... loading ...
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت ہٹانے کیلئے لانگ مارچ اور استعفے کوئی آپشن نہیں، ایک ہی آپشن ہے جو بلاول بھٹو زرداری نے بتایا ہے لانگ مارچ اور دھرنے کیلئے اربوں روپے چاہیے ہوتے ہیں دھرنوں اور لانگ مارچ سے حکومتیں نہیں جایا کرتیں مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کا موقف سمجھ سے بالاتر ہے ۔ ان کے موقف کے ساتھ چلنا مشکل ہے پہلے کہتے تھے راولپنڈی دھرنا دیں گے راولپنڈی کا مطلب جی ایچ کیو ہے اب کہتے ہیں ان سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ لانگ مارچ اور دھرنے سے اتنی متاثر نہیں ہوگی تحریک عدم اعتماد کے بعد بھی حکومت کی چولیں ہل جاتی ہیں۔ حکومت کو ہٹانے کی ضرورت نہیں یہ اپنے بوجھ تلے خود ہی دب جائے گی۔ اندر بہت سے لوگ متنفر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء تحریک اسٹیبلشمنٹ کے چلانے کی بات کی مذمت کرتا ہوں ہم نے اپنا مقصد ججز کو بحال کراکر حاصل کیا۔ وکلاء تحریک ایک آرمی چیف کے خلاف تھی جو صدر بھی تھا ۔ وکلاء تحریک خالصتاً وکلاء کی تھی پرویز مشرف نے عدلیہ سے ٹکر لی جو اسے مہنگی پڑی۔ وکلاء تحریک بڑی پرامن تھی ایک گملا بھی نہ ٹوٹا لانگ مارچ اور دھرنا آسان نہیں ہوتا بڑے وسائل کی ضرورت ہوتی ہے ۔ دھرنے کیلئے اربوں روپے چاہیے ہوں گے لوگوں کوکھانا کھلانا ہوتاہے اوردیگر ضروریات پوری کرنی ہوتی ہیں کہنا آسان ہے مگر کرنامشکل ہے کبھی کہا گیا کہ 6دسمبر کو آر یا پار کبھی 13دسمبر کو آر پار کا کہا گیا کیا آرپار کرنا آسان ہوتا ہے آپ کے 2 ایم این ایز نے تو استعفے نہیں دیا ۔ تمام مراحل صبر آزما ہیں۔ پہلے کہتے تھے ہم راولپنڈی میں دھرنا دیں گے اب کہتے ہیں راولپنڈی والوں سے تو ہماری لڑائی ہی نہیںہے ۔ ہم تو ان سے صرف گلے شکوے ہی کرسکتے ہیں جنگ تو ہماری صرف حکومت سے ہے اگر حکومت سے جنگ ہے تو جی ایچ کیو جانے کی بات کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے جو تجویز دی ہے وہ آئینی ہے غیر آئینی طریقے سے حکومتیں نہیںجایا کرتیں ۔ حکومٹ ہٹانے کیلئے عدم اعتماد ہی آئینی طریقہ ہے ۔ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے بہتر یہی ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی تجویز پر عمل کیا جائے اگر آپ استعفے دیتے ہیں تو اس سے پورا سندھ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو مل جائے گا۔
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...