... loading ...
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔پشاور زلمی نے نوجوان بیٹسمین حیدر علی اور کیربیئن پاور ہٹر ردر فورڈکی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 199 رنز کا ہدف تین گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پشاور زلمی کی ایونٹ میں مسلسل یہ دوسری کامیابی ہے ۔پشاور زلمی کے حیدر علی کوبرق رفتار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی ابتدائی دو وکٹیں 27 کے مجموعی اسکور پر گرگئیں، اس وقت پشاور زلمی کی اننگز کے ابتدائی 4 اوورز بھی گزرچکے تھے ۔ کامران اکمل 3 اور ٹام کوہلر کیڈمور 4 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔چوتھے نمبر پر میدان میں اترنے والے نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے پہلے اوپنر امام الحق اور پھر تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک کے ہمراہ 52، 52 رنز کی شراکت قائم کرکے میچ کو دلچسپ بنایا۔ حیدر علی نے 29 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں پر مشتمل 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین نے آئوٹ کیا۔اوپنر امام الحق 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 41 رنز بناکر زاہد محمود جبکہ3 چھکوں اور 1 چوکے کی بدولت 34 رنز بنانے والے آل رائونڈر شعیب ملک آسٹریلیا کے بین کٹنگ کا شکار بنے ۔اس موقع پر پشاور زلمی کوجیت کے لیے 25 گیندوں پر 54 رنز درکار تھے ۔ ایسے میں کیرئبین پاور ہٹر ردر فورڈ اور وہاب ریاض نے چھکوں کی برسات کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ردر فورڈ نے دبائو میں 4 جبکہ وہاب ریاض نے 2 چھکے لگائے ۔پشاور زلمی کو میچ کے آخری اوور میں جیت کے لیے چھ رنز درکار تھے ۔ فاسٹ بالر محمد حسنین نے اس اوور کی پہلی دو گیندوں پر 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوا کر میچ میں سنسنی پھیلائی مگر شائد اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 3 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ردر فورڈ 18 گیندوں پر 36 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔وہاب ریاض 8 گیندوں پر 20 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ ثاقب محمود کوئی رن نہ بناسکے ۔کوئٹہ کے ڈیل اسٹین نے 2جبکہ بین کٹنگ، زاہد محمود، محمد حسنین اور عثمان شنواری نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ان کا ٹاپ آرڈر پار پلے کا بھرپور فائدہ نہ اٹھاسکا اور ابتدائی 6 اوورز میں صرف 42 رنز ہی بناسکا۔ یہاں تک کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کی پہلی نصف سنچری بھی 42 گیندوں پر بنی۔ اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر صائم ایوب 21اور کیمرون ڈیلپورٹ2 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔تاہم کپتان سرفراز احمد نے کریز سنبھالتے ہی رنز بنانے کی رفتار تیز کردی۔ انہوں نیپہلے فاف ڈوپلیسی اور پھر اعظم خان کے ہمراہ لمبی پارٹنرشپس قائم کیں۔ انہوں نے تیسری اور چوتھی وکٹ کے لیے بالترتیب 40 اور 105 رنز کی شراکت داری قائم کیں۔سرفراز احمد نے 40 گیندوں پر 12 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 202 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 81 رنز اسکور کیے ۔ یہ ان کی ایونٹ کے رواں ایڈیشن میں پہلی نصف سنچری تھی۔دوسری طرف نوجوان بیٹسمین اعظم خان نے 26 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاف ڈوپلیسی نے 142 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 37 رنز بنائے ۔مضبوط پوزیشن کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے لیے 200 کا ہندسہ عبور کرنا ممکن نہ ہوسکا۔ان کے پاور ہٹر بین کٹنگ اور آل رائونڈر محمد نواز بالترتیب بغیر کوئی رن بنائے اور 2 اسکور پر آئوٹ ہوگئے ۔دونوں کو ثاقب محمود نے آئوٹ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے ۔ پشاور زلمی کے فاسٹ بالر ثاقب محمود نے 3 جبکہ وہاب ریاض نے 2 اور محمد عمران نے 1 وکٹ حاصل کی۔
میں آپ کے قانون کو چیلنج کرتا ہوں آپ میرا مقابلہ کیسے کرتے ہیں، ایسے قوانین ملک میں نہیں چلنے دیں گے، جس نے یہ قانون بنایا اس مائنڈ سیٹ کیخلاف ہوں ،سربراہ جے یو آئی کا حکومت کو چیلنج نواز اور شہبازغلامی قبول کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مبارک، ہم قبول نہیں کریں گے،25 کروڑ انسانوں ...
آپریشن میں مزید انسانی باقیات برآمد، سول اسپتال میں باقیات کی مقدار زیادہ ہے تباہ شدہ عمارت میں ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ،ڈی سی سائوتھ (رپورٹ:افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، مزید انسانی باقیات برآمد ہونے ک...
بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں واضح بہتری آئے گی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں واضح بہتری آئے گی۔شرجیل میمن کی ...
لوگوں کو بھتے کے چکر میں جلانے والے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنیکی باتیں کر رہے کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات رونما نہیں ہوں گے؟ پریس کانفرنس سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے بھتے...
وفاق ٹی ڈی پیز کیلئے وعدہ شدہ فنڈز نہیں دے رہا، 7۔5 ارب اپنی جیب سے خرچ کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں رکھنے اور ملاقاتوں سے روکنے کی شدید مذمت ،کابینہ سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی کی ا...
بڑی تعداد میںفلسطینی شہری عارضی اور پلاسٹک کی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 3 فلسطینی صحافیوں سمیت 8 افراد شہید،دو بچے بھی شامل غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کے منصوبوں کے کوآرڈینیٹر ہانٹر میک گورن نے شدید الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی...
محمد آصف پاکستان کا عالمی سیاست میں مقام ہمیشہ اس کی جغرافیائی اہمیت، پیچیدہ سیاسی تاریخ اور بدلتے ہوئے معاشی و سلامتی کے چیلنجز سے جڑا رہا ہے ۔ اندرونی عدم استحکام، معاشی دباؤ اور سفارتی مشکلات کے کئی برسوں کے بعد پاکستان ایک بار پھر خود کو ایک مؤثر عالمی کھلاڑی کے طور پر منو...
لاپتا شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی،دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی، 30 لاشیں کراکری کی دکان سے ملیں،ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن اسی جگہ کی آئی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ لاشوں کی باقیات سرچ آپریشن کے دوران ملیں،ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہ...
ایم کیو ایم پر برستے برستے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنے کی دعوت قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران ایم کیو ایم پر شدید تنقید کر رہے تھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل کا لہجہ بدل گ...
اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے کامیابی حاصل ہو گی،پاکستان مشکلات سے باہر آ چکاہے شہباز شریف کی ڈیوس میں پاکستان پویلین میں بریک فاسٹ میں شرکت،شرکاء سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقبل انتہائی پُرامید،ملکی ترقی کی راہیں روشن ہیں، اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے...
غزہ کا بورڈ آف پیس نوآبادیاتی نظام کی نئی شکل، ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کانیانظام ہے، ایکس پر جاری بیان جماعت اسلامی پاکستان کے حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غزہ کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے امر...
چیف جسٹس کی زیر صدارت ماہانہ اصلاحات ایکشن پلان اجلاس،بار کے صدر، سیکریٹری دیگر حکام کی شرکت کیس کیٹیگرائزیشن کا عمل دوماہ میں مکمل ہو گا،سزائے موت ، فوجداری مقدمات کی جیل اپیلوں کا جائزہ،اعلامیہ سپریم کورٹ نے سزائے موت کی تمام زیر التوا اپیلیں 45 دنوں میں نمٹانے کا فیصلہ کر ...