... loading ...
چھبیس جنوری سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی قیادت بابراعظم کریں گے ، یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب بابراعظم کسی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی قیادت کریں گے ۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا تاہم بابراعظم کے کرکٹ کیرئیر میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کا کردار بہت اہم ہے کہ جہاں سال 2007 میں آخری مرتبہ پاکستان آنے والی مہمان ٹیم نے ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، بابراعظم اس ٹیسٹ میچ میں بطور بال پکر گراؤنڈ میں موجود تھے ۔ کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم بابراعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ نامور ستاروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنے کا شوق انہیں قذافی اسٹیڈیم کھینچ لایا، وہ اپنی خواہش پر 2007 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بال پکر بنے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بال پکر کی حیثیت سے نہ صرف باؤنڈری کراس کرنے والی گیندیں پکڑتے بلکہ کھلاڑیوں کو ناکنگ بھی کرواتے تھے ، یہ انضمام الحق کے ٹیسٹ کیرئیر کا آخری میچ تھا، انہیں جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید 2 رنز درکار تھے مگر وہ اسٹمپ ہوکر پویلین واپس لوٹے ۔ بابراعظم نے کہا کہ انضمام الحق کے پویلین واپس لوٹنے اور ڈریسنگ روم میں غصے سے بیٹ مارنے کا منظر انہیں آج بھی یاد ہے ۔قومی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ان کے کرکٹ کیرئیر کا یہ سفر آسان نہیں رہا، دوہزار سات میں بال پکر سے دوہزار اکیس میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کے اس سفر میں انہوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، اس دوران انہوں نے اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے بھی سخت محنت کی۔بابراعظم نے کہا کہ وہ اے بی ڈویلئیرز کے بہت بڑے فین تھے اور 2007 میں جاری سیریز کے دوران وہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ دیکھنے وہاں موجود رہتے تھے ، انہیں آج بھی یاد ہے کہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمٰن کی گیند پر جے پی ڈومنی نے چھکا لگایا تو باؤنڈری کے دوسری طرف کھڑے ہوکر انہوں نے کیچ باآسانی تھام لیا، جس پر کمنٹیٹر این بشپ نے ان کی تعریف کی۔
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے سیکریٹری جنرل نایف الحجراف نے کہا ہے کہ امریکا کی مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ شواہد پر مبنی نہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے اس ضمن میں سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ بیانات کی حمایت کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی قیادت کے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے سے متعلق امریکا کا جائزہ کوئی ٹھوس شواہد پر مبنی نہیں ہے ۔جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے سعودی عرب کے علاقائی اور عالمی امن وسلامت...
سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے متعدد نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اس پلیٹ فارم میں صارفین کے تجربے کو ڈرامائی حد تک بدل دیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اینالسٹ ڈے کے موقع پر کمپنی کی جانب سے متعدد نئے فیچرز بشمول کمیونٹیز، ٹپنگ اور اکائونٹ سبسکرائپشن فیچر سپر فالوز کے بارے میں بتایا گیا۔کمیونٹیز فیس بک گروپ جیسا فیچر ہے جس سے صارفین کو مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا۔کمپنی نے بتایا کہ ہم ایسے پراڈکٹ تجربے کو تشکیل دینا چاہتے ہیں، جس ...
فروری 2021 میں جاری ہونے والے ڈیٹا میں بتایا گیا تھا کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نہ صرف زیادہ متعدی ہے بلکہ یہ پرانی قسم کے مقابلے میں زیادہ جان لیوا بھی ہے ۔اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نئی قسم سے متاثر ہونے والے مریضوں کی اکثریت کا ہسپتال پہنچنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دعوی ڈنمارک میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔سیرم انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کورونا کی اس نئی اور زیادہ متعدی قسم سے بیمار ہونے والے اف...
بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی ہم شکل پاکستانی بلاگر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے ، پاکستانی لڑکی آمنہ عمران ایشوریا رائے سے اس قدر ملتی ہیں کہ کوئی بھی باآسانی انہیں ایشوریا سمجھ کر دھوکہ کھاجائے گا، پاکستان سے تعلق رکھنے والی آمنہ عمران در اصل بیوٹی بلاگر ہیں جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 6 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔آمنہ عمران نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے ہی ا...
معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا، جو اپنے گانوں اور پرفارمنس کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے اغوا ہونے والے دو کتوں کو واپس لانے والے کو کروڑوں روپے انعام میں دینے کا اعلان کیا تھا۔اور اب لیڈی گاگا کے کتے باحفاظت انہیں واپس مل گئے ہیں جنہیں ایک خاتون نے پولیس تک پہنچایا تھا۔چند روز قبل یورپی ملک اٹلی کے شہر روم میں کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے موجود لیڈی گاگا نے اپنے نایاب کتوں کی باحفاظت واپسی کے لیے 5 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دینے کا اعلان کیا تھا۔...
پاک فوج نے 27 فروری 2019 کو گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا خصوصی بیان جاری کر دیا ہے جس میں ابھی نندن نے کہا ہے کہ گرنے کے بعد مجھے پاکستان آرمی نے لوگوں سے بچایا ،کشمیر کے ساتھ کیا ہورہا ہے نہ آپ کو پتا ہے نہ مجھے پتا ہے ، ہمیں تھوڑا سکون سے سوچنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں شکست کھاکر پاک سرزمین پر گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اس وقت فوج کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ فضا سے مجھے دونوں ملکوں میں کچھ فرق پتا نہیں چلا، پیراشوٹ گرا ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے رواں مالی سال 8 ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کر لیا۔وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی جائزہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق جولائی سے جنوری تک مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ بڑھا ہے ،ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔رپورٹ کے مطابق گندم کا پیداواری ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ،کپاس کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے ۔وزارت خزانہ کی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محاصل کی مد میں 2900 ارب روپے حاصل کیے گئ...
وفاقی حکومت نے یکم مارچ سے اسلام آباد میں پولی تھین بیگزپردوبارہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا،پولی تھین بیگز سے متعلق فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔اپنے بیان میں وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ ماحولیاتی بگاڑ کو روکنے اور اس کے اسباب پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے صاف سرسبز پاکستان وژن کے تحت وزارت موسمیاتی تبدیلی نے مختلف منصوبے شروع کررکھے ہیں تاہم ان منصوبوں کی کامیابی کا دارومدارلوگوں کو ماحول دوست طریقہ زندگی اپنانے ، قدرتی ...
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن(دی راک) نے اپنے مداحوں کو باڈی بلڈنگ اور سخت ترین ورزش کے بعد اپنی ڈائٹ سے متعلق آگاہ کردیا۔ساتھ ہی مداحوں کی مدد اور اچھی رہنمائی کیلئے انہوں نے اپنی ڈائٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ڈوین جانسن نے انسٹاگرام اکائونٹ پر بتایا کہ وہ ورزش کرنے کے 10 منٹ کے اندر اندر اپنا 'پروٹین شیک' پی لیتے ہیں جس میں وہ 60 سے 70 گرام پروٹین پائوڈر، 35 گرام کاربز پائوڈر، ایک سیب، ایک چمچہ الیکٹرولائٹس، کریٹین اور پانی ڈالتے ہیں۔انہوں نے لوگوں کو ورزش سے مت...
بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن کو ممبئی کرائم برانچ نے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا۔ریتھک روشن کو 2016 میں ان کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت پر کئے گئے مقدمے سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔2016 میں ریتھک روشن نے شکایت کی تھی کہ کوئی شخص ان کا نام استعمال کر کے جعلی ای میل آئی ڈی سے کنگنا رناوت کو ای میلز کر رہا ہے ۔اس وقت کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا تھا کہ ای میل ایڈریس خود انہیں ریتھک روشن نے دیا اور وہ دونوں اس کے ذریعے 2014 تک ایک دوسرے سے رابطے میں رہے ۔یہ...
گورنر ہائوس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہونے والے اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ارکان میں فیصل سبزواری کے بیان پر تلخی ہوئی۔ ارسلان تاج نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سرپرہے اتحادی ہمارے خلاف بیان دیرہے ہیں اتحادی جماعت نے این اے 239پرداخل پٹیشن سے متعلق بیان دیا۔ارسلان تاج نے کہا کہ بیان سے پی ٹی آئی ارکان کی دل آزاری ہوئی یہ وقت پیپلزپارٹی کی خلاف بیانات اور سینیٹ پرتوجہ دینے کاہے ۔ایم کیوایم کے فیصل سبزوار...
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سیدامین الحق نے کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان پی ٹی آئی کی اتحادی ہے ، اگر دھاندلی کی گئی تو ایم کیو ایم جواب دے گی۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نے کہاکہ ذاتی طور پر وزیراعلی سندھ سے درخواست کی کہ عمارت دیں، وزیراعلی کو کہا کہ عمارت کو آئی ٹی عمارت میں منتقل کردیں گے ، 3 ماہ میں کوئی وزیر اعلی کا جواب نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان پی ٹی آئی کی اتحادی ہے ، سندھ سے حکومتی اتحادی جماعتیں 5 سینیٹ...