... loading ...
ڈیموکریٹس نے امریکی صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے اپنے پلان کو حتمی شکل دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو اقتدار سے نکالنے کا حتمی پلان قانون سازوں کے سامنے رکھ دیا جس کے تحت مواخذے سے پہلے ہی ٹرمپ کو صدارتی آفس سے نکالنے کا عمل شروع کیا جائیگا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر نینسی پلوسی کے منصوبے کے مطابق ایوان نمائندگان میں ایک قرارداد پر ووٹنگ کی جائے گی جس کے ذریعے امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ٹرمپ کو اقتدار سے نکالنے کا مطالبہ کیا جائے گا جب کہ اس طریقہ کار کے ناکام ہونے کی صورت میں ڈیموکریٹس ارکان کیپیٹل ہل حملے میں ٹرمپ کے متنازع کردار پر ایک چارج شیٹ پیش کریں گے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نینسی پلوسی نے قانون سازوں کو خط ارسال کیے جس میں انہوں نے 25 ویں ترمیم کے ذریعے قرارداد کے تحت نائب صدر سے امریکی صدر کو ہٹانے کی باضابطہ درخواست کرنے کے منصوبہ سے آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قراردار امریکی نائب صدر مائیک پینس کو یہ اختیارات سونپے گی جس کے تحت وہ ٹرمپ کو ہٹا کر خود قائم مقام صدر بن سکتے ہیں۔نینسی پلوسی نے اپنے خط میں کہا کہ ٹرمپ کو ہٹانے کے لیے یہ پہلا قدم ہوگا جس کے بعد ایوان میں ڈیموکریٹس ارکان مواخذے کی تحریک پر کارروائی شروع کریں گے ۔نینسی پلوسی نے کہا کہ امریکی آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہم اس منصوبے پر فوری عمل کریں گے کیونکہ امریکی صدر کے دفتر میں ٹرمپ کی موجودگی امریکا اور جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے ۔واضح رہے کہ 7 جنوری کو امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں نے انتخابات میں شکست پر امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے جب کہ امریکی صدر نے اس عمل پر اپنے حامیوں کی حوصلہ افزائی کی جس کے بعد ٹوئٹر نے ان کا ذاتی اکانٹ بھی مستقل طور پر بند کردیا جب کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی ٹرمپ کی پوسٹیں بلاک کردی گئی ہیں۔
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...