... loading ...
لداخ سیکٹر دو ایٹمی طاقتوں انڈیا اور چین کے درمیان نیا محاذ جنگ بن گیا’آنے والے دنوں میں اس خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے ‘نڈیا اور چین نے بات چیت میں ذرا سی بھی لغزش برتی تو کشیدگی اور بڑھنے کے امکانات ہیں’حالیہ ہفتوں میں چین نے اس علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی نوعیت کی نئی تعمیرات کی ہیں’چین بڑے پیمانے پر اضافی میزائل، ٹینک اور راکٹ وغیرہ نصب کر رہا ہے ‘چین سرحد پر فوجی نقل وحرکت کے لیے کئی مقامات پر ریلوے لائنیں بچھا رہا ہے ـتفصیلات کے مطابق انڈیا کے لداخ سیکٹر میں چین کی جانب سے ہتھیاروں اور فوجیوں کی اضافی تعیناتی کی خبروں کے درمیان چین نے الزام عائد کیا ہے کہ انڈین فوجیوں کی چینی سرزمین میں دراندازی کے سبب سرحدی ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انڈین فوجی چین کی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے ماضی میں دراندازی کرتے رہے ہیں۔بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی غرض سے انڈین فوجی سرحدی علاقے میں ایک طویل عرصے سے ہمارے خطے میں دراندازی کر تے رہے ہیں جو ٹکراؤ اور تنازع کا سبب بنتا ہے ۔ یہی انڈیا، چین سرحد پر کشیدگی کا بنیادی سبب ہے ۔چین کی طرف سے یہ ردعمل ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب انڈین میڈیا نے حکومت کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین مشرقی لداخ میں پینگونگ سو جھیل کی فنگر چار سے فنگر سات کے درمیان بڑے پیمانے پر اضافی میزائل، ٹینک اور راکٹ وغیرہ نصب کر رہا ہے ۔یہ خطہ پہلے انڈیا کے کنٹرول میں تھا مگر گذشتہ جون میں ایک خونریز ٹکراؤ کے بعد چین نے اس پر قبضہ کر لیا تھا۔اس وقت سے یہاں ہزاروں چینی فوجی تعینات ہیں۔ انڈیا نے بھی اپنے موجودہ کنٹرول والے علاقے میں ہزاروں فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔سٹیلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں چین نے اس علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی نوعیت کی نئی تعمیرات کی ہیں۔ ان تصاویر سے اس علاقے میں نئے ہتھیاروں اور بھاری مشینوں کی موجودگی کا بھی پتہ چلتا ہے ۔ چینی فوج نے جھیل میں نگرانی کے لیے گشت کرنے والی کشتیوں کی تعداد بھی بڑھا دی ہے ۔گذشتہ دنوں انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ لداخ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ‘انڈیا اور چین کے فوجی کمانڈروں کے درمیان مذاکرات کے نو دور ہو چکے ہیں جن میں کسی حد تک کامیابی بھی ملی ہے ۔ لیکن اس بات چیت کا زمین پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے ۔دلی یونیورسٹی میں بین الاقوامی امور کی پرفیسر رتوشا تیواری کہتی ہیں کہ یہ واضح ہے کہ جو بات چیت ہو رہی ہے وہ کارگر ثابت نہیں ہو رہی ہے ۔’مشرقی لداخ میں گذشتہ چند مہینوں میں جو واقعات ہوئے ہیں وہ سرحد پر ملٹرائزیشن جاری رکھنے کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ مستقبل قریب میں اس طرح کے امکان کم نظر آتے ہیں کہ انڈیا چین کی سرحد پر اطمینان سے بیٹھ سکے گا۔ کیونکہ انڈیا ابھی تک چین کو صحیح معنوں میں مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب نہیں ہوا ہے ۔’پینگونگ سو جھیل کے کنارے حال میں چین کی جانب سے اضافی ہتھیار نصب کیے جانے کے پس منظر میں رتوشا کہتی ہیں کہ آنے والے دنوں میں اس خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے ۔وہ کہتی ہیںانڈیا اور چین نے بات چیت میں ذرا سی بھی لغزش برتی تو کشیدگی اور بڑھنے کے امکانات ہیں۔ ساتھ ہی امریکہ میں کس کی حکومت ہے اس کا بھی عالمی سیاست پر اثر پڑتا ہے ۔ امریکہ میں ڈیموکریٹ کے اقتدار میں آنے کے بعد صدر ٹرمپ کی جو چائنا پالیسی تھی وہ شاید جاری نہ رہے ، اس کا بھی اس خطے پر اثر پڑے گا۔اطلاعات یہ بھی ہیں کہ چین سرحد پر فوجی نقل وحرکت کے لیے کئی مقامات پر ریلوے لائنیں بچھا رہا ہے ۔ وہ شمال مشرقی سرحدوں کے نزدیک بھی کئی مقامات پر فوجی تعمیرات کر رہا ہے ۔ ابھی حال میں ارونا چل پردیش سے خبر آئی تھی کہ چین نے انڈین خطے کے کئی کلومیٹر اندر ایک گاؤں تعمیر کر لیا ہے ۔چین کی سرحد پر بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کے درمیان انڈیا نے مصنوعی سیاروں اور خودکار ڈرون طیاروں کے ذریعے چین کی سرگرمیوں پر نظر رکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انڈین میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اس مقصد کے لیے انڈیا اسرائیل اور امریکہ سے جدید ترین ڈرون حاصل کر رہا ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...