... loading ...
صدر بائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی جنگی بیڑوں نے چینی سمندری حدود کے نزدیک دوسری بڑی نقل و حرکت کی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ جنوبی چین میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑوں نے مشترکہ مشقیں انجام دی ہیں جب کہ کچھ ہی روز قبل امریکا کے جنگی بحری جہاز متنازع خطے میں چین کے زیر انتظام جزیروں کے نزدیکی علاقوں میں آگئے تھے ۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکا کے اس اقدام کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے ۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے طیارہ بردار بحری بیڑوں کی بحیرہ جنوبی چین میں نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، طاقت کا یہ مظاہرہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین اپنی سالمیت کو برقرار رکھنے اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا۔واضح رہے کہ کچھ ہی دن قبل چین کی جانب سے پاراسل جزیرے کے قریب امریکی جنگی بیڑے جون مک کین کی نقل و حرکت کی مذمت کی گئی تھی۔ صدر بائیڈن کے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد چینی حدود کے نزدیک امریکا کی یہ پہلی بڑی نقل و حرکت تھی۔گزشتہ ماہ امریکی فوج کی جانب سے کہا گیا تھا کہ چینی فضائیہ نے بحیرہ جنوبی چین پر پروازیں کی ہیں تاہم ان پروازوں سے امریکی بحریہ کو کوئی خطرہ پیش نہیں آیا۔ تاہم چین کے اقدام کو اس علاقے میں جاری چپقلش میں اضافے کا اشارہ سمجھا گیا۔خیال رہے کہ امریکا بحیرہ جنوبی چین میں سرحدی حدود سے متعلق چین کے کئی دعوئوں کو تسلیم نہیں کرتا ۔ امریکا کا الزام ہے کہ قدرتی وسائل سے مالامال اس خطے میں چینی بحریہ اور عسکری قوت کا مقصد ملیشیا، فلپائن اور ویتنام جیسے پڑوسی ممالک کو دھمکانا اور دبائو میں لانا ہے ۔امریکی بحریہ کے بحیرہ جنوبی چین میں مشقیں کرنے والے بیڑے کے کمانڈر جم کرک کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت سمندر میں نقل و حرکت کے لیے تمام ممالک کے یکساں حق کو یقینی بنانے کے لیے پْرعزم ہیں۔چین نے اس سے قبل بھی بحیرہ جنوبی چین میں اپنے زیر انتظام کئی جزیروں کے نزدیک امریکی جنگی بیڑوں کی نقل و حرکت پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور اسے اپنی سالمیت کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے امریکا پر کشیدگی بڑھانے کے الزام بھی عائد کیا ہے ۔صدر بائیڈن کے برسر اقتدار آنے کے بعد گزشتہ ہفتے آبنائے تائیوان میں امریکی جنگی بیڑے کے نقل و حرکت پر بھی چین کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کے برسراقتدار آنے کے بعد چین کے ساتھ امریکا کے تعلقات میں ٹرمپ دور کی تلخیاں کم ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی تھی تاہم بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحریہ کی نقل و حرکت اس تاثر کو تقویت فراہم نہیں کرتی۔
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور،جسٹس بابر ستار پشاور ہائیکورٹ ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ 9 ارکان نے حق میں ووٹ دیاجبکہ تبادلے کیخلاف 3 ووٹ سامنے آئے،ذرائع چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں ک...
آزاد عدلیہ کیلئے افسوس ناک دن ، ججوں کے تبادلے کی کوئی وجہ ہونا چاہیے(سینیٹر علی ظفر) عدلیہ پر تیز وارکیا گیا، ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، فیصلہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ، بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ...
امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ رکن ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا، پالیسی فیصلہ تیل کی پیداوار کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا،اماراتی وزیرتوانائی کا جاری بیان یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس جس میں روس جیسے اتحادی شامل ہیں دونوں کو چھوڑ دے گا، یو اے ا...
یہ میزائل سسٹم جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشنل آلات سے لیس ہے،آئی ایس پی آر تجربہ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ،پاک فوج کے افسران نے کیا آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا، جو جدید ...
آبادی کے سیلاب کے سامنے بند نہ باندھا تو آنے والے برسوں میں ملکی وسائل کو مزید تیزی سے بہا کر لے جائے گا ہر سال 60لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں اور پورے خاندان کیلئے ضروری، وزیر مملکت صحت وزیر مملکت برائے صحت مختار احمد بھرتھ نے 2050تک پاکستان کی آباد...
ایران مذاکرات کی پیش کش پر غورکیلئے آمادہ ہوگیا،امریکا جنگ کے دوران اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا،اسی لیے جنگ بندی کی پیش کش کی جا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ ہم نے پوری دنیا کو دکھا دیا ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور بہادری کے ذریعے امریکی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس مشکل...
فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی وانا ہسپتال منتقل،سکیورٹی ذرائع اہل علاقہ کا افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ،وفاقی وزیرداخلہ ...