... loading ...
فرانس کے سابق وزیراعظم ایڈورڈ بلادور کو پاکستان کے ساتھ آبدوزوں کی ڈیل میں بدعنوانی کے الزام سے بری کردیا گیا ہے ۔ یہ ڈیل 1990 کی دہائی میں ہوئی تھی۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایڈورڈ بلادور کی عمر اس وقت 91 سال ہے ۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے آبدوزوں کی ڈیل سے کمیشن حاصل کیا تھا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے ذریعے س وقت یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ اس ڈیل کے نتیجے میں حاصل ہونے والے کمیشن کو صدارتی انتخابات کے لیے قائم فنڈ میں استعمال کرنے کے خواہش مند تھے ۔ صدارتی فنڈنگ 1995 میں ہونے والے انتخابات کے لیے قائم کی گئی تھی۔فرانس کے سابق وزیر دفاع فرانکوس لیوٹارڈ کو اثاثوں کے غلط استعمال میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔اسی کیس میں گذشتہ سال چھ افراد کو قید کی سزا سنائی گئی تھی۔خبررساں ایجنسی کے مطابق اس سلسلے کی تحقیقات اس وقت شروع ہوئی تھی جب 2002 میں ہونے والے ایک حملے میں گیارہ فرانسیسی انجینئرز ہلاک ہو گئے تھے ۔ یہ حملہ کراچی میں ہوا تھا۔کراچی میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری اس وقت اعلی حکام نے انتہا پسندوں پر عائد کی تھی تاہم اس شک کا اظہار بھی کیا گیا تھا کہ فرانس کے صدر ژاک شیراک کی جانب سے خفیہ ڈیل میں حاصل ہونے والے کمیشن کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے ایسا کیا جا سکتا ہے ۔پاکستان کے ساتھ طے پانے والے پانے والے آبدوزوں کے معاہدے میں اپنے اوپر عائد کردہ الزامات سے سابق وزیراعظم ایڈورڈ بلادور اور سابق وزیر دفاع فرانکوس لیوٹارڈ نے انکارکردیا تھا۔فرانس میں گذشتہ سال جون کے اندر تین سابق حکومتی اہلکاروں اور تین دیگر کو دو سے پانچ برس قید کی سزا دی گئی تھی۔جن افراد کو سزا دی گئی تھی ان میں سابق کیمپین منیجر، فرانکوس لیوٹارڈ کے سابق مشیر اور فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کے مشیر شامل تھے جو اس وقت سیلز اور کمیشن کے انچارج تھے ۔نکولس سرکوزی کو بدعنوانی کے ایک دوسرے کیس میں قید کی سزا ہوئی تھی۔ ان سے قانونی طور پر اس ضمن میں بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ انہوں نے بھی اس ڈیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلق سے انکار کیا تھا۔
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...