... loading ...
نئے کورونا وائرس کی زیادہ تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم سب سے پہلے برطانیہ میں دریافت ہوئی تھی اور اب تک متعدد ممالک میں پہنچ گئی ہے ۔یہ نئی قسم یورپ، مشرق وسطی، ایشیا، افریقہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے مختلف حصوں میں پہنچ چکی ہے ۔اس نئی قسم کے زیادہ تر کیسز برطانیہ کا سفر کرکے مختلف ممالک آنے والے افراد میں سامنے آئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں نئی قسم کی دریافت کے بعد سے متعدد ممالک نے برطانیہ کے حوالے سے سفری پابندیوں کا اطلاق کیا تھا، تاہم محققین کا خیال ہے کہ یہ نئی قسم دیگر ممالک میں کئی ہفتوں پہلے ہی پہنچ چکی ہوگی۔بوسٹن یونیورسٹی کے نیٹ ورک سائنس انسٹیٹوٹ کے ڈائریکٹر ایلیسنڈرو ویسپیگنانی نے بتایا ‘بدقسمتی سے کہانی میں ایک اور ٹوئیسٹ آچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اب ویکسین تیار ہوچکی ہے ، مگر امکان ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران وبا کی صورتحال مزید پیچیدہ اور صورتحال زیادہ سنگین ہوسکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیلنے والی ہے اور اس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی روک تھام کے لیے زیادہ اقدامات کی ضرورت ہوگی۔کینیڈا میں اب تک اس قسم کے کم از کم 2 کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے اور وہ بھی ایسے جوڑے میں، جو بیرون ملک گئے ہی نہیں تھے ، جس کا مطلب ہے کہ یہ برادری کی سطح میں پھیل کر ان تک پہنچی۔اس نئی قسم سے متاثر 7 افراد جاپان میں سامنے آچکے ہیں جو یا تو برطانیہ کا سفر کرکے آئے تھے یا وہاں سے آنے والے افراد سے رابطے تھے ۔اس کے بعد جاپان نے جنوری کے آخر تک غیر رہائشی افراد کے لیے اپنی سرحدوں کو بند کردیاس تھا۔اسپین میں اس نئی قسم کے 4 کیسز میڈرڈ میں سامنے آئے ، جبکہ 3 میں اس کا شبہ پے ، یہ سب افراد حال ہی میں برطانیہ جاچکے تھے ۔فرانس میں بھی اس کا ایک کیس سامنے آچکا ہے ، جو ایسا فرنچ شہری تھا جو برطانیہ میں مقیم تھا اور لندن سے وسطی فرانس 19 دسمبر کو پہنچا تھا، اس فرد میں علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔سوئیڈن میں بھی اس نئی قسم کا پہلا کیس ویک اینڈ پر سامنے آیا تھا اور وہ بھی برطانیہ سے گھوم کر واپس آیا تھا۔وائرسز میں میوٹیشنز ہوتی رہتی ہیں اور کورونا وائرسز میں بھی متعدد میوٹیشنز کو رواں برس کے دوران دریافت کیا جاچکا ہے ، مگر وہ معمولی تبدیلیاں تھیں۔اس کے مقابلے میں برطانیہ میں وائرس کی جو نئی قسم دریافت ہوئی اس میں 23 میوٹیشنز دریافت ہوئی، جن سے اس کے پھیلا کے افعال میں تبدیلیاں آئی ہیں۔گزشتہ ہفتے برطانوی محققین کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ نئی قسم 56 فیصد زیادہ متعدی ہوسکتی ہے ، مگر ایسے شواہد نہیں ملے جن سے ثابت ہوتا ہو کہ یہ نئی قسم بیماری کی شدت سنگین بنانے کا باعث بن رہی ہے ۔جنوبی افریقہ، نائیجریا اور دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کی ایک اور قسم کو دریافت کیا گیا ہے ۔امریکا میں اب تک کورونا کی نئی قسم کے کسی کیس کی تشخیص نہیں ہوئی، مگر ماہرین کا خیال ہے کہ وہاں بھی یہ وائرس پہنچ چکا ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ، اگلے بجٹ کے ٹیکس ہدف میں 16 سو ارب روپے اضافے کی تجویز،ذرائع ایف بی آر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر،چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے کی ...
برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کیخلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے آئل امریکا سے خریدیں یا ہمت کرکے آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا،ایران کو تباہ کر دیا اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،فرانس نے ایران کے قصائی کے حوالے...
جنید اکبر خان کی زیرصدارتخیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم تنظیمی اجلاس سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو صوبے کو درپیش اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت نے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی چیٔرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جا...
علیمہ کی ہدایت پر فیصل ترکئی، عاقب اللہ کو کابینہ میں شامل کرنے پر اختلافات کی وجہ بنے مختلف نجی محافل میں ان تقرریوں کے حوالے سے پارٹی کے اندر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت میں چند ماہ قبل تک عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل...
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...