... loading ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور حالیہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی نجی زندگی پر فلم ‘کپتان’ کو بنانے کا آغاز 5 سال قبل شروع ہوا تھا مگر تاحال فلم ریلیز نہیں ہوسکی۔ایک وقت میں نہ صرف فلم کے اداکاروں کی پہلی جھلک سامنے آئی تھی بلکہ فلم کا ٹیزر بھی سامنے آیا تھا مگر پھر نہ تو اس فلم کا ٹریلر سامنے آیا اور نہ ہی اسے ریلیز کرنے کی تاریخ سامنے آئی۔حال ہی میں اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز کی جانب سے طویل عرصے بعد فلم کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد لوگ سوال کر رہے ہیں کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا؟دلچسپ بات یہ ہے کہ 2015 میں ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور 2018 میں عام انتخابات کی وجہ سے مذکورہ فلم خبروں میں بھی رہی۔عام انتخابات کے دوران تحریک انصاف کے بعض عہدیداروں نے ‘کپتان’ پر اعتراض کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فلم پی ٹی آئی کا امیج خراب کرنے کی ایک سازش ہے تاہم فلم کی ٹیم نے ایسے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔کچھ ہفتے قبل ہی اس فلم کے مرکزی اداکار عبدالمنان نے فیس بک پر ایک انٹرویو میں فلم کے حوالے سے کھل کر بات کی مگر انہوں نے اسے ریلیز کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔عبدالمنان خان فلم میں وزیر اعظم عمران خان کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جب کہ سعیدہ امتیاز فلم میں ان کی پہلی اہلیہ جمائما خان کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔فلم میں عمران خان اور جمائما خان کے کردار کے علاوہ دیگر کرکٹرز و سیاستدانوں کے کردار بھی ہوں گے اور ممکنہ طور پر اس میں پاکستان کی سابق اور پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی یونیورسٹی کی زندگی کو بھی مختصرا دکھایا جائے گا۔بینظیر بھٹو اور عمران خان برطانیہ کی یونیورسٹی میں پڑھے تھے اور فلم میں دونوں کی یونیورسٹی کی زندگی کو بھی دکھایا جائے گا۔اگرچہ عبدالمنان خان اور سعیدہ امتیاز ‘کپتان’ کی تصاویر کو شیئر کرتے رہتے ہیں، تاہم انہوں نے کبھی بھی فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فلم کو 2022 تک ریلیز کیا جائے گا۔یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ فلم کو اتنی تاخیر سے ریلیز کرنے کے پیچھے دراصل فلم کی کہانی میں کچھ تبدیلیاں کرنا ہے ، تاہم اس حوالے سے فلم کی ٹیم نے کوئی وضاحت نہیں کی۔اس فلم کے ڈائریکٹرز کو بھی متعدد بار تبدیل کیا گیا جب کہ اس کی ریلیز کو بھی کم از کم 2 بار منسوخ کیا گیا ہے ، کیوں کہ ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ فلم کو 2018 کے عام انتخابات کے دوران ریلیز کیا جائے گا، تاہم ایسا نہیں ہوا۔بعد ازاں خبریں سامنے آئی تھیں کہ فلم کو عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے فوری بعد ریلیز کیا جائے گا تاہم ایسا بھی نہیں ہوا اور اب خبریں ہیں کہ فلم کی کہانی میں کچھ تبدیلیاں کرکے اسے 2022 تک ریلیز کردیا جائے گا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...