... loading ...
اسرائیل نے سعودی عرب کا نام کورونا قرنطینہ کی سرخ فہرست والے ملکوں سے نکال دیا ہے ۔خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کا نام وزیراعظم نیتن یاہو کے مبینہ دورہ سعودی عرب کی خبروں کے بعد نکالا گیا ہے ۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے سعودی عرب کا نام سرخ فہرست سے نکال کر سبز فہرست میں ڈال دیا ہے جس کا مطلب یہ ہیکہ سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر اسرائیل میں داخلے کے بعد14روز کا قرنطینہ لازمی نہیں ہوگا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق حکام کی جانب سے یہ فیصلہ خصوصی طور پر وزیراعظم نیتن یاہو کے لییکیا گیا جوکہ ایک روز قبل ہی وفد کے ہمراہ خلیجی ملک کا دورہ کرکے واپس لوٹے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھاکہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے سعودی عرب کے خفیہ دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے ۔امریکی اخبار کے مطابق نیتن یاہوکے ہمراہ اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ یوسی کوہن بھی ملاقات میں موجود تھے ۔اس ملاقات کے حوالے سے اسرائیلی میڈیابھی دعوے کررہا ہے تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی جب کہ دوسری جانب سعودی عرب نے اس خبر کی تردید کی ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کاکہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ سعودی عرب کے دوران ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام شریک تھے ۔واضح رہیکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو گزشتہ کئی عرصے سے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہے ۔حال ہی میں امریکا کی ثالثی کی بدولت، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال ہوئے اور پھر بحرین اور سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...