... loading ...
امریکا کے وفاقی بجٹ سے چلنے والے تین بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے سربراہوں کو صدر جوزف بائیڈن کی انتظامیہ نے ملازمتوں سے فارغ کر دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی ایجنسی برائے گلوبل میڈیا کی قائم مقام سربراہ کیلو شا نے ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کے ڈائریکٹر ٹیڈ لی پئین، ریڈیو فری ایشیا کے ڈائریکٹراسٹیفن ییٹس اور مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ نیٹ ورکس کی ڈائریکٹر وکٹوریا کوٹس کو فارغ خطی دے دی ہے ۔ انھیں سبکدوش صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک ماہ قبل ہی ان عہدوں پر مقرر کیا تھا۔اس سے ایک روز قبل وائس آف امریکا (وی اواے )کے ڈائریکٹر اور ان کے نائب کو ہٹا دیا گیا تھا اور کیوبا براڈ کاسٹنگ کے دفتر کے سربراہ اپنے عہدے سے ازخود سبکدوش ہوگئے تھے ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔بدھ کو وفاقی وزراء اسد عمر ، شفقت محمود ،علی زیدی و دیگر اراکین اور معاون خصوصی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں جو نتیجہ ہم نے دیکھا اس نے ہمارے بیانیے کو تقویت دی،ہمارا بیانیہ تھا کہ سینیٹ کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر منڈی لگے گی اور ضمیروں کے سود...
افغانستان کے صوبہ ننگہار میں ریڈیو اور ٹی وی کے اسٹوڈیو میں کام کرنے والی تین خواتین کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ طالبان نے اس میں اپنا ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ صوبے ننگہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ایک مقامی ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشن کے لیے کام کرنے والی تین خواتین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے ڈائریکٹر زلمے لطیفی کا کہنا تھا کہ دفتر سے نکلنے کے بعد ان خواتین کو دو مختلف حملوں میں قتل کیا گیا۔ خبر ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزکو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کرتا ہے ۔پی سی بی نے اپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے یہ فیصلہ لیگ کے تمام شرکاکی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا ہے ۔ویکسین کی یہ ڈوز جمعرات کولگائی جائے گی تاہم یہ اختیار کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاس ہوگا کہ آیا وہ کورونا ویکسین لگواناچاہتے ہیں یا نہیں۔پی سی بی گذشتہ چند عرصے سے قومی اور وفاقی حکومت کے عہدیداران سے رابطے میں تھا، جہاں انہیں قومی کرکٹ ...
قومی اسمبلی سمیت سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ پنجاب کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ آج اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کے ہال کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ حاصل ہے ۔پولنگ کے دوران قومی اسمبلی میں اراکین کے موبائل اندر لے جانے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرا...
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے نئی کابینہ کی منظوری دی ہے ۔ وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے وزرا کے نام منظوری کے لیے پیش کیے تھے ۔کویتی خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ پہلی بار ملک میں دو نئی وزارتیں قائم کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک فروغ تفریحات اور دوسری انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن افیئرز کی وزارت ہے ۔الحمد الصباح نے بیان میں مزید کہا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن امور کی وزارت آئندہ مرحلے میں کویت میں سائبر سیکیور...
سعودی عرب میں کھجور کی برآمدات کا حجم ایک لاکھ 27 ہزار ٹن سے بڑھ کر 2 لاکھ 15 ہزار ٹن تک پہنچ گیا ہے جوکہ 68 فی صد کے برابر ہے ۔ برآمد کی جانے والی کھجور سے حاصل ہونے والے منافع کی قیمت 5 کروڑ 35 لاکھ ریال سے بڑھ کر 9 کروڑ 27 لاکھ ریال تک پہنچ گئی ہے اور سنہ 2015 کے بعد مجموعی طور پر 73 فی صد ہے ۔میڈٰارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں قومی مرکز برائے کھجور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں کھجور کی برآمدات کا حجم ایک لاکھ 27 ہزار ٹن سے بڑھ کر دو لاکھ 15 ہزار ٹ...
بالی ووڈ میں ہالی ووڈ فلموں کی چربہ سازی کوئی نئی بات نہیں۔ ایک بار پھر ایسا ہی کرنے کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم' ہیروپنتی 2 'کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جو کہ اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر بھی شیئر کیا۔ یہ پوسٹر اصل میں ہالی ووڈ فلم سیریز 'ہٹ مین' اور اس کے ویڈیو گیم سیریز کا چربہ ہے ۔فلم کے پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹائیگر شروف بالکل ہٹ مین کے ایجنٹ 47 کی طرح کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں ا...
پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ملکی شوبز انڈسٹری میں مہوش حیات کو بہترین ڈانسر جب کہ اقرا عزیز اور سجل علی کو اچھی اداکارہ قرار دیا ہے۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی سوالوں کے جواب دیئے ۔ماہرہ خان سے جب بہترین ڈانسر سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سی اچھی ڈانسرز موجود ہیں لیکن مہوش حیات بہترین ڈانسر ہیں۔ میرا جی بھی ایک اچھی ڈانسر ہیں، اگر آپ نے گانے ' اک پل' پر ان کا رقص دیکھا ہو تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ میرا کتنی اچ...
سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی کی دھکم پیل کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مکیش چائولہ زخمی ہوگئے تھے جو ہیئر لائن فریکچر کا شکار ہوگئے ۔سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے منحرف اراکین کی پٹائی لگادی۔سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے منحرف ایم پی ایز سندھ اسمبلی پہنچے ۔کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو نے رجسٹر میں حاضری لگوائی، حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا۔تحریک انصاف کے منحرف ایم...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد سے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتانے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی تحقیقات میرٹ پر ہونگی۔واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتارہے تھے ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد علی حیدر گیلانی نے اس ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں دشمن کے ناپاک ارادوں سے باخبر اور پرعزم رہنا ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کا اہم دورہ کیا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔اس دورے کے موقع پر فوجی حکام کی جانب سے آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ، علاقے کے استحکام کے لیے جاری آپریشنز، علاقے کی ترقی سمیت سرحدی راہداریاں کھولنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے سربراہ نے جنوبی وزیرستان کے ...
صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز وِد آوٹ بارڈرز نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف استنبول کے سعودی سفارت خانے میں قتل کیے گئے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت جرمنی کے وفاقی دفتر استثغاثہ کو ایک شکایت جمع کرائی ہے ۔ اس کریمنل کمپلینٹ میں سعودی عرب میں قید دیگر چونتس صحافیوں کا حوالہ بھی دیا گیا ہے ۔جرمن ٹی وی کے مطابق منگل کے روز رپورٹرز وِد آوٹ بارڈز کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ جمال خاشقجی قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے متعلق ایک درخواست جرمن...