وجود

... loading ...

وجود
وجود

اسیرکی توبہ

بدھ 13 جنوری 2021 اسیرکی توبہ

میدان ِ جنگ میں بڑے زورکارن پڑاہواہے متحارب ایک دوسرے پر بڑی شد ومدسے حملہ آورہیں ہرکوئی دشمن کو زیر کرنے کے لیے بڑی جواں مردی سے لڑرہاتھا اس دوران ایک مسلمان سپاہی کو پہاڑ کی کھوہ میں ایک بوتل ملی جس میں کوئی سیال شے تھی اس نے بوتل کھولی تو اس کی بو نے بتلادیا کہ وہ شراب ہے ،اس صحابی کوؓ نہ جانے کیا سوجھی کہ وہ غٹا غٹ پی گیا پھر ام الخبائث نے جب اثر اثر دکھایا تو وہ الٹی سیدھی حرکتیں کرنے لگا،سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سپہ سالار کو خبر ہوئی تو انہوں نے انتہائی غضب ناک ہوکر حکم دیا کہ اس کو زنجیروں میں جکڑ دو، میدان جنگ سے واپس بلالو بعدمیں فیصلہ کریں گے کہ اسے کیا سزا دی جائے۔
ایک کمانڈر نے کہا :سپہ سالار جنگ ہورہی ہے، اس سے غلطی ہو گئی ہے حالات کا تقاضاہے آپ درگذرکریں، دلیر آدمی ہے بہاد ر ہے، دشمن کی تعداد اور اسباب ہم سے کہیں زیادہ ہیں چھوڑ دیجئے۔ !
دوسرے نے کہا ویسے بھی جنگ ہورہی ہے، ہمیں بندے بندے کی ضرورت ہے وہ کسی کو مارے گا یاخودمر جائے گا، اس کو زنجیروں میں جکڑنے کی ضرورت کیا ہے ۔؟ چندایک نے سپہ سالارکو وقت کی نزاکت کااحساس دلایا سب کی باتیں اور مشورے سن کر حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے چہرہ پر تنائو کم ہوگیاپھربڑی متانت لیکن پرعزم لہجے میں کہارسول پاک صلی اللہ علیہ و سلم کا صحابی تلواروں اور بازؤں پر بھروسہ نہیں کرتا، اللہ کی رحمت پر بھروسہ کرتا ہے، خداکی قسم !میں اس شرابی کو لڑنے کی اجازت نہیں دے سکتا،مجھے خوف لاحق ہے ابو محجن ثقفیؓ کی وجہ سے میرے رب کی رحمتیں منہ موڑ جائیں گی، فتح شکست میں نہ بدل جائے میرا فیصلہ اٹل ہے جاؤ اسے زنجیریں پہنا دو۔ دو تین سپاہی اٹھے انہوں نے بادل ِ نخواستہ ابو محجن ثقفی رضی اللہ عنہ کو بازوئوںسے پکڑا اور جاکرحضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے خیمے میں رسیوں سے جکڑ دیا۔ کچھ دیر بعد جب شراب کا نشہ اترا تو اسیر نے دیکھا منظرنامہ بدل چکاہے وہ میدان ِ جنگ کی بجائے قیدی بنا رسیوںمیں جکڑاہواہے اسے اپنی غلطی کااحساس ہوا وہ دل ہی دل میں اللہ تبارک تعالیٰ کے حضور اپنی خطاکی معافی مانگنے لگا پھر اس نے آواز دی کوئی ہے؟ کوئی جواب نہ پاکر اس نے پے درپے آوازیں دیناشروع کردیں ،اب ابو محجن ثقفی رونے لگ گیا۔ رونے اورسسسکیوں کی آوازیں سن کر حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے پوچھا کیابات ہے تم رو کیوں رہے ہو؟
ابو محجن ثقفیؓ کہنے لگا بہن میں کتنا مجبورہوں لیکن کچھ نہیں کرسکتا مجھے میری ماں کی قسم مجھ سے مسلمانوں کا گرتا ہوا خون دیکھا نہیں جاتا،
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی اہلیہ بولیں تم نے گناہ کیا اور سپہ سالار نے تمہیں زنجیروں میں جکڑنے کا حکم دیا ہے میں تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتی
’’میری آنکھوں کے سامنے میدان جنگ میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ،ابو محجن ثقفیؓ کہنے لگا ہائے میں نے یہ گناہ کیوں کیا؟ بہن میں نے اللہ سے سچے دل سے توبہ کرلی ہے مجھ سے یہ برداشت نہیں ہورہا کہ میرے آنکھوں کے سامنے رسول اللہ ﷺ کے دشمنوں سے لڑائی ہورہی ہو اور میں بے بسی سے یہ سب کچھ دیکھتارہوں۔
پھر میں کیا کروں؟ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے جواباً کہا
وہ تڑپ اٹھا کہنے لگا، ہائے میری زنجیروں کو کھول دو، میں نے اپنے گناہوں سے معافی مانگ لی ہے، کوئی کھولنے والا نہیں سب مسلمان میدان جنگ پر چلے گئے آپ کے سوا میری کوئی مدد کرنے والا نہیں للہ بہن رحم کھائیں، خدا کی قسم اگر زندہ رہا تو خود آ کر زنجیریں پہن لوں گا مجھے رہا کر دو، میں نے اپنے اللہ سے معافی مانگ لی ہے ۔ روتے روتے ابو محجن ثقفی نے خاتون کے آگے ہاتھ جوڑ دئیے۔ اسی اثناء میں برابر والے خیمے سے رونے کی آوازیں آنے لگیں کسی بچے نے چیختے ہوئے کہا میرے بابا شہیدہوگئے کفارنے بڑا شدیدحملہ کیا ہے ۔ابو محجن ثقفی رضی اللہ عنہ کی فریاد، آہوں اور سسکیوں کو دیکھ کر سعد رضی اللہ عنہ کی بیوی کا دل بھر آیا، اس نے زنجیروں کو کھول دیا۔ابو محجن ثقفی بڑے عزم سے اٹھ کھڑا ہوا اس نے اپنی زرہ نہیں پہنی، بکتر بند بھی نہیں پہنا، سراورمنہ ایک کپڑے میں چھپایا اور ننگے جسم کافروں کی اس صف پر ٹوٹ پڑاوہ دشمنوںکی صفوںمیں تن تنہا ایسے لڑرہاتھا جیسے بجلی کوندرہی ہو ،اس نے منظر نامہ ہی بدل کررکھ دیا، حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ایک بلند جگہ پر کھڑے میدان جنگ کا نقشہ دیکھ رہے تھے،کیا دیکھتے ہیں کہ مسلمانوں کی صفیں درہم برہم ہیں، لیکن ایک تنہا آدمی آیا کافروں کی صف الٹ گیا، اور وہ جس طرف بھی گرتا ہے بجلی بن کر گرتا ہے اور خرمنوں کو جلاتا ہوا چلا جاتا ہے،
جس طرف کا رخ کرتا ہے کافر کٹے جاتے ہیں درجنوں کے ہاتھ پائوں تن سے جدا ہوگئے وہ جدھرجاتا دشمن کی صفوں میں کھلبلی مچ جاتی وہ تتربترہوناشروع ہوگئے ،حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سوچنے لگے یہ کو ئی غیبی مدد ہے یا کوئی فرشتہ آسمان سے اتر آیاہے ۔انہوں نے سجدے میں سر رکھ دیا وہ بڑبڑارہے تھے ،اے اللہ! اگر یہ فرشتہ نہیں ہے تو میں اپنی تلوار اس کی نذر کرتا ہوں، اس نے دشمن کی صفوں کو الٹ کررکھ دیا اسی کی کوشش سے اللہ پاک نے مومنوں کو فتح عطا فرما دی ورگرنہ میں بہت پریشان ہورہاتھا۔ وہ ابھی سجدے میں ہی تھے کہ کسی نے انہیں کندھے سے جھنجوڑ کر خوشخبری سنائی کہ کافر شکست کھاکر بھاگ گئے اور ان کے ساتھیوںکی لاشیں بے گوروکفن میدان ِ جنگ میں بڑی عبرت کا نشان بن رہی ہیں زخمی چلارہے ہیں۔ سپہ سالار نے سجدے سے سراٹھایا پھر بڑی بے تابی سے پوچھا وہ کون تھا جس نے جنگ کا نقشہ ہی بدل ڈالا؟
ہم نے اسے بہت تلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہیں چلا خوشخبری دینے والا بولا فتح سے سرشار کئی مسلمان سپاہی سپہ سالار کے گردجمع ہوگئے ہرکوئی اسے کے متعلق دریافت کررہاتھاسعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اس جنگ میں بیمار تھے، حرکت نہیں کر سکتے تھے، اسی لیے ٹیلے پہ بیٹھے فوجوں کو لڑا رہے تھے، اپنی چھڑی کو ٹیکتے ہوئے اٹھے، ساتھیوں نے سہارا دینا چاہا، کہنے لگے مجھے چھوڑ دو۔حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اسی کشمکش میں اپنے خیمے میں آگئے کہ وہ کون تھا جو اس بے جگری سے لڑ ا کہ کفارکے چھکے چھوٹ گئے درجنوں نے اسے ڈھونڈا، تلاش کیا نہیں ملا اسے زمین نگل گئی یا آسمان وہ سوچ سوچ کر ہلکان ہوگئے ،اس دوران ان کی اہلیہ بھی آن پہنچیں انہوں نے پوچھامعرکہ کیسا رہا؟ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے سب ماجرا کہہ سنایا
اہلیہ نے مسکراکر کہا جسے آپ ڈھونڈ رہے ہیں میں اسے جانتی ہوں۔ ان کے چہرے پر حیرت اور خوشی کے ملتے جلتے تاثرات ابھر آئے تم اسے جانتی ہو؟ اہلیہ نے شوخی میں سر ہلادیا۔
کیسے ؟ تم کیسے اسے جانتی ہو حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے استفسارکیا کون ہے وہ؟
وہ میرا بھائی ہے اہلیہ نے کہا۔۔۔ تمہارا بھائی ،سپہ سالار کے لہجے میں حیرت تھی ،تمہارے بھائیوںکو میں بخوبی جانتاہوں نہیں وہ تمہارا بھائی نہیں یقینا کوئی اور ہوگا۔
سعد جس کو تم ڈھونڈ رہے ہو اہلیہ بولیں ،اس نے اب زنجیریں پہن رکھی ہیں اس نے مجھے اپنی بہن بنالیاہے پھرہوانا میرا بھائی؟
سعد بن ابی وقاص پلٹ کر کہنے لگے تم کیا کہتی رہی ہو میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آرہا۔۔۔۔؟
اہلیہ کہنے لگیں میں درست کہتی ہوں، یہ ابو محجن ثقفی ہے جس نے شراب سے توبہ کی اور تلوار تھام کے میدان جنگ میں چلا گیا اس نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ اگر زندہ لوٹا تو خود زنجیریں پہن لے گا، اب یہ زنجیریں پہن چکا ہے اب وہ میرا بھائی ہے ٹھہریں میں اس کی زنجیریں کھول کر یہاں لاتی ہوں۔
نہیںمیں اس کے پاس اپنے پیروں سے چل کر جانا چاہتا ہوں ۔حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے کہاجس کی توبہ نے اللہ کی رحمت کو آسمانوں سے زمین پر نازل کیا اور ایک یقینی شکست کو اپنی رحمت سے فتح میں بدل دیا یہ کہتے ہوئے وہ ایک بار پھر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

بھارت اورایڈز وجود منگل 23 اپریل 2024
بھارت اورایڈز

وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن وجود منگل 23 اپریل 2024
وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر