... loading ...
دنیا کے 3 ارب سے زیادہ افراد کو اس تازہ پانی کی کمی کا سامنا ہے اور گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران ہر فرد کے لیے دستیاب پانی کی مقدار میں 20 فیصد تک کمی آئی ہے ۔یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کی جانب سے جاری رپورٹ میں سامنے آئی۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں میں ڈیڑھ ارب افراد کو پانی کی شدید کمی یا قحط سالی کا سامنا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں، بڑھتی طلب اور ناقص انتظام کی وجہ سے مختلف خطوں میں کاشتکاری بہت مشکل ہوچکی ہے ۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ اربوں افراد کو بھوک کا سامنا ہوسکتا ہے اور بڑے پیمانے پر خوراک کی قلت ہوسکتی ہے ، جس کی وجہ پانی کے وسائل کے استعمال کرنے اور موسمیاتی بحران پر قابو پانے میں ناکامی ہوگی۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے ڈائریکٹر جنرل کیو ڈونگ یو نے بتایا ‘ہمیں پانی کی قلت (تازہ پانی کی طلب و رسد میں عدم توازن) اور پانی کی کمی (بارش برسنے کی شرح میں کمی) کو بہت سنجیدگی سے لینا ہوگا، کیونکہ اب ہمیں اسی حقیقت کے ساتھ زندگی گزارنا ہے ، زراعت کے لیے پانی کی قلت اور کمی پر فوری طور پر قابو پانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی مقاصد، جن میں بھوک کا خاتمہ اور صاف پانی تک رسائی کو بڑھانا ہے ، کا حصول اب بھی ممکن ہے مگر اس کے لیے دنیا بھر میں کاشتکاری کے طریقوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور وسائل کو مساوی بنیادوں پر فراہم کرنا چاہیے ۔ادارے کی رپورٹ میں دریافت کیا گیا کہ سب صحارا افریقہ کے 5 کروڑ افراد کو ہر 3 سال میں ایک بار شدید قحط سالی کے باعث تباہ کن صورتحال کا سامنا ہوتا ہے ، دنیا کے 10 فیصد برساتی زرعی رقبے کو اکثر قحط کا سامنا ہے ۔زراعت کے لیے بارش پر انحصار 60 فیصد عالمی فصلوں کی پیداوار کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کے تحت 80 فیصد زرعی اراضی کو کاشت کیا جاتا ہے ۔تاہم دنیا بھر میں 60 فیصد زرعی رقبے کے لیے پانی کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے ، بلکہ پانی کا ضیاع ہوتا ہے ، جس کے نتیجے میں زیرزمین پانی کے وسائل ختم ہورہے ہیں اور ناقص نظام کے باعث کچھ کاشتکار پانی سے محروم ہورہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چھوٹے پیمانے اور کاشتکار کے تحت زرعی نظام بڑے پیمانے کے منصوبوں سے زیادہ موثر ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایشیا میں بڑے پیمانے پر ریاستی فنڈز پر چلنے والے منصوبوں میں براہ راست زیر زمین پانی پر انحصار کای جاتا ہے ، جس سے وسائل پر بہت زیادہ دباؤ بڑھ چکا ہے ۔دوسری جانب دنیا بھر میں چھوٹے کاشتکاروں کو اضافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ادارے کی جانب سے زیادہ دیا گیا کہ خوراک کی کاشت کے عمل میں تبدیلی لائی جانی چاہیے تاکہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی آسکے اور موسمیاتی تبدیلیوں کو روکا جاسکے ، مگر یہ اتنا بھی سادہ نہیں۔عالمی ادارہ خوراک کے مطابق دنیا میں صحت بخش غذاؤں پر زیادہ زور دیا جارہا ہے اور اس کے لیے زیادہ پانی سے کاشت ہونے والی غذاؤں جیسے دالوں، گریوں، چکن اور دودھ کی مصنوعات کا استعمال کیا جارہا ہے ، مگر پانی کے وسائل کا بہتر استعمال زیادہ ضروری ہے ۔اس سال عالمی ادارے کی رپورٹ میں پانی پر زیادہ زور دیا گیا مگر اس کا کہنا تھا کہ 2020 کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے باعث بڑے پیمانے پر خوراک کی قلت بڑھی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اس سال دنیا بھر میں فصلوں کی کاشت عمومی طور پر اچھی رہی ہے مگر افریقہ کے کچھ حصوں میں ا بھی خوراک کی شدید قلت کے مسائل موجود ہیں۔
سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر)سید امجدنے کہا ہے کہ براڈشیٹ نے پاکستان سے لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کیلئے کچھ نہیں کیا۔سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر)سید امجد کا برطانوی عدالت میں دیا گیا بیان سامنے آگیا ۔عدالت میں دیئے گئے بیان کے مطابق سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید امجد نے کہا کہ سابق پراسیکیوٹرجنرل نیب فاروق آدم خان کابیٹا براڈ شیٹ کے پارٹنر کیلئے کام کر رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ متعلقہ وزارتوں سے منظوری کے بغیر کیا گیا، براڈ شیٹ نیب ...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے سوشل میڈیا رولز بناتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت نہیں کی۔ پیر کو سوشل میڈیا رولز کے خلاف دائر درخواستوں پر اسلام آبادہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان نے پیش ہو کر عدالت کو بتایا کہ جو سوشل میڈیا رولز بنائے گئے ہیں یہ حرف آخر نہیں اور اس حوالہ سے سٹیک ہولڈرز سے تجاویز لینے کے لئے تیار ہیں اور ان رولز پر نظرثانی کے لئ...
کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو عام طور پر معمر افراد کے لیے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے مگر یہ درمیانی عمر کے لوگوں کے لیے بھی اتنی ہی جان لیوا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ڈارٹ ماتھ کالج کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر کے افراد کے لیے کووڈ 19 سے موت کا خطرہ کسی گاڑی کے حادثے کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ ہوتا ہے ۔تحقیق کے مطابق اس بیماری سے بچوں اور نوجوانوں کی اموات بہت کم ہیں، تاہم درمیانی...
ماضی میں کسی بھی قسم کے کورونا وائرس کا سامنا مدافعتی نظام کو نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے لڑنے کے لیے تیار کرتا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر متعدد اقسام کے کورونا وائرسز دنیا میں گردش کررہے ہیں، جن میں سے بیشتر عام نزلہ زکام جیسی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔تاہم 2012 میں مرس اور 2003 میں سارس کوو 1 میں جان لیوا کورونا وائرسز سامنے آئے تھے ۔اس نئی تحقیق میں جانچ پڑتال کی گئی کہ کورو...
ماہرین اور تفتیش کاروں پر مشتمل دی لینسیٹ نے تنازع کا شکار علاقوں میں عالمی برادری کی خواتین اور بچوں کی صحت کو ترجیح دینے میں ناکامی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاہے کہ عدم تشدد کے سبب مرنے کا خطرہ زیادہ شدت اور دائمی تنازعات کی قربت کے ساتھ کافی حد تک بڑھ جاتا ہے ، میڈیارپورٹس کے مطابق دی لینیسٹ ک ی رپورٹ میں کہاگیاکہ انسانی حقوق کے اداروں اور امداد دہندگان سے سیاسی اور سیکیورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی عہد کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس بات پر ب...
ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والی مسجد احمد اللہ شاہ کے نام منسوب ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن نے بتایاکہ احمد اللہ شاہ 1857 کی جنگ آزادی کے جنگجو تھے ۔آئی سی ایف کے سیکریٹری اطہر حسین کے مطابق مسجد کے نام کے حوالے سے بیشمار تجاویز موصول ہوئیں تاہم اس نتیجے پر پہنچے کہ مسجد کو احمد اللہ شاہ کے نام منسوب کیا جائے گا۔احمد اللہ شاہ جنگ آزادی ہند 1857 کے ایک رہنما تھے ۔ مولوی احمد اللہ شاہ کو اودھ کے علاقے میں بغاوت کا مرکزی رہنما تصور کیا جاتا...
بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں(آج)منگل کو نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سیکورٹی کے نام پر کرفیو جیسی سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں جسکی وجہ سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سرینگر سمیت مقبوضہ وادی کے دیگر مقامات پر چوکیاں قائم کر دی ہیں جہاں مسافروں اور راہگیروںکو روک کر انکی جامہ تلاشی لی جاتی ہے ۔بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ ڈرون...
دسمبر 2020 میں نجی شعبے کی جانب سے بینکوں سے قرض لینے میں 65 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔مرکزی بینک کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق نجی شعبے نے جولائی سے 8 جنوری 21ـ2020 تک بینکوں سے 215 ارب 50 کروڑ روپے قرض لیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں معاشی سرگرمیاں بڑھنے کے دوران 130 ارب 20 کروڑ روپے تھا۔دسمبر میں قرضوں کے حصول میں تیزی گزشتہ 5 ماہ کی شدید کمی کے مقابلے میں ایک ٹرننگ پوائنٹ کے طور پر سامنے آئی کیونکہ رواں مالی سال کے گزشتہ 5 ماہ میں اس میں مالی سال 20 کے اسی عرصے کے...
سوشل میڈیا پرفیک اکائونٹ کے حوالے سے چیئرمین سینٹ نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے حکام کو طلب کرلیا ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ آزادی رائے کا احترام کرتے ہیں ،فیک اکائونٹ کی آڑ میں کسی کو فیک نام سے کسی کی کردار کشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر غیر اسلامی مواد نشر کرنا خلاف قانون ہے ، فیک اکاوئنٹ کے حوالے سے بہت جلد قانون سازی کی جائیگی ، انھیں قانون کے دائرے میں لائیں گے ۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پہلی بار مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے ۔وزارتِ صحت کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب پاکستان واپس آ گیا ہے ، 10 نومبر 2020ء کے بعد کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا، جن میں اب ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔وزارتِ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 تا 8 نومبر 2020ء کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 9 کے قریب تھی اب پاکستان کورونا وائرس ...
کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار ایک تہائی افراد میں اس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں،، مگر اس دوران وہ اسے دیگر افراد تک منتقل کرسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔اسکریپپس ریسرچ کی اس تحقیق میں میں 18 لاکھ سے زیادہ افراد ہونے والی 61 طبی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کرنے کے بعد دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 سے متاثر کم از کم ہر 3 میں سے ایک فرد میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔طبی جریدے اینالز آف انٹرنل میڈیسین م...
امریکا کے وفاقی بجٹ سے چلنے والے تین بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے سربراہوں کو صدر جوزف بائیڈن کی انتظامیہ نے ملازمتوں سے فارغ کر دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی ایجنسی برائے گلوبل میڈیا کی قائم مقام سربراہ کیلو شا نے ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کے ڈائریکٹر ٹیڈ لی پئین، ریڈیو فری ایشیا کے ڈائریکٹراسٹیفن ییٹس اور مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ نیٹ ورکس کی ڈائریکٹر وکٹوریا کوٹس کو فارغ خطی دے دی ہے ۔ انھیں سبکدوش صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک ماہ قبل ہی ان عہدوں پر م...