میں پیشرفت ہوگی۔
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...