... loading ...
چین دنیا کی سب سے بڑی خلائی طاقت بننے کی خواہش رکھتا ہے اور اس حوالے سے اس نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ چاند پر بھیجا گیا یہ خلائی مشن وہاں سے پتھروں کے نمونے لے کر واپس زمین پر پہنچے گا۔چین اپنی فوج کی قیادت میں اسپیس پروگرام کو وسعت دینے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے اور 2022ء تک ایسا خلائی اسٹیشن قائم کرنا چاہتا ہے ، جہاں پر خلابازوں کا قیام بھی ممکن ہو گا۔ اسی طرح چینی خلاباز چاند پر بھی قدم رکھنا چاہتے ہیں۔ چین کی طرف سے آج روانہ کیے جانے والے مشن کا بنیادی مقصد چاند سے پتھروں کے نمونے جمع کر کے زمین پر لانا ہے تاکہ سائنس دانوں کو چاند کی ابتدا، وہاں کی سطح، تشکیل اور آتش فشانی سرگرمیوں کے بارے میں جاننے میں مدد مل سکے ۔ چین نے منگل کی صبح اپنے جنوبی جزیرے ہینان سے ‘لانگ مارچ فائیو’ راکٹ کو چاند کے لیے روانہ کیا۔ اس راکٹ کا نام چینی چاند کی دیوی کے نام پر رکھا گیا ہے ۔ انسانوں کے بغیر یہ چینی خلائی جہاز آئندہ اتوار تک چاند پر پہنچے گا۔ مشن کی کامیابی کی صورت میں امریکا اور سابقہ سوویت یونین کے بعد چین ایسی کامیابی حاصل کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن جائے گا۔ امریکا اور سوویت یونین نے ساٹھ اور ستر کی دہائی میں اپنے اپنے خلائی مشن چاند پر روانہ کیے تھے ۔یہ خلائی مشن سن دو ہزار سترہ میں روانہ کیا جانا تھا لیکن فنی خرابی کے باعث اس کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ یہ چینی مشن چاند کا ایک مکمل دن وہاں سے نمونے جمع کرے گا۔ چاند کا ایک دن زمین کے چودہ دنوں کے برابر ہوتا ہے ۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق واپسی پر صرف ایک کیپسول ہی زمین پر پہنچے گا اور یہ دسمبر کے اوائل میں چین کے شمالی منگولیا ریجن میں لینڈ کرے گا۔ ہارورڈ سینٹر برائے ایسٹرو فزکس کے ماہر فلکیات جوناتھن میک ڈویل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس مشن میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اس میں نمونے حاصل کرنے کی ایسی کوشش کی جا رہی ہے ، جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔میک ڈویل کا کہنا تھا، امریکا نے کبھی بھی ایسا روبوٹ نہیں بھیجا، جو نمونے لے کر واپس آیا ہو۔ سوویت کے سیمپل بہت ہی محدود قسم کے تھے ، جو صرف چند مقامات سے حاصل کیے گئے تھے ۔چین کا یہ مشن دنیا کا پہلا ایسا مشن ہو گا، جو اس قدر زیادہ اور متنوع نمونے ساتھ لائے گا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...