... loading ...
احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز، بیٹی رابعہ عمران ، داماد ہارون یوسف ،طاہر نقوی اور علی احمد خان کو اشتہاری قرار دیدیا ، عدالت نے نیب کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد سماعت 3دسمبر تک ملتوی کر کے وکلاء کو جرح کیلئے پابند کردیا ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ فاضل عدالت نے حاضری مکمل کرانے کے بعد سماعت شروع کی ۔ شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے کارروائی موخر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے جس پر فاضل جج نے کہا کہ کوئی بات نہیں گواہ موجود ہیں ان کے بیانات قلمبند کر لیتے ہیں آپ جرح نہ کریں ۔نیب کے تین گواہان طیب زوار، خالد محمود اور فیصل بلال بیان دینے کیلئے ذاتی حیثیت میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔نیب کے گواہ بلال فیصل نے احتساب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ2019 سے میں بطور ڈپٹی سیکرٹری بجٹ اینڈ اکائونٹس پنجاب اسمبلی تعینات ہوں، نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حوالے سے لیٹر موصول ہوا جس میں ان کے بطور ممبر صوبائی اسمبلی دونوں ملزمان کی جانب سے موصول ہونے والی تنخواہوں اور مراعات کا ریکارڈ مانگا گیا جبکہ میں نے دونوں کا ریکارڈ اکھٹا کر کے نیب لاہور کو ارسال کر دیا۔ بعد ازاں نیب لاہور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا کہ آپ کو ریکارڈ جمع کروانے کیلئے زاتی حیثیت میں پیش ہونا ہو گا۔ میں نے 29 اپریل 2020 کو تفتیشی حامد جاوید کو نیب لاہور میں اصل اور مکمل ریکارڈ وصول کروایا۔ڈیفنس کونسل کی جانب سے گواہان کے بیان قابل مطالعہ نہ ہونے کی شکایت بھی کی گئی ۔نیب کے گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن خالد محمود نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہنومبر 2018 سے صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب میں تعینات ہوں۔نیب کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے 2008 تا 2017 کے دوران اثاثہ جات کے ریکارڈ کیلئے رابطہ ہوا۔میں نے سرٹیفائیڈ کاپیاں نیب تفتیشی آفیسر کو نیب لاہور میں فراہم کیں۔ 2008 سے 2017 تک کے ریکارڈ کی سرٹیفائیڈ کاپیاں جو کہ ملزمان کے اثاثہ جات پر مشتمل تھیں نیب تفتیشی آفیسر کے حوالہ کیں اور بیان ریکارڈ کروایا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن سید طیب زاور نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے 2019 کے اثاثہ جات کی سرٹیفائیڈ کاپیاں بذات خود تفتیشی آفیسر کو 17 مارچ 2020 کو جمع کروائیں۔فاضل عدالت نے پیش نہ ہونے والے ملزمان کے حوالے سے ریمارکس دئیے کہ 30 دن مکمل ہو گئے ہیں لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، تمام ملزمان کو بذریعہ اشتہار بھی طلب کیا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے جس کے بعد سلمان شہباز، رابعہ عمران، ہارون یوسف، طاہر نقوی اور علی احمد خان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نصرت شہباز کی طلبی کے لئے چسپاں کئے گئے اشتہارکے تیس روز مکمل نہ ہونے پر انہیں ابھی اشتہاری قرار نہیں دیا گیا ۔فاضل عدالت نے نیب گواہان کے بیانات پر ملزمان کے وکلا ء کی جرح کیلئے کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی۔
حملہ آور کا تعلق حیدرآباد سے تھا، ساجد اکرم آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعدجائیداد کے معاملات یا والدین سے ملنے 6 مرتبہ بھارت آیا تھا،بھارتی پولیس کی تصدیق ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا،گودی میڈیا کی واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، بھارتی میڈی...
سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔اسلام آباد کی انسدادِ...
سور کے سر اور اعضا رکھ دیے گئے، قبرستان کے دروازے پر جانوروں کی باقیات برآمد مسلم رہنماؤں کا حملہ آوروں کی میتیں لینے اوران کے جنازے کی ادائیگی سے انکار آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملے کے بعد سڈنی میں موجود مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جنوب مغربی س...
سڈنی دہشت گردی واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا،ملزمان بھارتی نژاد ، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سیساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، حملہ ا...
پاکستان کے بلند ترین ٹیرف کو در آمدی شعبے کے لیے خطرہ قرار دے دیا،برآمد متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار، وسائل کا غلط استعمال ہوا،ٹیرف 10.7 سے کم ہو کر 5.3 یا 6.7 فیصد تک آنے کی توقع پانچ سالہ ٹیرف پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز کی شرح بتدریج کم کی جائے گی، جس کے بعد کسٹمز ڈیوٹی سلیبز...
میں قران پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیں،ریمارکس جواب جمع کروانے کیلئے جمعرات تک مہلت،رجسٹرار کراچی یونیورسٹی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی...
سکیورٹی فورسز کی کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس...
کراچی رہنے کیلئے بدترین شہرہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، خراب حالات سے کوئی انکار نہیں کرتاوفاقی وزیر صحت کراچی دودھ دینے والی گائے مگر اس کو چارا نہیں دیاجارہا،میں وزارت کو جوتے کی نوک پررکھتاہوں ،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کما ل نے کہاہے کہ کراچی رہنے کے لیے ب...
ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی تشکیل توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے تھر کول کی پلانٹس تک منتقلی کے لیے ریلوے لائن پر کام جاری ہے،اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور پیداواری کمپنیوں (جینکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر...
طوفانی بارشوں کے باعث المواصی کیمپ میں پوری کی پوری خیمہ بستیاں پانی میں ڈوب گئیں مرنے والوں میں بچے شامل،27 ہزار خیمے ڈوب گئے، 13 گھر منہدم ہو چکے ہیں، ذرائع اسرائیلی بمباریوں کے بعد اب طوفانی بارشوں اور سخت سردی نے غزہ کی پٹی کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے 12 افراد جاں بحق او...
اس بار ڈی چوک سے کفن میں آئیں گے یا کامیاب ہوں گے،محمود اچکزئی کے پاس مذاکرات یا احتجاج کا اختیار ہے، وہ جب اور جیسے بھی کال دیں تو ہم ساتھ دیں گے ،سہیل آفریدی کا جلسہ سے خطاب میڈیٹ چور جو 'کا کے اور کی' کو نہیں سمجھ سکتی مجھے مشورے دے رہی ہے، پنجاب پولیس کو کرپٹ ترین ادارہ بن...
مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے، البانیز نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا وزیراعظم کا یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی، تحفظ کیلئے سخت اقدامات کی یقین دہانی آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ساحل بونڈی پر ہونے والے حملے کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسے یہودیوں...